عربی شاعری ۔ترجمہ : قصیدہ علی بن ابی طالب رض ۔

سید عاطف علی

لائبریرین
جناب علی بن ابی طالب ،اسداللہ، شیر خدا رضی اللہ تعالی عنہ کے کچھ ابیات نظر سے گزرے سو ترجمہ کرنے کا خیال آیا ۔
پیش خدمت ہیں ۔تلاش کرنے پر اکثر جگہ دو ہی اشعار ملے ۔

ترجمہ

اس دہر پر آشوب میں دیکھا یہ کیے ہم
دائم کوئی فرحت ہے نہ باقی ہے کوئی غم

طاری ہے ہر اک شخص پر اک نشہء غفلت
پنجے میں اجل کے ہے اگر چہ بن آدم

کتنا سحر و شام تھا مدہوش تعیش
اب بس کف افسوس ملے گور میں بے دم

دنیا میں رہے شاہ جو ملبوس بریشم
آخر کو ہوئی قصر میں اک مجلس ماتم

۔سید عاطف علی ۔

رایت الناس کلہم سکاری
وکاس الموت بینہم یدور

فیا عجبا لمن یمسی و یصبح
و یعلم ان مسکنہ القبور

علی بن ابی طالب۔ر۔ ض ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
اس دہر پر آشوب میں دیکھا یہ کیے ہم
دائم کوئی فرحت ہے نہ باقی ہے کوئی غم

طاری ہے ہر اک شخص پر اک نشہء غفلت
پنجے میں اجل کے ہے اگر چہ بن آدم

کتنا سحرو شام تھا مدہوش تعیش
اب بس کف افسوس ملے گور میں بے دم

دنیا میں رہے شاہ جو ملبوس بریشم
آخر کو ہوئی قصر میں اک مجلس ماتم
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ
ڈھیروں دعائیں ،سلا مت رہیے اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنی امان میں رکھے آمین۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ! عاطف بھائی ، پسند آیا آپ کا یہ فن پارہ! بہت خوب!
تیسرے مصرع میں بنی آدم کا ٹائپو درست کرلیجئے ۔
ہمارے امام صاحب نے بھی ایک دفعہ علی رضی اللّٰہ عنہ کے دو اشعار سنائے تھے جو انہوں نے اپنی بیوی فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا کو مسواک کرتے دیکھ کر کہے تھے ۔ بہت خوبصورت عاشقانہ اشعار تھے ۔ اشعار تو یاد نہیں بس ان کا مطلب ذہن میں رہ گیا ہے ۔:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
تیسرے مصرع میں بنی آدم کا ٹائپو درست کرلیجئے ۔
خوب ظہیر بھائی !!!یہاں میں نے ابن آدم کے کیے بنِ آدم کہا تھا ۔ بنی آدم ۔ میرے خیال میں بنین آدم جیسے بنون آدم کی بنو آدم ۔کی خالص تر عربی شکل ہو گی اس لیے شاید جمع ہو جائے ۔ لیکن اپنی زبان میں تو مجھے واحد کا استعمال ہی اچھا لگ رہا ہے ۔ آپ کی نظر کا کمال ہمیشہ پسند آتا ہے ۔
آداب و تشکر پسند فرمائی کا ۔ آپ نے سیر بھر خون بڑھا دیا ۔
پچھنے لگانے پڑیں گے مجھے اب ۔(یہاں آج کل رواج کافی پڑ گیا :) )
 
لیکن عاطف بھائی ، بن آدم کہنے سے کیا مصرع بے وزن نہیں ہورہا؟!
 
سید عاطف علی

لائبریرین

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہے ۔
ویسے عربی عروض و قوافی کے قواعد اپنی طرح نہیں ۔ یہاں شہید او شہود بھی قافیے ہوتے ہیں ۔ واللہ اعلم ۔
عاطف بھائی ، مجھے تو وافر لگ رہی ہے ۔ مفاعلتن مفاعلتن فعولن
اس میں کسی بھی ایک مفاعلتن کو مفاعیلن میں بدل سکتے ہیں ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
عاطف بھائی ، مجھے تو وافر لگ رہی ہے ۔ مفاعلتن مفاعلتن فعولن
اس میں کسی بھی ایک مفاعلتن کو مفاعیلن میں بدل سکتے ہیں ۔
عین ممکن ہے ۔ بالکل ۔
ویسے دو نوں کو مفاعیلن نہیں کیا جا سکتا ۔ کوئی خاص فرق تو محسوس نہیں ہو رہا ،یعنی اردو کے لحاظ سے تسکین اوسط والی بات ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
عین ممکن ہے ۔ بالکل ۔
ویسے دو نوں کو مفاعیلن نہیں کیا جا سکتا ۔ کوئی خاص فرق تو محسوس نہیں ہو رہا ،یعنی اردو کے لحاظ سے تسکین اوسط والی بات ۔
تسکین اوسط اور دیگر عروضی قوانین تو بیشتر عربی ہی سے آئے ہیں ۔ اس میں فارسیوں کا اضافہ تو کچھ گنی چنی بحور اور زحافات کی حد تک ہے ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اللہ والو! شعر پڑھو۔۔۔ مزا لو۔۔۔ اور گھر جاؤ۔۔۔۔ کیا زیر زبر کر کے میری چائے خراب کر دی ہے۔ مجال ہے جو ایک بھی مراسلہ میرے پلے پڑا ہو۔۔۔
سمائلی اگر کسی مراسلے پر نہ لگی ہو تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اب ازراہ تفنن نہیں رہا

سید عاطف علی بھائی! بہت عمدہ اشعار۔۔۔ جزاک اللہ
 
جو کبوتر پر جھپٹنے میں مزا ہے ای پسر
وہ مزا شاید کسی زیر وزبر میں بھی نہیں

آپ کو پسر کہہ دیا اب کوئی مائی کا لال ہماری بزرگی میں شک کرکے دکھائے ۔ اگر نہ آگ لگادوں تو ۔۔۔۔ :)
شاد آباد میرے نین ۔۔۔ اور ساتھ میں صد ہا آداب ۔
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
جو کبوتر پر جھپٹنے میں مزا ہے ای پسر
وہ مزا شاید کسی زیر زبر میں بھی نہیں

آپ کو پسر کہہ دیا اب کوئی مائی کا لال ہماری بزرگی میں شک کرکے دکھائے ۔ اگر نہ آگ لگادوں تو ۔۔۔۔ :)
شاد آباد میرے نین ۔۔۔ اور ساتھ میں صد ہا آداب ۔
آپ بزرگی کی بات کرتے ہیں۔۔۔۔ ہم تو آپ کو خضر سے کم نہیں سمجھتے۔۔۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا
 
Top