شمشاد
لائبریرین
خلیل بھائی نے آپ کو متعلقہ لڑی کا ربط دے دیا ہے۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
تمام احباب کیسے ہیں؟ امید ہے کہ سب خیریت سے ہوں گے۔
کافی دیر سے اردو محفل فورم میں کوشش کر رہا ہوں کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ اس کے کون کون سے زمرے ہیں، کسی زمرے میں کیسے جاتے ہیں، کون سی تحریر کہاں ہونی چاہیے، محفلین اور لائبریرین سے کیا مراد ہے؟ اس حوالے سے اگر کوئی تحریر ہو تو بتائیے گا۔
جزاکم اللہ خیرا
میں صرف محفلین اور لائبریرین کے متعلق بتا دوں۔
اردو محفل کا ہر رکن "محفلین" ہے۔ اور وہ ہر زمرے میں مراسلہ بھیج سکتا ہے۔ اور ہر زمرے میں مراسلے پڑھ سکتا ہے۔
اردو محفل کا ایک زمرہ "لائبریری" ہے۔ اس میں صرف وہی اراکین مراسلے بھیج سکتے ہیں جن کا عہدہ "لاہبریرین" ہے۔
اردو محفل کی ایک ٹیم اردو کی نایاب کتابیں ڈھونڈ ڈھونڈ کر ان کو پھر سے ٹائپ کر رہی ہے۔ اب تک جو کتابیں ٹائپ ہو چکی ہیں ان میں سے تو کئی ایک سو سال سے بھی زیادہ پرانی تھیں۔
اردو محفل کا اگر کوئی رکن اس میں دلچسپی رکھتا ہو کہ وہ اس کارخیر میں حصہ لینا چاہے تو بصد شوق لائبریری کی ٹیم کا حصہ بن سکتا ہے۔
مزید اگر کچھ پوچھنا چاہیں تو آپ ہر رکن کو مدد پر آمادہ پائیں گے۔