انیس فاروقی
محفلین
درج ذیل دونوں خبریں جنگ پاکستان کی ہیں ، ان کے ہاتھوں میں جس ملک کی باگ ڈور ہوگی وہ کیسے ترقی کرے گا۔ براہ مہربانی اسے سیاسی حمایت یا مخالفت کا اکھاڑہ نہ بنایئے گا، سنجیدگی سے سوچیے ملک کن لوگوں کے ہاتھ میں ہے اور ہم کیا کر سکتے ہیں۔
پہلی خبر:
اہور…مسلم لیگ ن کے قائداورسابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ جب بھی ملک ٹیک آف کرتاہے،کوئی نہ کوئی جرنیل اسے ٹیک اوور کرلیتاہے، انہوں نے کہا کہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت عوام کو واپس کی جائے،انہوں نے قوم سے کہاکہ وہ فکر نہ کرے، کرپٹ لوگ اپنے انجام کوپہنچ کررہیں گے۔
(نواز شریف لاہورمیں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے123میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے)
اُدھر جنگ نے ہی دوسری یہ خبر بھی شائع کی ہے:
لاہور…لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے لاہور میں انتخابی جلسے کے دوران بجلی چوری کی تصدیق کردی ہے۔لیسکو چیف اظہر اقبال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ این اے123 لاہور میں میاں نواز شریف کے انتخابی جلسے کے دوران چوری کی بجلی استعمال کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری قومی جرم ہے،بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ کے مختلف راہنماؤں کا موقف ہے کہ تاروں پر لگے کنڈوں سے مسلم لیگ کے جلسے کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
(ماخذ اول)
(ماخذ دوئم)