تصمیم میں‌اب نستعلیق اسپورٹ!

arifkarim

معطل
آج ہی نعیم سعید صاحب نے خبر دی ہے کہ مشہور زمانہ "تصمیم "میں اب نستعلیق فانٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے۔ یہ فانٹ مرجان سومرز نے عمیری خط کی طرح بہت دلکش بنایا ہے۔ اور انکا دعویٰ ہے کہ اسمیں ہر نستعلیقی جوڑ حرفی بنیادوں پر کام کرے گا!
اسنیپس:

b164.gif

b165.gif

اصل رپورٹ کا ربط:
http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/Tasmeem-4-brochure.pdf
 

arifkarim

معطل
خالق ڈیکو ٹائپ کمپنی" ٹھامس مائلو" کا بیان:
i noticed the concerns above about the price of tasmeem. I have some good news. Our partners winsoft have drastically changed course and made tasmeem affordable for the general public - and we just completed a new decotype nastaliq. It is language-configurable so that it can be set to follow urdu, persian, ottoman or arabic practice - as well as free-style.

Nastaliq is the core script of the persian writing tradition, and equally important in the areas under its cultural influence. Notably the languages of afghanistan (dari, baluchi, uzbek, turkmen, etc.), pakistan (punjabi, urdu, saraiki, etc.), india (urdu, rekhta, kashmiri), and the turkic uyghur language of the chinese province of xinjiang, rely on nastaliq. Under the name taʿliq has also been beloved by ottoman calligraphers who developed the diwani and ruqah styles from it.

The new decotype nastaliq for the first time in the history of typography covers all the orthographies concerned. Since the whole unicode arabic block is supported, even pashtu and sindhi can be handled, even though these languages traditionally did not use nastaliq.

The font offers all attested variant letter shapes and swashes, presented to the user through the tasmeem wordshaper and textshaper interfaces. It has around 300 glyphs and weighs around 140kb. Word-shaping integrity has been tested on 27 billion letter blocks.

Here’s a sample:
thomas milo
decotype
www.decotype.com

http://www.fileden.com/files/2008/5/23/1926615/rawae_l-Hasanu_Embossed.pdf
 

نبیل

تکنیکی معاون
واہ کیا بات ہے، واقعی آنکھوں کو ٹھنڈک بخشنے والی ٹائپوگرافی ہے۔ لگتا ہے کہ اردو پبلشنگ اور پرنٹنگ انڈسٹری میں انقلاب آنے ہی والا ہے۔
 
کیا بات ہے جناب کیسی خبر سنائی ہےکاش اسکی قیمت کچھ کم ہوتی اس قیمت میں‌ہمارے استطاعت سے تو باہر ہے بھائی دوسری بات اسکی انڈیزائن کے ساتھ چلنے کی ہے یعنی تصمیم کو خریدنے کیلئے انڈیزائن زبردستی خریدنا پڑھے گا :(
 
یہی کاروبار ہے جناب۔ اونٹ چاہیے دس ہزار کا ہوں اس کی رسی ایک لاکھ کی ہوں گی اور یہ رسی اونٹ کے ساتھ خریدنا ضروری ہے۔
بلکل ایسے ہی جیسا آج کل اخبار میں اشہار آرہا ہے کہ آپ کا اپنا نیا کمپیوٹر صرف " 12000" میں ۔ یہاں تک تو اشہار ہے نیچے اس کمپنی کا فون نمبر مو جود ہوتا ہے جس پر کال کرنے کے بعد آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ اس کمپیوٹر کے ساتھ ایک " lcd" خردینا ضروری ہے۔ جوکہ ظاہری بات ہے گیارہ سے بارہ ہزار تک ہوگی۔
:):)
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج کل تصمیم اور ان ڈیزائن کی ڈالر میں کیا قیمت جا رہی ہے؟
کیا تصمیم میں صرف ایک مخصوص نستعلیق فونٹ کی سپورٹ ہے یا پھر اس پر دوسرے نوری نستعلیق فونٹ بھی چل سکیں گے؟
تصمیم میں نستعلیق فونٹ کے استعمال کے لیے کیا ان ڈیزائن کا کوئی مخصوص ورژن استعمال کرنا ضروری ہے؟
:confused:
 
نبیل بھائی تصمیم اور انڈیزائن کی قیمت مندرجہ ذیل ہے البتہ یہ قیمتیں‌یورو میں‌ہے ڈالر میں‌نہیں
تصمیم : 499
انڈیزائن : 978.00
جبکہ تصمیم میں صرف اسی نستعلیق فونٹ کی سپورٹ ہے جوکہ انہوں‌نے شامل کی ہے باقی کچھ نستعلیق فونٹس انڈیزائن پر چل سکتے ہیں اور کچھ نہیں‌انکا موازنہ عارف کریم نے پیش کیا تھا اور تصمیم انڈیزائن کے صرف مڈل ایسٹرن ورژن پر ہی چلتا ہے انگلش ورژن پر نہیں
 

arifkarim

معطل
کیا تصمیم میں صرف ایک مخصوص نستعلیق فونٹ کی سپورٹ ہے یا پھر اس پر دوسرے نوری نستعلیق فونٹ بھی چل سکیں گے؟
تصمیم میں نستعلیق فونٹ کے استعمال کے لیے کیا ان ڈیزائن کا کوئی مخصوص ورژن استعمال کرنا ضروری ہے؟
:confused:

تصمیم والے انپیج کی طرح کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ یعنی اپنی پراڈکٹ کا غلام بنانا چاہتے ہیں۔ لیکن دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ اوپن ٹائپ ٹیکنالوجی میں‌حرفی بنیادوں پر تمام صفات والا نستعلیقی خط بنانا بھی ناممکن ہے۔ اسلئے تصمیم محض ایک جگاڑ ہے اوپن ٹائپ کا۔
تصمیم سے صرف انکے ذاتی فانٹس ہی چلتے ہیں، مگر انمیں آپکو مکمل کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ اوپر جو پی ڈی ایفس کے ربط دیے ہیں۔ انکا مطالعہ ضرور کریں۔ تمام انفارمیشن اسمیں موجود ہے۔
تصمیم انڈیزائن سی ایس 3 اور 4 مڈل ایسٹرن میں چلتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
میں‌نے ڈیکو ٹائپ کمپنی کے کرتا دھرتا Thomas Milo سے کہا تھا کہ اس پراڈکٹ کو پاکستانی عوام کی پہنچ سے زیادہ دور نہ رکھیں۔ جسکا جواب یہ آیا:
Hi Arif,

For us it is an honour to get your compliments. Digging into the “nastaliqistan” was a great adventure. In fact our new Nastaliq is done by my partner Mirjam Somers, on the basis of the techniques and technologies we developed over the years. But in the end of the day, what counts is the result. And for us the fact that you consider this a serious nastaliq is very gratifying indeed.

The pricing of the end product is not in our hands, but if this approach is a viable solution for Arabic script I am confident that it will be affordable in due time.

Cheers,

Thomas Milo
DecoType
www.decotype.com
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف۔
مجھے یہ بظاہر فارسی طرز کا نستعلیق خط لگ رہا ہے۔ یہ عماد نستعلیق سے ملتا جلتا ہے۔
تصمیم والے تو ہر فونٹ کافی مہنگے دام بطور ایڈ آن فروخت کرنے ہیں۔ :(
 

دوست

محفلین
خاصا مہنگا لگ رہا ہے۔ اس کے لگیچرز کو جمیل نوری نستعلیق کی طرح اگر کوئی اوپن ٹائپ میں ڈال دے تو کیا کہنے۔
 

فرخ

محفلین
لوگو، جو مرضی کہہ لو، مگر جو کام خط نستعلیق کو یونیکوڈ میں لا کر برادر امجد علوی اور برادر جمیل نے سرانجام دیا ہے، یہ تصمیم وغیرہ کبھی بھی اسکا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔اور نہ ہوگا کیونکہ یہ بھی پہلے کی طرح برائے فروخت ہے۔
اس سافٹو میں تصمیم نستعلیق کا استعمال بھی ان پیج کی طرح اسی سافٹوئیر کی حدود کے اندرہے، جبکہ اب ہم نستعلیق پوری ونڈوز میں استعمال کرتے ہیں۔
 
Top