تعارف تشنہ کا تعارف

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی کوئی مصلحت پیش نظر ہو گی ان کے جو اپنا نام نہیں بتانا چاہ رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محترم قارئین
محفل کے ایک ممبر بشیر احمد کے ذریعے اس فورم کا ایڈریس ملا
میں چونکہ پی ایچ پی مائی ایس قیو ایل کے میدان میں ہوں اس لیے ایس قیو ایل کا ہی کچھ تلاش کر رہا تھا اور اسی دوران برادر بشیر احمد سے دوران گفتگواس سائٹ کا پتہ چلا
ابتداء میں نظر جس پر مرکوز ہوئی وہ لینکس کے بارے میں "مکی" صاحب کا تھریڈ اور بلاگ
(ڈاونلوڈ کیا مگر ناکامی ہوئی اور سی ڈی خراب ہوئی)
خیر
یہاں آئی ٹی پر بہت ہی اچھا اور زیادہ کچھ دیکھنے مل رہا ہے
امید ہے یہاں بہت اور بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا
ان شاء اللہ
دعاوں کا طالب
تشنہ
السلام علیکم اور خوش آمدید۔ کیا آپ اردو لینکس کا ذکر کر رہے ہیں؟ آپ کو اس میں کیا مسئلہ پیش آیا تھا؟
 

ابو یاسر

محفلین
السلام علیکم اور خوش آمدید۔ کیا آپ اردو لینکس کا ذکر کر رہے ہیں؟ آپ کو اس میں کیا مسئلہ پیش آیا تھا؟
ابھی کل رات میں نے اوبنٹو کی انگلش والی سی ڈی سے سیٹ اپ چلایا اور تمام چیزیں ٹھیک ٹھاک چلیں، اس وقت محفل دیکھا تو تکسٹ سپورٹ نہیں کر رہا تھا اس لیے میں چاہتا ہوں کہ اردو والا ہی انسٹال کروں
اردو جیسا کے القلم اور دوسرے لنک سے ڈاونلوڈ کیا آئی ایس او کو برن کیا
مگر اس بار جب لیپ ٹاپ ریسٹارٹ کرکے چلا رہا ہوں تو کالی اسکرین آتی ہے اور کچھ ٹرمینٹ کا یا ٹرمنل کا (اصل متن یاد نہیں) ایرر بتا رہا
ہے اور کافی دیر انتظار کے بعد بھی کسی طرح کی کوئی حرکت نہیں ہوتی
 
آپ انگلش کا اسٹینڈرڈ ورژن انسٹال کر لین اور اس میں اردو فونٹس نصب کر لیں سب کچھ درست ہو جائے گا۔
 

ابو یاسر

محفلین
بھائی آپ کا تعارف تشنہ سا ہے۔ اس کو آگے بڑھائیں۔

آپ کا مطلب ہے کہ یہ تھریڈ چلتا ہی رہے؟
میرا تعارف اور کتنا چاہتے ہیں بھائی؟ چلو کچھ اپنے بارے میں بتا ہی دوں مگر اسے مذاق مت سمجھنا
میں خود کو "میں" بلاتا ہوں (ایسا اور بھی لوگ کرتے ہیں مگر ) کچھ لوگ خود کو ہم بلاتے ہیں
میرے دو کان
دوہاتھ
دو پیر ہیں
دو آنکھ بھی ہے لیکن اس سے دکھتا ایک ہی ہے
سر پر بال عنقریب رخصت ہوا چاہتے ہیں کہ ان کو شکوہ اس بات کا کچھ زیادہ ہے جو کہ وہ زبان حال سے کہتے ہیں کہ"سعودی کیوں آیا ب"
کچھ لوگ غصے میں لال پیلے ہوتے ہیں مگر میرے بال سفید ہو رہے ہیں حالانکہ سب کے سب غصے میں ہیں مگر ایک آدھ نے علی الاعلان اس کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔
اسی طرح خشکی کا بھی مسئلہ ہے تو ظاہر ہے جس جگہ کوئی شورش ہوتی ہے وہاں کی زمینی حالت بھی بدل جاتی ہے ، جیسے افغانستان
ویسے سعودی میں پانی کی کوئی کمی نہیں یہاں پیسے سے ہر چیز پیدا کر لی گئی ہے حتی کے کھارے پانی کو میٹھے میں بدلنے کی بھی جسارت کر ڈالی ہے
ارے ! میں تو اپنے بارے میں لکھ رہا تھا
کچھ لوگ اپنے علم و ہنر کا بہت ناز کرتے ہیں سوال پوچھو تو بتاتے کچھ ہیں لیکن یہ چیز میرے اندر نہیں ویسے اپنی غلطی کب کس کو غلطی لگی ہے؟ ایک ہمارے" فضیلۃ الشیخ " ساکن کراچی سندھ جن کی ویب سائٹ اس وجہ سے بن نہیں پا رہی کہ انہوں نے ایک ایسا ڈیزائنر ہائر کیا ہے جسے وقت ہی نہیں ، لہٰذا وہ کبھی بھی مجھ سے اس کے متعلق پوچھتے ہیں اور میں ان کی خدمت میں7 24x حاضر۔
آپ کے پاس مٹی ہے؟؟؟
اگر ہو تو تھوڑی سی میرے منہ پر ڈال دو ، کیونکہ ایسا کرنے کو حدیث میں کہا گیا ہے لیکن
میں اپنے منہ میاں مٹھو بھی نہیں بن رہا
خیر اب دیر ہو چلی پھر کبھی اس تھرید کو آگے بڑھاوں گا کیونکہ شمشاد بھائی چاہتے ہیں
یہ تھریڈ چلتا ہی رہے
 

شمشاد

لائبریرین
میرے دو کان
دوہاتھ
دو پیر ہیں
دو آنکھ بھی ہے لیکن اس سے دکھتا ایک ہی ہے

یہ تو سب کے ساتھ ہی ایسا ہوتا ہے۔

غالباً پیروں کے اوپر دو ٹانگیں بھی ہوں گی اور ہاتھوں کے اوپر دو بازو بھی ہوں گے۔

ناک کا ذکر نہیں کیا، کہیں کسی الٹے سیدھے کام میں کام تو نہیں آ گئی؟

سر پر بال عنقریب رخصت ہوا چاہتے ہیں کہ ان کو شکوہ اس بات کا کچھ زیادہ ہے جو کہ وہ زبان حال سے کہتے ہیں کہ"سعودی کیوں آیا ب"
کچھ لوگ غصے میں لال پیلے ہوتے ہیں مگر میرے بال سفید ہو رہے ہیں حالانکہ سب کے سب غصے میں ہیں مگر ایک آدھ نے علی الاعلان اس کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

سر کے بالوں کا کیا ہے، کچھ کے نزلے سے سفید ہو جاتے ہیں کچھ کے دھوپ سے۔ کچھ کے ویسے ہی اُڑ جاتے ہیں اور کچھ کے شریک حیات کی وجہ ناپید ہو جاتے ہیں، آپ کے ساتھ کیا حادثہ ہوا کچھ کہہ نہیں سکتا۔

باقی بریک کے بعد۔
 
Top