اس زبان کو سیکھنے میں جو دشواری یا سوالات سامنے آئیں گے، ان شاء اللہ اس دھاگہ میں پوچھیں گے۔ حسان بھائی سے خصوصی توجہ کی درخواست ہے
آخری تدوین:
حسان بھائی کے ہی مشورہ پر اس کتاب سے سیکھنے کی کوشش جاری ہے، اگر آپ بھی ساتھ شامل ہورہے ہیں تو موسٹ ویلکمآپ کس طرح سیکھ رہے ہیں؟ کسی ویب سائٹ سے یا کسی کتاب سے؟
ذاتی طور پر سیکھ رہے ہیں، اوپر کتاب کا حوالہ دیا ہےآپ پرسنلی سیکھ رہے یا کوئی دھاگہ بھی ہے ۔
اگر دھاگہ ہے تو شیر کریں کلاس کی اسٹرنتھ بڑھے ۔
مجھ سمیت کچھ اور اسٹوڈنٹ بھی شرکت کرنا پسند کریں گے ۔
وہاں کیا پڑھ رہے آپ؟ کہاں تک پہونچے ہیں؟ایسے ایک راز کی بات بتاوں میں نے جامعہ میں ٹرکش سرٹیفیکیٹ میں ایڈمیشن لیا ہے لیکن ابھی سمجھ کچھ نہیں آ رہا
حسان بھائی، ذرا یہ بتائیے کہ ترکی زبان میں کسی بھی زبان کے نام کے آخر میں ca کیوں لکھا ہوتا ہے؟ جیسے urduca
نیز یہ بتائیں کہ آفندیم، کردیشیم (kardeşim) وغیرہ میں آئی ایم آخر میں کس چیز کا لگتا ہے؟ اس کا مطلب میرا ہوتا ہے کیا؟ برادرم کی طرح؟
یہ مصوتی ہم آہنگی کیا ہوتی ہے، کچھ اس پر بھی روشنی ڈالیںجی، جس طرح فارسی میں 'م' متکلم کا ضمیرِ ملکیِ متصل ہے، اُسی طرح ترکی میں 'یم' استعمال ہوتا ہے۔
اس لاحقے کی پانچ ممکنہ شکلیں ہو سکتی ہیں:
۱) جن الفاظ کے آخری مصوت e یا i ہوں، وہاں اس کی شکل 'im' ہو گی۔
dişim = میرا دانت biletim = میرا ٹکٹ kardeşim = میرا بھائی
۲) جن الفاظ کے آخری مصوت a یا ı ہوں، وہاں اس کی شکل 'ım' ہو گی۔
atım = میرا گھوڑا kızım = میری لڑکی، میری بیٹی
۳) جن الفاظ کے آخری مصوت ö یا ü ہوں، وہاں اس کی شکل 'üm' ہو گی:
gözüm = میری آنکھ gülüm = میرا پھول
۴) جن الفاظ کے آخری مصوت o یا u ہوں، وہاں اس کی شکل 'um' ہو گی:
dostum = میرا دوست، میرا یار
۵) جو الفاظ مصوت ہی پر ختم ہو رہے ہوں، وہاں صرف 'm' آئے گا:
abla = بڑی بہن ablam = میری بڑی بہن
ترکی زبان کے اس مصوتی ہم آہنگی (vowel harmony) کے قواعد سے ڈرنے یا گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ کچھ ہی دنوں میں یہ آپ کی یادداشت کا حصہ بن جائیں گے۔
ترکی زبان میں لاحقوں کی شکلیں اس بات پر انحصار کرتی ہیں کہ کسی اسم کا آخری مصوت کون سا ہے۔ ترکی زبان کے اسی قاعدے کو مصوتی ہم آہنگی کہا جاتا ہے۔ اوپر پچھلے جواب میں اس کی کچھ مثالیں دیکھی جا سکتی ہیں۔یہ مصوتی ہم آہنگی کیا ہوتی ہے، کچھ اس پر بھی روشنی ڈالیں
حسان بھائی، ایک بات بتائیں کہ ترکی k کا تلفظ ہمیشہ ق سے ہی ہوتا ہے یا ک سے بھی؟ جیسے kitap
اناطولیائی ترکی میں 'غ' کی آواز مفقود ہو چکی ہے۔ اس آواز کی نمائندگی کرنے والا حرف ğ اب محض اپنے سے پہلے آنے والے مصوت کو لمبا کر دیتا ہے۔نیز ğ کا تلفظ کیا ہوتا ہے؟ عربی کی کتابوں میں غین لکھا ہوا ہے، کیا یہ واقعی درست ہے؟
انتہائی قیمتی معلومات فراہم کرنے کے لیے شکریہ حسان بھائیمملکتِ ترکی میں استعمال ہونے والی جدید ترکی استانبول کے لہجے پر مبنی ہے۔ استانبول میں ق اور ک کے درمیان لوگوں نے فرق کرنا ترک کر دیا تھا اور دونوں کو 'ک' ہی پڑھتے تھے، اس لیے لاطینی خط میں دونوں آوازوں کی علامت کے طور پر k ہی کو منتخب کیا گیا۔ لہٰذا آج ترکی میں قلم اور کتاب دونوں k سے لکھے اور پڑھے جاتے ہیں۔
اناطولیائی ترکی میں 'غ' کی آواز مفقود ہو چکی ہے۔ اس آواز کی نمائندگی کرنے والا حرف ğ اب محض اپنے سے پہلے آنے والے مصوت کو لمبا کر دیتا ہے۔
مثلاً dağ (=پہاڑ) کو 'داء' پڑھا جائے گا، یعنی آخر میں 'غ' کی آواز لانے کے بجائے الف کو کشیدہ کر دیا جائے گا۔
البتہ آذربائجانی خطے میں dağ کو داغ ہی پڑھا اور لکھا جاتا ہے کیونکہ اُن کے ترکی لہجے میں غ کی آواز باقی ہے۔
نیز، ترکی میں کوئی لفظ ğ حرف سے شروع نہیں ہو سکتا، اس لیے غ سے شروع ہونے والی عربی کے الفاظ g سے لکھے اور پڑھے جاتے ہیں۔
مثلاً غیرت = gayret
معیاری زبان میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ ایک اہم تفاوت یہ ہے کہ جمہوریۂ آذربائجان کے مردُم کی زبان پر روسی الفاظ اور اصطلاحیں موجود ہوتی ہیں، جبکہ ایرانی آذربائجان والوں کی زبان میں فارسی الفاظ و تراکیب کا استعمال زیادہ ہے، کیونکہ ایرانی آذربائجان میں تدریس و تعلیم کی زبان فارسی ہی ہے۔ گفتاری سطح پر مختلف علاقوں کے لہجوں میں چند فرق موجود ہیں۔ مثلاً اہلِ تبریز گفتاری لہجے میں عموماً علامتِ مصدر 'ماخ' استعمال کرتے ہیں، مثلاً 'گلماخ' (آنا)۔۔۔ لیکن معیاری زبان میں لکھتے بولتے وقت وہ بھی 'گلمک' ہی بروئے کار لاتے ہیں۔ بہ ہر حال، چند نامانوس فارسی الفاظ سے صرفِ نظر کر لیا جائے تو جمہوریۂ آذربائجان والوں کو ایرانی آذربائجان والوں کی زبان سمجھنے میں کوئی دشواری نہیں ہوتی، بلکہ مجھے تو اکثر دونوں اطراف کے مردُم کی زبان سننے میں یکساں ہی لگتی ہے۔جمہوریہ آذربائیجان کی زبانِ ترکی اور ایرانی آذربائیجان کی ترکی میں کوئی قابلِ ذکر فرق ہے؟