ترجمہ کرنئے کی درخواست۔۔

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم!!
آج کافی دنوں کے بعد اردو ویب پر آنے کا موقع ملا ہے۔۔۔۔اردو کو نستعلیق فانٹ میں اردو ویب پر لکھتے ہوئے بہت اچھا لگ رہا
ہے۔میری طرف سےاردو ویب کی انتظامیہ اور خصوصا "نبیل"بھائی کو انٹرنیٹ پر اردو کے لیے کئی سنگ میل عبور کرنےپر مبارک باد۔

میں ایک سافٹ وئیر خریدنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔۔آپ لوگوں سے اس کا اردو ترجمہ کرنے کی درخواست لے کر حاضر ہوا ہوں۔۔اگر یہ کام رضاکارانہ ممکن ہو تو میرے لیے بہت آسانی رہے گی۔۔

آپ لوگوں کے جوابات کا منتظر۔۔
 
محفل کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھنے کے لئے بے حد ممنون ہیں۔ آپ نے یہ نہیں بتایا کہ کس سافٹوئیر کا ترجمہ کروانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کچھ اس کے طول و عرض اور مقصد کا ہی اندازہ ہو جاتا۔ ایسے تو شاید ہی کوئی آپ کو اپنی خدمات کی یقین دہانی کرا سکے۔ :)
 

زبیر حسین

محفلین
میں اس وقت تو ڈیوٹی پہ بھاگا جا رہا ہوں۔۔واپسی پہ انشا ء اللہ اس بارے تفصیل سے لکھتا ہوں۔۔اگر مجھے ان لوگوں کے نام بتا دئیے جائیں جو لوگ یہ کام کر سکتے ہیں تو میرے لیے یہ بہت مددگار رہے گا۔
 

dehelvi

محفلین
محترم جونہی فرصت ملے اپنی خواہش کو بے تکلف انداز میں پیش کریں۔ بات کو ایسے تشنہ چھوڑ دینا اور مخاطبین کو مشوش کرنا کوئی اچھی بات نہیں۔
 

زبیر حسین

محفلین
میرا ارادہ ایک ویب سائٹ بنانے کا ہے اور اسی کے لیے مختلف سافٹ وئیر دیکھ رہا تھا۔۔محفل پر پہلے آنا جانا رہتا تھا اس لیے میں جانتا تھا کہ ترجمہ کرنے والا کام محفل کے کی ٹیم سے بہتر کوئی نہیں کر پائے گا۔۔یہ بات پچھلے کئی دنوں سے ذہن میں چل رہی تھی لیکن وقت نہیں مل رہا تھا کہ محفل پہ آکر اس کا تذکرہ کر پاتا۔۔کل جب محفل کو نئے چہرے کے ساتھ دیکھا سائن ان کیے بغیر نہ رہ سکا۔۔فوری طور پر جو ذہن میں آیا لکھ دیا اور چونکہ ڈیوٹی سے اسی وقت واپس آیا تھا ۔۔اس لیے تفصیل نہیں لکھ پایا اور سو گیا۔۔
عنوان میں بھی غلطی کر دی ""ترجمہ کرنے "کی جگہ "ترجمہ کر نئے " لکھ دیا۔

خیر ۔۔مد عا یہ ہے کہ جیسا میں نے عرض کیا ،ایک ویب سائٹ بنانے کے متعلق کافی عرصے سے سوچ رہا تھا،اتنا قابل نہیں کہ خود یہ کام کر سکوں،ناکامی کے ڈر کی وجہ سے جب تک اپنی سوچ کو عملی جامہ نہیں پہنا لیتا سب کو بتا نا بھی نہیں چاہتا۔۔کامیاب رہا اور مستقل بنیادوں پہ چلا پایا تویہ سب کے سامنے آ جائے گی۔۔۔اس وقت تک ان چند دوستوں سے گزارش ہے جو اس کام میں میری مدد کر سکتے ہیں،برائے مہربانی میری سافٹ وئیر کے انتخاب اور پھر اس کا اردو میں ترجمہ کرنے میں راہنمائی کریں۔۔ذاتی پیغام میں اس پر تفصیل سے بات کر لیتے ہیں اور پھر اللہ کا نام لے کر کام شروع کر دیتے ہیں۔۔۔میں اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ وقت کی کیا اہمیت ہے اور میں معقول معاوضہ دینے کے لیے تیار ہوں۔
 
Top