تضاد کیا ہے!!!!

بھلکڑ

لائبریرین
فی الحال تو صرف تضاد پر ہی مباحثہ درکار ہے ۔۔۔۔
تضاد کیا ہے۔۔۔
کیا اس کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔
آپ اپنی زاتی زندگی سے کوئی مثال دیجئے۔۔۔۔۔۔
میں آپ لوگوں سے اپنے سوال بعد میں کروں گا۔۔۔۔
سب چھوٹے بڑوں سے درخواست ہے کہ اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔۔۔۔!!!



ٹیگینگ کا کام بعد میں ۔۔۔۔انشاءاللہ!!!
 

شمشاد

لائبریرین
قول و فعل میں فرق کو تضاد کہتے ہیں۔

مثلاً آپ کہتے ہیں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا لیکن کہنے کے باوجود جھوٹ بولتے ہیں۔
آپ کہتے ہیں کہ میں سگریٹ نہیں پیتا لیکن کہنے کے باوجود سگریٹ پیتے ہیں۔

تو یہی آپ کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

مندرجہ بالا میری رائے ہے۔

دیگر اراکین اپنی آراء سے نوازیں۔
 

عمر سیف

محفلین
شمشاد بھائی نے جو لکھا ۔۔
قول و فعل میں فرق ہونا۔
دو لوگوں کے درمیاں سوچ میں تضاد
کام کرنے کے طریقوں میں تضاد
برتاؤ میں تضاد
اسے منافقت کہنا معلوم نہیں درست ہے کہ نہیں ۔۔۔ یہ تو بزرگ اور تجربہ کار ساتھی ہی بتا سکتے ہیں۔۔۔
تلمیذ سر الف عین چاچو سید سید شہزاد ناصر
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
تضاد ضد سے ہے۔۔۔اختلاف۔۔۔۔
یہی لفظ فرق اور امتیاز کے لیے بھی مستعمل ہے۔۔۔
اگر اس کے لغوی معنی کی طرف جائیں۔۔۔ تو دو لوگوں کے درمیان جو تضاد نظر آتا ہے۔۔ وہ ان کے معاشرے میں مختلف نقطہ نظر یا سٹیٹس کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔۔۔
بسا اوقات ایک ہی سوچ رکھنے والوں کے شب و روز میں تضاد نظر آتا ہے۔۔۔ اور بسا اوقات ایک ہی شب و روز رکھنے والوں کی سوچ میں تضاد نظر آتا ہے۔۔
اب یہ امر دلچسپ ہے کہ تمہیں کس سمت میں بحث کو چلانا ہے۔۔۔ :)
احقر کا علم محدود ہے۔۔ گر اساتذہ کوئی غلطی پائیں تو صحیح جانب رہنمائی فرمائیں۔۔ :)
 

حسینی

محفلین
علم منطق کی رو سے اگر ہم کوئی سے دو الفاظ کا آپس میں مقایسہ کرتے ہیں تو
یا تو وہ دونوں لفظ ایک ہی معنی کے لیے وضع ہیں۔ تو مترادف کہلائیں گے۔۔ جیسے انسان اور بشر
اگر ہر لفظ کا الگ الگ معنی ہو تو وہ آپس میں متباین ہوں گے۔ جیسے انسان اور حجر
پھر متباین بعض دفعہ اس طرح سے ہوتے ہیں کہ وہ ایک جگہ کبھی َ َ، کہیں اور کسی بھی جہت سے جمع نہیں ہو سکتے۔ تو وہ آپس میں متقابل ہیں۔
اور تقابل کی چار قسمیں ہیں جن میں سے ایک تضاد ہے۔
متضاد دو ایسی مثبت (یعنی وجودی برعکس عدمی) صفتیں ہوتی ہیں کو جو ایک جگہ جمع نہ ہو سکتی ہوں۔۔۔ایک صفت کا تعقل دوسری پر موقوف نہ ہو اور ان میں انتہائی درجے کا بعد ہو۔
جیسے حرارت اور برودت یعنی گرمی اور سردی۔ کہ دونوں وجودی صفات ہیں اور ایک ہی جگہ جمع نہیں ہو سکتیں۔
یا جیسے بزدلی اور بہادری۔۔۔۔۔۔۔۔ کہ ایک ہی شخص ٰ، ایک ہی جگہ پر، ایک ہی جہت میں بہادر بھی اور بزدل بھی قرار نہیں پا سکتا۔
حوالہ منطق مظفر ص 55 سے 57
http://shiaonlinelibrary.com/الكتب/4706_المنطق-الشيخ-محمد-رضا-المظفر/الصفحة_54#top
 
ادب میں تضاد ایک مترادف کا فرق ہے۔
جس کے تحت ایک ہی جملے میں آپس میں طنز کرتے ہوئے دو یا دو سے زیادہ جذبات کا استعمال کیا جاتا ہے۔
مثال کے طور پر: "محبت ایک میٹھا زہر ہے"
اس جملے میں زہر کو میٹھا بتایا گیا ہے جبکہ یہ سچ ہے کہ زہر میٹھا نہیں ہوتا۔ لہذا، یہاں پر تضاد حقیقت کے برخلاف ہے۔
اسے اینٹی مترادف بھی کہا جاتا ہے، جس کا مطلب،ایک ایسا بیان، جس میں مخالف خیالات کو ملایا گیا ہو، جیسا کہ تباہ کرنے والا امن یا میٹھا دکھ ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
فی الحال تو صرف تضاد پر ہی مباحثہ درکار ہے ۔۔۔ ۔
تضاد کیا ہے۔۔۔
کیا اس کو مختلف اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔۔۔ ۔۔
آپ اپنی زاتی زندگی سے کوئی مثال دیجئے۔۔۔ ۔۔۔
میں آپ لوگوں سے اپنے سوال بعد میں کروں گا۔۔۔ ۔
سب چھوٹے بڑوں سے درخواست ہے کہ اپنی رائے سے ضرور نوازیں۔۔۔ ۔!!!

ٹیگینگ کا کام بعد میں ۔۔۔ ۔انشاءاللہ!!!
مجھے تو مشکل باتیں نہیں آتیں۔ مجھے تضاد اصول اور عمل کا دو مخالف سمتوں میں چلنے جیسا لگتا ہے۔
مثال بھی لکھتی ہوں کچھ دیر یا شام میں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
تضاد ۔۔۔۔ ضد سے ہے۔

جیسے بچپن میں الفاظ اور اُن کی ضد پڑھا کرتے تھے۔

سیاہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سفید
گرم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سرد
زمین ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسمان

عموماً راست مخالف چیزوں کے لئے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔

جیسے اگر کوئی شخص سچ بولنے کی تلقین کرے اور خود سچ نہ بولے تو ہم کہتے ہیں کہ اس کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

یعنی قول اور فعل ایک دوسرے کے مخالف کھڑے نظر آتے ہیں۔

شاعری میں صنعتِ تضاد سے مراد کلام میں ایسے الفاظ شامل کرنا ہے جو ایک دوسرے کی ضد ہوں۔

جیسے غالب کا مشہور مصرعہ "مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی"۔

یا اصغر گونڈوی کا یہ عمدہ شعر:

چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث سے
اگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے​

باقی معلومات "سہیل وڑائچ" صاحب سے لی جا سکتی ہیں۔
 

عینی شاہ

محفلین
اسی صنعتِ تضاد میں خاکسار کا ایک خیال:

سویرا تھا، شبِ تیرہ کے آگے
جہاں دیوار تھی، رستہ وہیں تھا​
شعر شعر شعر
ہر وقت پڑھیں ہم شعر
جب کام سے تھک جائیں
دوبارہ پڑھیں پھر شعر
شاعر کا ہے نام
محمد احمد بھائی
:p:p:p:rollingonthefloor:
 

محمداحمد

لائبریرین
شعر شعر شعر
ہر وقت پڑھیں ہم شعر
جب کام سے تھک جائیں
دوبارہ پڑھیں پھر شعر
شاعر کا ہے نام
محمد احمد بھائی
:p:p:p:rollingonthefloor:

:):D:p:ROFLMAO::cool:

لطفِ شعر تجھ سے کیا کہوں عینی :p

ویسے ہوتے ہوتے آپ بھی شاعر ہو ہی گئیں ہیں۔ یہ بھی صنعتِ تضاد کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔ :)
 

عینی شاہ

محفلین
:):D:p:ROFLMAO::cool:

لطفِ شعر تجھ سے کیا کہوں عینی :p

ویسے ہوتے ہوتے آپ بھی شاعر ہو ہی گئیں ہیں۔ یہ بھی صنعتِ تضاد کی ایک جیتی جاگتی مثال ہے۔ :)
یہ تو میں نے ایک ایڈ پر بنایا تھا ہی ہی احمد بھائی آپ نے اگر مجھے شاعر کہا تو میں تو فوت ہو جاؤں گی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ تو میں نے ایک ایڈ پر بنایا تھا ہی ہی احمد بھائی آپ نے اگر مجھے شاعر کہا تو میں تو فوت ہو جاؤں گی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

اللہ نہ کرے۔

آپ کو کوئی کبھی "شاعر" نہیں کہے گا چاہے آپ کتنے ہی دیوان کے دیوان لکھ کر پھینک دیں۔ :)







آپ کو تو "شاعرہ" کہا جائے گا۔ :p
 

عینی شاہ

محفلین
اللہ نہ کرے۔

آپ کو کوئی کبھی "شاعر" نہیں کہے گا چاہے آپ کتنے ہی دیوان کے دیوان لکھ کر پھینک دیں۔ :)







آپ کو تو "شاعرہ" کہا جائے گا۔ :p
بس تو پھر شاعری کی دنیا میں ایک زلزلہ آ جائے گا سپیشلی اردو محفل کی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:سب سے پہلے تو آپ کو اریسٹ کیا جائے گا کہ ایسا رونگ الیگیشن کیوں لگایا :dancing::dancing::dancing:
 

محمداحمد

لائبریرین
بس تو پھر شاعری کی دنیا میں ایک زلزلہ آ جائے گا سپیشلی اردو محفل کی :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:سب سے پہلے تو آپ کو اریسٹ کیا جائے گا کہ ایسا رونگ الیگیشن کیوں لگایا :dancing::dancing::dancing:

ہم تو پہلے ہی اسیرِ محفل ہیں اس کارِ عبث پر کرنے والے کو کے رکعت کا ثواب ملے گا۔ :D:p:unsure:
 

محمداحمد

لائبریرین
ہم تو پہلے ہی اسیرِ محفل ہیں اس کارِ عبث پر کرنے والے کو کے رکعت کا ثواب ملے گا۔ :D:p:unsure:
تھوڑا اسان ورڈز میں سمجھا دیں پلیز :chatterbox::chatterbox:

ہم تو پہلے ہی محفل کی محبت میں گرفتار ہیں۔ اب جو بھی ہمیں گرفتار کرنے کا "بے کار" کام کرے گا اُسے کتنی رکعت کا ثواب ملے گا۔ :thinking:
 
Top