تصویریں جو بُھلائی نہ جا سکیں

طالوت

محفلین
خورشید صاحب ، میرے خیال میں آپ شاید نئے نئے ہیں یہاں ، تو آپ میرے نا تو واقفکار ہیں نا ہی رشتے دار ،
اگر ہوتے تو میری سنگدلانہ طبعیت سے اچھی طرح سے واقف ہوتے ۔ اور سوال پوچھنے کی نوبت نا آتی :music:
مجھے بھی جذباتی لوگوں سے چڑ ِ ہے ۔ برائے مہربانی آپ اپنے کام سے کام رکھئیے ۔ اگر آپکا دل نہایت ہی کمزور ہے تو ضرورت ہی کیا ہے آپکو یہ تصویریں دیکھنے کی ؟
بات چیت ، یا کوئی سوال ، جواب سے پہلے اس بندے / بندی کی طبعیت کے بارے میں جانکاری لے لیا کریں تو بہتر ہے ۔ :music:
غصہ ناٹ !!! :)
آپکو یاد ہو گا آپ کی ایسی ہی بات پر میں نے آپ سے کہا تھا کہ عوامی محفلوں میں ہر قسم کے مہذب تبصرے برداشت کرنا پڑتے ہیں اور ان تبصروں پر کسی کو روکا نہیں جا سکتا !!! اور کسی فرد کے لیئے ممکن نہیں کہ وہ ہر ممبر کی طبعیت اور مزاج کو جان سکے یا یاد رکھ سکے اسلیئے غصے کی بجائے اگر اس کے علم میں وہ پہلو لائیں جائیں جو وہ نہیں جانتا تو بدمزگی پیدا نہیں ہو گی ۔۔۔
غور کا طالب !!!!
وسلام
 
طالوت

محفلین
بوچھی صاحبہ آپ کا تبصرہ اور تبصرے سے زیادہ ایموشن آئکون کسی بھی لحاظ سے نامناسب اور سنگدلانہ ہیں اور انتہائی حیران کن بھی ۔ (آپ ایک خاتون ہیں اسلیئے میں نے نامناسب اور سنگدلانہ جیسی انتہائی نرم الفاظ استعمال کیئے ہیں) ۔

دوسری بات یہ تصاویر دیکھ کر مجھے یاد آیا کہ اردو محفل کی ایک ممبر ہے نباء جو دس سال کی ہیں اوراُنکےاستقبالیہ دھاگے میں معلوم ہوا تھاکہ کچھ اور کم عمر ممبر بھی ہیں اردو محفل پر۔ اگر یہ سچ ہے تو میرا خیال ہے بچوں کیلیئے یہ تصاویر دیکھنا نقصان دہ ہے اور اردومحفل انتظامیہ ٹیم کو اس بارے میں اپنی پالیسی بنانی چاہیے۔ شکریہ

محترم ایموشن اگرچہ میوزک کا ہے مگر موصوفہ اسے دیگر مقاصد کے لیئے بھی استعمال کرتی ہیں ۔۔ اسے جاننے کے لیئے ان کے پیغامات پڑھنا ہوں گے ۔۔۔ اور آپ اپنی رائے پیش کرنے سے پہلے اگر اس تبصرے اور ایموشن کی وجہ پوچھ لیتے تو شاید بدمزگی پیدا نہ ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔
بچوں کے حوالے سے آپ کی بات قابل غور ہے اور والدین کی اجازت کے باوجود ضروری نہیں کہ بچے ایسی تصویریں نہ دیکھ پائیں اور ان کے منفی اثرات نہ لے پائیں ۔۔۔ ویسا میری رائے اس معاملے میں خاصی سنگدلانہ ہے کہ دس کی عمر کے بچوں سے ایسی چیزیں بتانا شروع کر دینا چاہیئے تاکہ وہ اسی عمر سے دنیا کے ھالات و واقعات سے با خبر ہو سکیں ۔۔۔
وسلام
 
ظفری

لائبریرین
انتہائی سنگدلانہ اور سفاک پن کی منہ بولتی تصاویر ہیں ۔جس میں انسانیت کی تذلیل بہت نمایاں ہے ۔ کسی بھی لحاظ سے ایک " عام انسان " کے لیئے ان تصاویر کو قابلِ دید قرار نہیں دیا جاسکتا ۔ خورشید صاحب کی اس رائے سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ ایسی تصاویر کے لیئے عمر کی قید جیسی یا کوئی اور پالیسی مرتب ہونی چاہیئے ۔ ضروری نہیں کہ ہر انسان ان تصاویر کو ایک عام انداز سے دیکھ کر گذر جائے ۔
 
خورشیدآزاد

محفلین
محترم ایموشن اگرچہ میوزک کا ہے مگر موصوفہ اسے دیگر مقاصد کے لیئے بھی استعمال کرتی ہیں ۔۔ اسے جاننے کے لیئے ان کے پیغامات پڑھنا ہوں گے ۔۔۔ اور آپ اپنی رائے پیش کرنے سے پہلے اگر اس تبصرے اور ایموشن کی وجہ پوچھ لیتے تو شاید بدمزگی پیدا نہ ہوتی ۔۔۔۔۔۔۔
وسلام

محترم میں نے اپنے تبصرے میں پہلے ہی کہہ دیا ہے کہ ”کسی بھی زاویے“ سے آپ دیکھیں اور سوچیں اور ”کوئی بھی وجہ ہو“ موصوفہ کا تبصرہ نامناسب تھا اور ہے۔ کم از کم میرے لیےاور میری یہ رائے قائم ہے۔ کیونکہ میرے نزدیک جس طرح ”کسی بھی وجہ اور حالت“ میں ہم مقدس شخصیات اور کتب کی بے حرمتی نہیں کرسکتے اسی طرح ان سب سے بھی زیادہ مقدس انسانیت کی بے حرمتی جائز نہیں ہے ۔

بچوں کے حوالے سے آپ کی بات قابل غور ہے اور والدین کی اجازت کے باوجود ضروری نہیں کہ بچے ایسی تصویریں نہ دیکھ پائیں اور ان کے منفی اثرات نہ لے پائیں ۔۔۔ ویسا میری رائے اس معاملے میں خاصی سنگدلانہ ہے کہ دس کی عمر کے بچوں سے ایسی چیزیں بتانا شروع کر دینا چاہیئے تاکہ وہ اسی عمر سے دنیا کے ھالات و واقعات سے با خبر ہو سکیں ۔۔۔

مجھے آپ سے مکمل اختلاف ہے۔ میں بھی ایک باپ ہوں اور میں ہرگز نہیں چاہوں گا کہ میرے بچے یہ تصاویر دیکھیں۔ ان تصاویر میں جو دنیا ہے وہ تصویر کا ایک رخ ہے جس میں مٹھی بر لوگوں نےاس پر فساد برپا کررکھا ہے۔ تصویر کے دوسرا رخ میں تو ہمیں بے حد خوبصورت دنیا نظر آرہی ہے جو زمین پرانسانوں کے لیئےجنت ہے جسکے چپے چپے سے مسلسل ”فبای اٰ لاء ربکما تکذبن“ کی صدا بلند ہورہی ہے۔ جو انسانیت کے لیے سلوِرلائن ہے اور یہی سلوِر لائن ہمیں اپنے بچوں کو دکھانے کی ضرورت ہے ۔
 
تیشہ

محفلین
طلوت ، اب آپ میرے بھانجے ہو ، میرا حکم ہے کسی بھی جاہل سے بحث میں پرہیز کیا جائے ۔ سو آپ نے بھی یہ سب اگنور کرنا ہے مجھے اس تھریڈ پر آپ نظر نا آؤ ،، ۔ یہاں وہی بات ہے بیھنس کے آگی بین بجانی ۔

لہذا کل آپ استھریڈ کو اگنور گرو ۔
:music:
 
عزیزامین

محفلین
کرو یا گرو

شاید کرو لکھنا تھا؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
تعبیر، یہ تصاویر پوسٹ‌ کرنے کا شکریہ۔ اگرچہ ان میں سے کئی دل دہلا دینے والی تصاویر ہیں لیکن ان سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ انسان جسے احسن تقویم قرار دیا گیا ہے وہ کس طرح اسفل السافلین کے درجے پر اتر آتا ہے۔

بوچھی صاحبہ آپ کا تبصرہ اور تبصرے سے زیادہ ایموشن آئکون کسی بھی لحاظ سے نامناسب اور سنگدلانہ ہیں اور انتہائی حیران کن بھی ۔ (آپ ایک خاتون ہیں اسلیئے میں نے نامناسب اور سنگدلانہ جیسی انتہائی نرم الفاظ استعمال کیئے ہیں) ۔

دوسری بات یہ تصاویر دیکھ کر مجھے یاد آیا کہ اردو محفل کی ایک ممبر ہے نباء جو دس سال کی ہیں اوراُنکےاستقبالیہ دھاگے میں معلوم ہوا تھاکہ کچھ اور کم عمر ممبر بھی ہیں اردو محفل پر۔ اگر یہ سچ ہے تو میرا خیال ہے بچوں کیلیئے یہ تصاویر دیکھنا نقصان دہ ہے اور اردومحفل انتظامیہ ٹیم کو اس بارے میں اپنی پالیسی بنانی چاہیے۔ شکریہ

خورشید صاحب، میرے خیال میں آپ کچھ اوور ری ایکٹ کر گئے ہیں۔ البتہ آپ نے اور کچھ اور دوستوں نے بچوں کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے میں اس سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ یقیناً ناپختہ ذہن ہر قسم کی چیز کے لیے تیار نہیں ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے سوچنے کے لیے میں آپ کا اور دوسرے دوستوں کا بہت مشکور ہوں۔ یقیناً فورم پر اس بارے میں کوئی ایسا نظام موجود ہونا چاہیے جس کے ذریعے مخصوص مواد تک رسائی کے لیے عمر کی حد لگائی جا سکے۔ یہاں پر مذہبی مناظروں کے نام پر جو تماشہ ہو رہا ہے، اس تک رسائی بھی محدود ہونی چاہیے۔ فی الحال فورم میں اس سے متعلقہ کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ میں اس کے لیے کوئی مناسب موڈ ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا۔

والسلام
 
arifkarim

معطل
السلام علیکم،
تعبیر، یہ تصاویر پوسٹ‌ کرنے کا شکریہ۔ اگرچہ ان میں سے کئی دل دہلا دینے والی تصاویر ہیں لیکن ان سے یہ بھی پتا چلتا ہے کہ انسان جسے احسن تقویم قرار دیا گیا ہے وہ کس طرح اسفل السافلین کے درجے پر اتر آتا ہے۔

خورشید صاحب، میرے خیال میں آپ کچھ اوور ری ایکٹ کر گئے ہیں۔ البتہ آپ نے اور کچھ اور دوستوں نے بچوں کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے میں اس سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ یقیناً ناپختہ ذہن ہر قسم کی چیز کے لیے تیار نہیں ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے سوچنے کے لیے میں آپ کا اور دوسرے دوستوں کا بہت مشکور ہوں۔ یقیناً فورم پر اس بارے میں کوئی ایسا نظام موجود ہونا چاہیے جس کے ذریعے مخصوص مواد تک رسائی کے لیے عمر کی حد لگائی جا سکے۔ یہاں پر مذہبی مناظروں کے نام پر جو تماشہ ہو رہا ہے، اس تک رسائی بھی محدود ہونی چاہیے۔ فی الحال فورم میں اس سے متعلقہ کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ میں اس کے لیے کوئی مناسب موڈ ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا۔

والسلام
کیا اس فارم پر رجسٹریشن کیلئے عمر کی حد بندی نہیں‌ ہے؟ عام طور پر تو کسی بھی فارم پر 18 سال سے کم لوگ رجسٹر نہیں کروا سکتے :eek:
 
تعبیر

محفلین
شکریہ نبیل اگر آپ کو نا مناسب لگے میری کوئی پوسٹ یا بات تو آپ اسے ڈلیٹ کر سکتے ہیں۔

خورشید صاحب کہنے کو میں بھی بہت کچھ کہ سکتی تھی پر میری تربیت اور مذہب یہ سکھاتا ہے کہ بڑوں کی عزت کرو اور چھوٹوں کے ساتھ شفقت سے پیش آؤ۔ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کس عمر کے ہیں اس لیے چپ کر گئی لیکن اتنا ضرور کہونگی کہ یہ ٹاپک تصویروں کا تھا بہتر ہوتا کہ آپ صرف تصویروں پر اپنا تبصرہ دیتے نا کہ کسی کے کمنٹ پر کمنٹ وہ بھی کسی خاتون کے۔ ایسے ہی تبصرے ہوتے ہیں اور جلی کٹی باتیں جبن کی وجہ سے پھ خواتین نیٹ پر کسی فارم پر نہیں آتیں۔

دفتروں اور گھر سے باہر تو خواتین کے لیے پہلے سے ہی بہت مشکلات ہیں پر خدارا نیٹ پر تو انہیں ہنس بول لینے دیں

پلیز اب کوئی اور تبصرہ اور فضول کی بحت نہیں پلیز
 
جہانزیب

محفلین
السلام علیکم،
خورشید صاحب، میرے خیال میں آپ کچھ اوور ری ایکٹ کر گئے ہیں۔ البتہ آپ نے اور کچھ اور دوستوں نے بچوں کے حوالے سے جو کچھ کہا ہے میں اس سے مکمل اتفاق کرتا ہوں۔ یقیناً ناپختہ ذہن ہر قسم کی چیز کے لیے تیار نہیں ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے سوچنے کے لیے میں آپ کا اور دوسرے دوستوں کا بہت مشکور ہوں۔ یقیناً فورم پر اس بارے میں کوئی ایسا نظام موجود ہونا چاہیے جس کے ذریعے مخصوص مواد تک رسائی کے لیے عمر کی حد لگائی جا سکے۔ یہاں پر مذہبی مناظروں کے نام پر جو تماشہ ہو رہا ہے، اس تک رسائی بھی محدود ہونی چاہیے۔ فی الحال فورم میں اس سے متعلقہ کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ میں اس کے لیے کوئی مناسب موڈ ڈھونڈنے کی کوشش کروں گا۔

والسلام

محفل کا رکن بننے سے پہلے شائد تیرہ سال کی عمر کی حد مقرر ہے، اس سے کم کے لئے والدین یا سر پرست کی اجازت درکار ہے ۔ چاہے جتنے بھی موڈ‌ استعمال کر لئے جائیں بات وہیں‌ پر ختم ہوتی ہے کہ بچوں‌ کے نیٹ‌ استعمال پر والدین کی کڑی نظر ہونا چاہیے ، اور بچوں‌ کو یہ بات ذہن نشین کروانی چاہیے کہ نیٹ‌ ان کا حق نہیں‌بلکہ ایک سہولت ہے ۔ نہیں‌تو تمام موڈ‌ صرف ایک عدد اقرار نامے کے بعد ختم ہو جاتے ہیں اور بچے اتنے بچے بھی نہیں‌ کہ یہ سب نہ جان سکیں‌۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اس تھریڈ سے کچھ پیغامات حذف کر دیے ہیں اور خورشید آزاد کا تعبیر کو جواب والا تھریڈ‌ بھی حذف کر دیا ہے۔
میری گزارش ہے کہ صرف موضوع پر بات کی جائے اور ذاتیات پر اترنے سے گریز کیا جائے۔ شکریہ۔
 
مغزل

محفلین
اللہ کی پناہ ۔۔۔ یہ ظلم اور بربریت ۔۔۔۔
انسانیت کا منھ غلاظت میں لتھڑنے والے آج کے پوتر خدا ۔۔۔۔۔
العیاذ بااللہ ۔۔العیاذ بااللہ ۔۔العیاذ بااللہ ۔۔
 
Top