تصویر سے متن کا حصول

شاکرالقادری

لائبریرین
ایسے سافٹ ویر مارکٹ میں دستیاب ہیں جن سے کسی بھی انگریزی کتاب کے سکین شدہ صفحات کی تصاویر سے قابل تدوین متن حاصل کر لیا جاتا ہے ۔
اب چونکہ اردو میں یونی کوڈ کی سہولت میسر ہے تو کیا ہمارے پروگرامر حضرات کوئی اس قسم کا سافٹ ویر تیار نہیں کر سکتے جو اردو کتب کے سکین شدہ صفحات سے قابل تدوین ییونی کوڈ اردو متن حاصل کر سکیں
اگر ایسا ہو جائے تو یقینا یہ ایک انقلاب ہوگا
صلائے عام ہے یاران نکتہ داں کے لیے
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر القادری، اس موضوع پر یہاں کئی مرتبہ بات ہو چکی ہے۔ اردو آپٹیکل کیریکٹر ریکگنیشن کے لیے ابھی تک کوئی باقاعدہ حل دستیاب نہیں ہے۔ عربی کے لیے جو تھوڑے بہت کمرشل سوفٹویر موجود ہیں وہ صرف نسخ رسم الخط کے لیے مخصوص ہیں۔ نستعلیق کے لیے ایسا کوئی حل دستیاب نہیں ہے۔
 

دوست

محفلین
میرے ذہن میں جو خاکہ بن رہا ہے وہ ان پیج کے آسکی طریقہ کار جیسا ہے۔ یعنی نستعلیق کی ہر شکل کے لیے یونیکوڈ لفظ متعین کرنا ہوگا۔ لیکن کافی اوکھا کام ہے۔ ابھی اردو بہت پیچھے ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دوست نے کہا:
میرے ذہن میں جو خاکہ بن رہا ہے وہ ان پیج کے آسکی طریقہ کار جیسا ہے۔ یعنی نستعلیق کی ہر شکل کے لیے یونیکوڈ لفظ متعین کرنا ہوگا۔ لیکن کافی اوکھا کام ہے۔ ابھی اردو بہت پیچھے ہے۔

شاکر، میں اس امکان پر بھی بات کر چکا ہوں کہ انپیج کی طرز پر ہر لگیچر کو علیحدہ سے recognize کیا جائے۔ لیکن اس سے کام کی پیچیدگی میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں واقع ہوتی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
واقعی، موضوع بہت اہم ہے لیکن اگر کوئی بہت ہی ماہر پروگرامرز اس پر کام کرنا شروع کریں تو بھی کئی سال لگ جائیں گے :(
 

ابو کاشان

محفلین
آج میں نے اس پر ایک الگ دھاگہ شروع کر دیا ہے ۔ اس کو حذف کر دیں۔

میرے ذہن میں جو خاکہ ہے اس حساب سے یہ کام مشکل نہیں لیکن وقت طلب ہے۔
اگر کوئی پروگرامر "ن" کی شناخت کے لیئے اس کی تمام یعنی ابتدائی نا، درمیانی بنااور اختتامی من حالتوں کو فقط " ن " سے منسوب کر دے تو باقی کام خطِ تحریر خود انجام دے لے گا۔
کیوں کیا خیال ہے۔ کوئی پروگرامر ہے اس فورم کی ٹیم میں؟؟؟؟
 
Top