مہوش علی

لائبریرین
راہبر نے کہا:
کبھی کتب وغیرہ کی کمپوزنگ میں ترجمہ کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح آپ کی فائل سے آسانی ہوجائے گی۔۔۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔۔۔ تاہم ایک دو آیتوں کا ترجمہ لیا جائے تو اس کے حوالہ میں اردو محفل یا آپ کا نام کس طرح دیا جائے؟ :wink: ہاں، اگر کبھی پورا ترجمہ یا ترجمہ کا زیادہ حصہ ایک ساتھ استعمال کیا تو ضرور آپ کا اور اردو محفل کا حوالہ دوں گا۔
کراچی میں، ایک طالبہ نے ترجمہ کنز الایمان کی ڈیٹابیس بنائی تھی، وی۔بی پر۔۔۔ پورا سافٹ ویئر انداز کا ترتیب دیا ہے تاہم ابھی ڈیزائن حتمی شکل میں نہیں ہے اور اس سافٹ ویئر کے حقوق پہلے ہی ادارہ تحقیقات امام احمد رضا کو فروخت کردیے گئے ہیں۔ اللہ جانے اس کا کام کب مکمل ہوگا۔۔۔
مجھے پروگرامنگ سے دلچسپی ہے مگر فی الحال میں اس شعبہ میں کورا ہوں۔۔۔ البتہ مستقبل قریب میں سیکھنے کا ارادہ ہے۔۔۔ کامیاب رہا تو ترجمہ قرآن والے پروجیکٹ میں ضرور اپنا حصہ ادا کروں گا ان شاء اللہ۔
ایک مرتبہ نظر ثانی تو، بقول آپ کے ہوچکی ہے۔۔۔ اب مزید نظرثانی کا کوئی ارادہ ہے؟ میں نے شاید شاکر القادری صاحب کے فورم پر دیکھا تھا کہ انہوں نے طاہر القادری صاحب اور مولانا احمد رضا خاں صاحب کے ترجمے کے ساتھ قرآن کو ترتیب دینا شروع کیا تھا۔ نہایت ادب کے ساتھ، ان سے استفسار ہے کہ ترجمہ کنز الایمان کے لئے ان کا مآخذ کیا ہے؟

محترم شاکر القادری صاحب نے کنز الایمان کا یہی ترجمہ لیا ہے۔

جہاں تک مجھے علم ہے، اس یونیکوڈ ترجمے کے علاوہ کنز الایمان کا کوئی اور ترجمہ یونیکوڈ میں نہیں ہے، اور جو آپ کو ویب پر مختلف جگہوں پر یہ نظر آ رہا ہے، وہ سب اسی کی کاپی ہے۔

والسلام

پی ایس: ہمہں انتظار رہے گا کہ آپ کب پروگرامنگ سیکھیں۔
 
www.kanzuliman.com
یہ ڈومین رجسٹر کروایا تھا لیکن اس ویب سائٹ پر مکمل قرآن موجود نہیں۔ صرف سورہ فاتحہ ہے اور آخر کی کچھ سورتیں۔۔۔۔ اس کا لے۔آؤٹ بدلنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن اس پر کام اب تک التوا کا شکار ہے۔۔۔ خدا جانے کب ہو۔۔۔۔۔۔ شنید ہے کہ ڈیٹابیس تو مکمل تیار ہے۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
www.kanzuliman.com
یہ ڈومین رجسٹر کروایا تھا لیکن اس ویب سائٹ پر مکمل قرآن موجود نہیں۔ صرف سورہ فاتحہ ہے اور آخر کی کچھ سورتیں۔۔۔ ۔ اس کا لے۔آؤٹ بدلنے کا فیصلہ ہوا تھا لیکن اس پر کام اب تک التوا کا شکار ہے۔۔۔ خدا جانے کب ہو۔۔۔ ۔۔۔ شنید ہے کہ ڈیٹابیس تو مکمل تیار ہے۔۔۔ ۔۔
قرآنی سائٹ کے لئے ڈاٹ کام اچھا نہیں لگ رہا۔ بہتر ہوگا کہ ڈاٹ نیٹ یا ڈاٹ آرگ والا ڈومین لیا جاتا
 
Top