عبید انصاری
محفلین
حظيت يا عود الأراكِ بثغرهاہمارے امام صاحب نے بھی ایک دفعہ علی رضی اللّٰہ عنہ کے دو اشعار سنائے تھے جو انہوں نے اپنی بیوی فاطمہ رضی اللّٰہ عنہا کو مسواک کرتے دیکھ کر کہے تھے ۔ بہت خوبصورت عاشقانہ اشعار تھے ۔ اشعار تو یاد نہیں بس ان کا مطلب ذہن میں رہ گیا ہے ۔
أما خفت يا عود الأراك أراكَ
لو كنت من أهل القتال قتلتك
ما فاز مني يا سِواكُ سِواكَ
ان اشعار کی اصل خوبصورتی تو"الأراك+أراك" اور "سِواكُ+سِواكُ" کے درمیان مماثلت لفظی اور تغایر معنوی میں ہے جو ترجمہ میں باقی نہیں رہ سکتی۔ البتہ ترجمہ یہ ہے:
اے پیلو کی لکڑی! تو کیسی خوش نصیب ہے کہ ان کے دہن اطہر سے مس کر رہی ہے۔
کیا تجھے اس بات کا ڈر نہیں کہ میں تجھے دیکھ رہا ہوں؟
اگر تو اہل قتال میں سے ہوتی تو تجھے قتل کر ڈالتا۔
اے مسواک! مجھ سے زیادہ ان کا قرب تیرے سوا کسی کو نصیب نہ ہوا۔
آخری تدوین: