صرف علی
محفلین
٩٢ سورہ لیل ۔مکی ۔ آیات٢١
بنام خدائے رحمن ورحیم
١۔ قسم ہے رات کی جب (دن پر) چھا جائے،
٢۔ اور دن کی جب وہ چمک اٹھے،
٣۔ اور اس کی جس نے نر اور مادہ پیداکیا،
٤۔ تمہاری کوشش یقینا مختلف ہیں۔٭
٥۔ پس جس نے (راہ خدامیں) مال دیا اور تقویٰ اختیار کیا،
٦۔ اور اچھی بات کی تصدیق کی۔
٧۔ پس ہم اسے جلد ہی آسانی کے اسباب فراہم کریں گے۔٭
٨۔ اور جس نے بخل کیا اور (اللہ سے) بے نیازی برتی،
٩۔ اور اچھی بات کوجھٹلایا،
١٠۔ پس ہم اسے جلد ہی مشکلات کا سامان فراہم کریںگے۔٭
١١۔ اور جب وہ سقوط کرے گا تو اس کا مال اس وقت اس کے کام نہ آئے گا۔
١٢۔راستہ دکھانا یقینا ہماری ذمے داری ہے٭
١٣۔ اور دنیا اور آخرت کے یقینا ہم مالک ہیں۔٭
١٤۔ پس میںنے تمہیں بھڑکتی آگ سے متنبہ کر دیا۔
١٥۔ اس میں سب سے زیادہ شقی شخص ہی تپے گا،
١٦۔ جس نے تکذیب کی اور منہ موڑ لیا ہو۔
١٧۔ اور نہایت پرہیزگار کو اس (آگ) سے بچا لیاجائے گا،
١٨۔ جو اپنا مال پاکیزگی کے لیے دیتاہے۔
١٩۔ اور اس پر کسی کا احسان نہیں جس کا وہ بدلہ اتارنا چاہتا ہو۔
٢٠۔ وہ تو اپنے رب اعلیٰ کی رضا جوئی کے لیے ایسا کرتا ہے۔٭
٢١۔ اور عنقریب وہ راضی ہو جائے گا۔
٩٣ سورہ ضحی۔ مکی ۔آیات١١
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ قسم ہے روز روشن کی،
٢۔ اور رات کی جب (اس کی تاریکی) چھا جائے،
٣۔ آپ کے رب نے آپ کو نہیں چھوڑا اور نہ ہی وہ ناراض ہوا،٭
٤۔ اور آخرت آپ کے لیے دنیا سے کہیں بہتر ہے۔
٥۔ اور عنقریب آپ کا رب آپ کواتنا عطا فرمائے گا کہ آپ راضی ہو جائیں گے۔٭
٦۔ کیا اس نے آپ کو یتیم نہیں پایا پھر پناہ دی؟٭
٧۔ اور اس نے آپ کو گمنام پایا تو راستہ دکھایا،٭
٨۔ اور آپ کو تنگ دست پایا تو مالدار کر دیا۔
٩۔ لہٰذ آپ یتیم کی توہین نہ کریں،
١٠۔ اور سائل کو جھڑکی نہ دیں،٭
١١۔ او راپنے رب کی نعمت کوبیان کریں۔
٩٤ سورہ الم نشرح۔مکی ۔آیات٨
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ کیا ہم نے آپ کے لیے آپ کا سینہ کشادہ نہیںکیا؟٭
٢۔ اور ہم نے آپ سے آپ کا بوجھ نہیں اتارا
٣۔ جس نے آپ کی کمر توڑ رکھی تھی؟
٤۔ اور ہم نے آپ کی خاطر آپ کا ذکر بلند کر دیا۔٭
٥۔ البتہ مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔
٦۔ یقینا مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔٭
٧۔ لہٰذا جب آپ فارغ ہو جائیں تو نصب کریں،٭
٨۔ اور اپنے رب کی طرف راغب ہو جائیں.
٩٥ سورہ تین۔مکی ۔آیات٨
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔قسم ہے انجیر اور زیتون کی٭
٢۔ اور طور سینین کی۔
٣۔ اور ا س امن والے شہر کی
٤۔بتحقیق ہم نے انسان کو بہترین اعتدال میں پیدا کیا،
٥۔ پھر ہم نے اسے پست ترین حالت کی طرف پلٹا دیا۔
٦۔ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے، پس ان کے لیے بے انتہا اجر ہے۔
٧۔ پس اس کے بعد روز جزا کے بارے میں کون سی چیز تجھے جھٹلانے پر آمادہ کرتی ہے ۔
٨۔ کیا اللہ حاکموں میں سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟
٩٦ سورۃ علق ۔ مکی ۔ آیات ١٩
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ (اے رسول) پڑھیے! اپنے پروردگار کے نام سے جس نے خلق کیا۔٭
٢۔ اس نے انسان کو خون کے لوتھڑے سے پیدا کیا۔
٣۔ پڑھیے! اور آپ کا رب بڑا کریم ہے۔
٤۔ جس نے قلم کے ذریعے سے تعلیم دی۔
٥۔ اس نے انسان کو وہ علم سکھایا جسے وہ نہیں جانتا تھا۔
٦۔ ہرگز نہیں! انسان تو یقینا سر کشی کرتا ہے۔
٧۔ اس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز خیال کرتا ہے۔٭
٨۔ یقینا آپ کے رب کی طرف ہی پلٹنا ہے.
٩۔ کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا ہے جو روکتا ہے،
١٠۔ ایک بندے کو جب وہ نماز پڑھتاہے ؟
١١۔ کیا آپ نے دیکھا ہے کہ اگر وہ (بندہ) ہدایت پر ہو،
١٢۔ یا تقویٰ کا حکم دے ؟
١٣۔ کیا آپ نے دیکھا کہ اگر وہ (دوسرا) شخص تکذیب کرتا ہے اور منہ پھیرتاہے؟
١٤۔ کیا اسے علم نہیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے ؟
١٥۔ ہر گز نہیں! اگر یہ شخص باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی پکڑ کر گھسیٹیں گے،٭
١٦۔ وہ پیشانی جو جھوٹی، خطاکار ہے۔٭
١٧۔ پس وہ اپنے ہم نشینوں کو بلا لے۔
١٨۔ ہم بھی جلد ہی دوزخ کے مؤکلوں کو بلائیں گے۔
١٩۔ ہرگز نہیں! اس کی اطاعت نہ کریں اور سجدہ کریں اور قرب (الہٰی) حاصل کریں۔
٩٧ سورہ قدر ۔ مکی ۔ آیات ٥
بنا م خدائے رحمن ورحیم
١۔ ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں نازل کیا ۔٭
٢۔ اور آپ کیا جانیں شب قدر کیا ہے؟
٣۔ شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے.٭
٤۔ فرشتے اور روح اس شب میں اپنے رب کے اذن سے تمام (تعیین شدہ) حکم لے کر نازل ہوتے ہیں۔٭
٥۔ یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے۔
٩٨ سورہ بینہ۔مدنی۔آیات٨
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے وہ باز آنے والے نہ تھے جب تک ان کے پاس واضح دلیل نہ آئے.٭
٢۔ (یعنی) اللہ کی طرف سے ایک رسول جو انہیں پاک صحیفہ پڑھ کر سنائے۔
٣۔ ان صحیفوں میں مستحکم تحریریں درج ہیں۔
٤۔ اور جنہیں کتاب دی گئی تھی وہ واضح دلیل آنے کے بعد متفرق ہوگئے۔
٥۔ حالانکہ انہیں تو صرف یہ حکم دیا گیا تھا کہ وہ یکسو ہو کر دین کو اس کے لیے خالص رکھتے ہوئے صرف اللہ کی عبادت کریں اور نماز قائم کریں اور زکوٰۃ ادا کریں اور یہی مستحکم (تحریروں کا) دین ہے۔٭
٦۔ اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر ہو گئے وہ یقینا جہنم کی آگ میں ہمیشہ رہیں گے، وہ بدترین خلائق میں سے ہیں۔
٧۔ جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے وہ یقینا بہترین خلائق میں سے ہیں۔٭
٨۔ ان کا صلہ ان کے رب کے پاس دائمی باغات ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی اور جن میں وہ ابد تک ہمیشہ رہیں گے، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہوئے، یہ سب کچھ اپنے رب سے خوف رکھنے والے کے لیے ہے۔
٩٩ سورہ زلزال ۔ مدنی ۔ آیات ٨
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ جب زمین اپنی لرزش سے ہلائی جائے گی،
٢۔ اور زمین اپنا بوجھ نکال دے گی،٭
٣۔ اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے؟
٤. اس دن وہ اپنے حالات بیان کرے گی.٭
٥۔ کیونکہ آپ کے رب نے اسے ایسا کرنے کا حکم دیا تھا۔٭
٦۔ اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر نکل آئیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں
٧۔ پس جس نے ذرہ برابر نیکی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔٭
٨۔ اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہو گی وہ اسے دیکھ لے گا۔٭
١٠٠ سورہ عادیات ۔۔مکی ۔آیات ١١
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ قسم ہے ان (گھوڑوں) کی جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں،٭
٢۔ پھر (اپنی) ٹھوکروں سے چنگاریاں اڑاتے ہیں،٭
٣۔ پھر صبح سویرے دھاوا بولتے ہیں،
٤۔ پھر اس سے غبار اڑاتے ہیں،٭
٥۔ پھر انبوہ (لشکر) میں گھس جاتے ہیں،
٦۔ یقینا انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے۔٭
٧۔اور وہ خود اس پر گواہ ہے۔٭
٨۔ اور وہ مال کی محبت میں سخت ہے۔٭
٩۔ کیا اسے (وہ وقت) معلوم نہیں جب اٹھائے جائیں گے وہ جو قبروں میںہیں؟
١٠۔ اور جو کچھ دلوں میں ہے اسے ظاہر کر دیا جائے گا؟
١١۔ ان کا پروردگار یقینا اس روز ان کے حال سے خوب باخبر ہو گا۔
١٠١ سورہ قارعہ ۔مکی۔ آیات١١
بنام خدائے رحمن ورحیم
١۔ وہ ہلا دینے والا حادثہ۔٭
٢۔ وہ ہلا دینے والا حادثہ کیا ہے؟
٣۔ اور آپ کیا جانیں ہلا دینے والا حادثہ کیاہے؟
٤۔ اس روز لوگ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے۔
٥۔ اور پہاڑ دھنی ہوئی اون کی طرح ہو جائیں گے۔
٦۔ پس جس کا پلہ بھاری رہے گا،
٧۔ سو وہ من پسند زندگی میں ہوگا۔
٨۔ اور جس کا پلہ ہلکا ہو گا،٭
٩۔ سو اس کا ٹھکانا ہاویہ ہو گا۔
١٠۔ اور آپ کیا جانیں ہاویہ کیاہے؟
١١۔ وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔
١٠٢ سو رہ تکاثر۔ مکی۔آیات٨
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ ایک دوسرے پر فخر نے تمہیں غافل کر دیا ہے،٭
٢۔ یہاں تک کہ تم قبروں کے پاس تک جا پہنچے ہو۔
٣۔ ہرگز نہیں! تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔
٤۔ پھر ہر گز نہیں ! تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا۔
٥۔ ہرگز نہیں! کاش تم یقینی علم رکھتے، ٭
٦۔ تو تم ضرور جہنم کو دیکھ لیتے۔
٧۔ پھر اسے یقین کی آنکھوں سے دیکھ لیتے،
٨۔ پھر اس روز تم سے نعمت کے بارے میں پوچھا جائے گا۔٭
١٠٣ سورہ العصر۔مکی۔ آیات٣
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ قسم ہے زمانے کی۔٭
٢۔ انسان یقینا خسارے میں ہے ۔
٣۔ سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اور جو ایک دوسرے کو حق کی تلقین کرتے ہیں اور صبر کی تلقین کرتے ہیں۔
١٠٤ سورہ ہمزہ ۔ مکی۔ آیات ٩
بنام خدائے رحمن ورحیم
١۔ ہر طعنہ دینے والے عیب گو کے لیے ہلاکت ہے۔٭
٢۔ جو مال جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے٭
٣۔ جو سمجھتاہے کہ اس کا مال اسے ہمیشہ کی زندگی دے گا۔
٤۔ ہرگز نہیں! وہ چکنا چور کر دینے والی آگ میں ضرور پھینک دیاجائے گا۔
٥۔ اور آپ کیا جانیں وہ چکنا چور کر دینے والی آگ کیا ہے؟
٦۔ وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے،
٧۔ جو دلوں تک پہنچ جائے گی۔٭
٨۔ بلا شبہ وہ ان پر محیط ہو گی،
٩۔ لمبے لمبے ستونوںمیں۔
١٠٥ سورہ فیل۔مکی۔آیات٥
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا کیا ؟٭
٢۔ کیا اس نے ان کی چال کو بے مقصد نہیں بنا دیا؟
٣۔ اور ان پر دستے دستے پرندے بھیج دیے٭
٤۔ جو ان پر سخت مٹی کے پتھر برسا رہے تھے۔
٥۔ سو اس نے انہیں کھائے ہوئے بھوسے کی مانند کر دیا۔٭
١٠٦ سورہ قریش۔مکی ۔آیات٤
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔قریش کو مانوس رکھنے کی خاطر،٭
٢۔ انہیں (ان کے ذریعہ معاش) جاڑے اور گرمی کے سفروں سے مانوس رکھنے کی خاطر،
٣۔ چاہیے تھا کہ وہ اس گھر کے رب کی عبادت کریں،
٤۔ جس نے انہیں بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے انہیں امن دیا۔
١٠٧ سورہ ماعون ۔ مکی ۔آیات٧
بنام خدائے رحمن ورحیم
١۔ کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو جزا و سزا کو جھٹلاتاہے؟٭
٢۔ یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتاہے،
٣۔ اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا۔
٤۔ پس ایسے نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے
٥۔ جو اپنی نماز سے غافل رہتے ہیں۔
٦۔ جو ریاکاری کرتے ہیں۔
٧۔ اور (ضرورت مندوں کو) معمولی چیزیں بھی دینے سے گریز کرتے ہیں۔
١٠٨ سورہ کوثر۔مکی۔آیات٣
بنام خدائے رحمن ورحیم
١۔ بےشک ہم نے ہی آپ کو کوثر عطا فرمایا۔٭
٢۔ لہٰذا آپ اپنے رب کے لیے نماز پڑھیں اور قربانی دیں۔
٣۔ یقینا آپ کا دشمن ہی بے اولاد رہے گا۔
١٠٩ سور کافرون ۔مکی۔آیات٦
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔کہدیجیے: اے کافرو!
٢۔ میں ان (بتوں) کو نہیں پوجتا ہوں جنہیں تم پوجتے ہو۔
٣۔ اور نہ ہی تم اس (اللہ) کی بندگی کرتے ہو جس کی میں بندگی کرتا ہوں۔
٤۔ اور نہ ہی میں ان (بتوں) کی پرستش کرنے والا ہوں جن کی تم پرستش کرتے ہو
٥۔ اور نہ ہی تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس میں عبادت کرتاہوں۔
٦۔ تمہارے لیے تمہارا دین اورمیرے لیے میرا دین۔
١١٠ سورہ نصر ۔مدنی ۔آیات٣
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ جب اللہ کی نصر ت اور فتح آ جائے،٭
٢۔ اور آپ لوگوں کو فوج در فوج اللہ کے دین میں داخل ہوتے دیکھ لیں،
٣۔ تو اپنے رب کی ثنا کے ساتھ اس کی تسبیح کریں اور اس سے مغفرت طلب کریں یقینا وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔
١١١ سورہ لہب ۔مکی۔آیات٥
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ ہلاکت میں جائیں ابولہب کے دونوں ہاتھ اور وہ تباہ ہو جائے۔٭
٢۔ نہ اس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی۔
٣۔ وہ عنقریب بھڑکتی آگ میںجھلسے گا۔
٤۔ اور اس کی بیوی بھی، ایندھن اٹھائے پھرنے والی۔
٥۔ اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی ہے۔
١١٢ سورہ اخلاص۔ مکی ۔ آیات٤
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ کہدیجیے : وہ اللہ ایک ہے ۔
٢۔ اللہ بے نیاز ہے۔
٣۔ نہ اس نے کسی کوجنااورنہ وہ جنا گیا۔
٤۔ اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیںہے۔
١١٣ سورہ فلق۔مکی۔آیات٥
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ کہدیجیے: میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں،
٢۔ ہر اس چیز کے شر سے جسے اس نے پیدا کیا،٭
٣۔ اور اندھیری رات کے شرسے جب اس کا اندھیرا چھاجائے،٭
٤۔ اور گرہوں میں پھونکنے والی (جادوگرنی) کے شر سے،٭
٥۔ اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرنے لگ جائے۔
١١٤ سورہ ناس ۔مکی۔آیات٦
بنام خدائے رحمن و رحیم
١۔ کہدیجیے: میں پناہ مانگتا ہوں انسانوں کے پروردگار کی،
٢۔ انسانوں کے بادشاہ کی،
٣۔انسانوں کے معبودکی،
٤۔ پس پردہ رہ کر وسوسہ ڈالنے والے (ابلیس) کے شرسے،٭
٥۔ جو لوگوں کے دلوں میں وسوسہ ڈالتا ہے،
٦۔ وہ جنات میں سے ہوں یا انسانوں میں سے۔

٭٭٭٭٭