تصویریں جو بُھلائی نہ جا سکیں

تعبیر

محفلین
لیں جی طالوت اس دفعہ آپ کے کہنے پر عمل کرتے ہوئے انگلش میں ہی تصویروں کی تفصیل پوسٹ کر رہی ہوں :)





untitled-4.jpg

1957. The first day of Dorothy Counts at the Harry Harding High School in the United States.
Counts were one of the first black students admitted in the school, and she was no longer able to stand the harassments after 4 days


untitled1-5.jpg

January 12, 1960. A second before the Japanese Socialist Party leader Asanuma was
murdered by an opponent student.



untitled2-5.jpg

1963. Thich Quang Duc, the Buddhist priest in Southern Vietnam , burns himself to death protesting
the government's torture policy against priests. Thich Quang Dug never made a sound or moved while he was burning.


untitled3-5.jpg

1962. A soldier shot by a sniper hangs onto a priest in his last moments.


untitled4-5.jpg

1965. A mom and her children try to cross the river in South Vietnam in an attempt to run
away from the American bombs.


untitled5-5.jpg

1966. U.S. troops in South Vietnam are dragging a dead Vietkong soldier.
 

تعبیر

محفلین
untitled6-4.jpg


February 1, 1968. South Vietnam police chief Nguyen Ngoc Loan shots a young man,
whom he suspects to be a Viet Kong soldier.



untitled7-4.jpg


1973. A few seconds before Chile 's elected president Salvador Allende is dead during the coup.


untitled8-3.jpg

1975. A woman and a girl falling down after the fire escape collapses.


untitled9-3.jpg

1980. A kid in Uganda about to die of hunger, and a missionaire.


untitled10-2.jpg


February 23, 1981. Colonel Molina ve military police seizes the Parliament building in Spain .
The photographer did not expect the scene, and hid the films in his shoe.



untitled11-2.jpg

1982. Palestinian refugees murdered in Beirut , Lebanon .
 

تعبیر

محفلین
untitled13-1.jpg



1987. A mother in South Korea apologizes and asks for forgiveness for his son who was
arrested after attending a protest. He was protesting the alleged manipulations in the general elections.


untitled14-1.jpg

1989. A young man in China stands before the tanks during protests for democratic reforms.



untitled15-1.jpg


1992. A mother in Somalia holds the body of her child who died of hunger.



untitled16-1.jpg


1994. A man who was tortured by the soldiers since he was suspected to have spoken
with the Tutsi rebels.



untitled17-1.jpg


1996. Kids who are shocked by the civil war in Angola .


untitled18-1.jpg


2001. An Afghani refugee kid's body is being prepared for the funeral in Pakistan


untitled19-1.jpg



2002. Soldiers and villagers in IRan are digging graves for the victims of the earthquake.
A kid holds his father's pants before he is buried.



untitled20.jpg

2003. An Iraqi prisoner of war tries to calm down his child.
 

چاند بابو

محفلین
بہت اہم تصاویر ہیں اور واقعی بھولنے والی نہیں ہیں۔

تعبیر بہنا شاید بھولائی کی بجائے بُھلائی درست ہے۔
 

تعبیر

محفلین
بہت اہم تصاویر ہیں اور واقعی بھولنے والی نہیں ہیں۔

تعبیر بہنا شاید بھولائی کی بجائے بُھلائی درست ہے۔

شکریہ ۔ آپ سب اسی طرح میری غلطیوں کی نشاندہی کرتے رہے تو ایک دن ضرور میں بہت بہت اچھی اردو لکھنے لگوں گی۔

پتہ نہیں کیوں میرے ساتھ آجکل ایسا ہو رہا ہے کہ میں ایک لفظ پر اٹک جاتی ہوں اور کافی دیر تک سوچتی رہتی ہوں کہ اسے کیسے لکھتے ہیں؟ شکر ہے کہ محفل ہے ورنہ میں اردو لکھنا بالکل ہی بھول جاتی۔ ویسے میرے پاس جب یہ میل ائی تھا تو اسکا ٹائیٹل تھا ۔ pics that changed the world پر میں نے سوچا کہ اسکا یہ نام زیادہ مناسب ہوگا۔ ایک بار پھر شکریہ میں ابھی صحیح کرتی ہوں یہ لفظ:)
 

طالوت

محفلین
شکریہ تعبیر میری گزارش یاد رکھنے کے لیئے، اور یہ سچ مچ نہیں بھلائی جا سکتیں ، انسانیت کے منہ پر طمانچے ہیں
وسلام
 

ابوشامل

محفلین
سسکتی انسانیت کی نمائندہ تصاویر ہیں یہ کہ انسان جب حیوانیت پر آتا ہے تو درندوں کو بھی شرمندہ کر دیتا ہے کہ وہ تو اس وقت تک شکار نہیں کرتے جب تک بھوک نہ لگے اور ایک حد سے آگے نہیں بڑھتے۔
چند تصاویر ایسی ہیں جن کی صحت (یعنی اصلیت) پر شبہ کیا جاتا ہے، میرے علم میں یہ دو ہیں، دونوں کا تعلق ویت نام سے ہے۔ واللہ اعلم
1966. U.S. troops in South Vietnam are dragging a dead Vietkong soldier.

February 1, 1968. South Vietnam police chief Nguyen Ngoc Loan shots a young man,
whom he suspects to be a Viet Kong soldier.

کچھ تصاویر مزید بھی میرے پاس ہیں "وہ تصاویر جنہوں نے دنیا بدل ڈالی" کبھی وقت ملا اور موڈ ہوا تو ارسال کردوں گا۔
 
سسکتی انسانیت کی نمائندہ تصاویر ہیں یہ کہ انسان جب حیوانیت پر آتا ہے تو درندوں کو بھی شرمندہ کر دیتا ہے کہ وہ تو اس وقت تک شکار نہیں کرتے جب تک بھوک نہ لگے اور ایک حد سے آگے نہیں بڑھتے۔
ابو شامل بالکل درست کہا آپ نے۔درحقیقت ایذا رساں جانداروں کی بھی اقسام ہیں ایک وہ جن کا آپ نے ذکر کیا اور اس ذیل میں شیر کا نام لیا جاسکتا ہے کہ اگر اس کا پیٹ بھرا ہوا ہو تو آپ قریب سے گزر جائیں تو بھی یہ آپ کو نقصان نہیں پہنچائے گا دسری قسم ان جانداروں کی ہے جن کی فطرت ہی میں تکلیف پہچانا موجود ہے جیسا کہ بچھو اور شاید سب سے بری قسم اذیت رساں جانداروں کی برے انسان ہیں، ایک حد پر جا کر نہ صرف جن کی فطرت ہی اذیت رساں بن جاتی ہے بلکہ ان کی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں ہی اس کام کے لیے وقف ہو جاتی ہیں‌۔

ویسے آپ نے جن دو تصاویر پر شبہ کیا ہے اس کی وجہ کیا میں جان سکتا ہوں
 

تعبیر

محفلین
ابن حسن آپ کی بات سے مجھے بھی کہیں پڑی ہوئی بات یاد آئی کہ ہمیں جانوروں کا تو پتہ ہوتا ہے کہ کونسا خطرناک ہے اور کونسا نہیں پر انسان ایسا جانور ہے جسکا کوئی پتہ نہیں کہ وہ کب خطرناک ہو جائے


ابوشامل تفصیل اورباقی کی تصویروں کا شدت سے انتظار رہے گا۔

فوٹو بگٹ پر تسویریں اپلوڈ کرنا اب بہت آسان ہیں انکے بلک اپلوڈر کی وجہ سے۔ وہیں کوشش کریں
 

خورشیدآزاد

محفلین

بوچھی صاحبہ آپ کا تبصرہ اور تبصرے سے زیادہ ایموشن آئکون کسی بھی لحاظ سے نامناسب اور سنگدلانہ ہیں اور انتہائی حیران کن بھی ۔ (آپ ایک خاتون ہیں اسلیئے میں نے نامناسب اور سنگدلانہ جیسی انتہائی نرم الفاظ استعمال کیئے ہیں) ۔

دوسری بات یہ تصاویر دیکھ کر مجھے یاد آیا کہ اردو محفل کی ایک ممبر ہے نباء جو دس سال کی ہیں اوراُنکےاستقبالیہ دھاگے میں معلوم ہوا تھاکہ کچھ اور کم عمر ممبر بھی ہیں اردو محفل پر۔ اگر یہ سچ ہے تو میرا خیال ہے بچوں کیلیئے یہ تصاویر دیکھنا نقصان دہ ہے اور اردومحفل انتظامیہ ٹیم کو اس بارے میں اپنی پالیسی بنانی چاہیے۔ شکریہ
 

تعبیر

محفلین
خورشید جی آپ ابھی نئے ہیں اس لیے ہم میں سے بہت ساروں کی عادات آپ کو صحیح سے معلوم نہیں ہیں۔

بوچھی کا انداز ہی ایسا ہے اور وہ سنگدل بالکل بھی نہیں ہین آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے ۔
رہی بچوں کی بات تو یہاں تیرہ سال سے کم عمر والا اپنے والدین کی اجازت کے بغیر ریجسٹر نہیں ہو سکتا۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم
شکریہ تعبیر! :)
ان تصویروں کو دیکھ کر احساس ہوتا ہے کہ انسان اشرف المخلوقات کے منصب سے کتنا نیچے گر چکا ہے۔ ہم لوگ چند لمحوں سے زیادہ ایسی تصویریں نہیں دیکھ سکتے لیکن اس کے باوجود کسی نہ کسی طرح ان مظالم کا حصہ بنے رہتے ہیں کبھی ظلم کرنے والوں میں شامل ہو کر اور کبھی سہنے والوں میں۔
 

تیشہ

محفلین
بوچھی صاحبہ آپ کا تبصرہ اور تبصرے سے زیادہ ایموشن آئکون کسی بھی لحاظ سے نامناسب اور سنگدلانہ ہیں اور انتہائی حیران کن بھی ۔ (آپ ایک خاتون ہیں اسلیئے میں نے نامناسب اور سنگدلانہ جیسی انتہائی نرم الفاظ استعمال کیئے ہیں) ۔

دوسری بات یہ تصاویر دیکھ کر مجھے یاد آیا کہ اردو محفل کی ایک ممبر ہے نباء جو دس سال کی ہیں اوراُنکےاستقبالیہ دھاگے میں معلوم ہوا تھاکہ کچھ اور کم عمر ممبر بھی ہیں اردو محفل پر۔ اگر یہ سچ ہے تو میرا خیال ہے بچوں کیلیئے یہ تصاویر دیکھنا نقصان دہ ہے اور اردومحفل انتظامیہ ٹیم کو اس بارے میں اپنی پالیسی بنانی چاہیے۔ شکریہ




خورشید صاحب ، میرے خیال میں آپ شاید نئے نئے ہیں یہاں ، تو آپ میرے نا تو واقفکار ہیں نا ہی رشتے دار ،
اگر ہوتے تو میری سنگدلانہ طبعیت سے اچھی طرح سے واقف ہوتے ۔ اور سوال پوچھنے کی نوبت نا آتی :music:
مجھے بھی جذباتی لوگوں سے چڑ ِ ہے ۔ برائے مہربانی آپ اپنے کام سے کام رکھئیے ۔ اگر آپکا دل نہایت ہی کمزور ہے تو ضرورت ہی کیا ہے آپکو یہ تصویریں دیکھنے کی ؟

بات چیت ، یا کوئی سوال ، جواب سے پہلے اس بندے / بندی کی طبعیت کے بارے میں جانکاری لے لیا کریں تو بہتر ہے ۔ :music:
 

خورشیدآزاد

محفلین
پہلی بات۔ اگر میں آپ کو ذاتی طور پر بھی جانتا تو آپ کے تبصرے پر میرا ردعمل یہی ہوتابلکہ شاید بہت زیادہ سخت ہوتا۔ دوسری بات محترمہ غیرجذباتی پن اوراحقانہ پن میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ تیسری بات یہ عوامی محفل ہے اور یہاں میرا کام ہی دوسرے لوگوں کے تبصروں پر تبصرے کرنا ہے۔ اور آخری بات میں جذباتی نہیں ہوں، ہاں اتناکمزور دل ضرور ہوں کہ انسانی لاشوں اور انسانیت پر مظالم کی ہولناک تصاویر دیکھ کر خوامخواہ احمقانہ کھٹورپن اورغیر جذباتی پن کی جھوٹی اداکاری نہیں کرسکتا۔
 

ابوشامل

محفلین
ابن حسن صاحب! اس لیے کہ بہت سارے افراد یہ سمجھتے ہیں کہ دونوں تصاویر میں ظلم کا نشانہ بننے والے ویت کانگ سپاہی نہیں تھے۔ اور میں نے قطعی بات تو ویسے بھی نہیں کی تھی کہ اصلی نہیں بلکہ کہا تھا کہ ان کی اصلیت پر شبہ کیا جاتا ہے۔ واللہ اعلم
 
Top