تضاد کیا ہے!!!!

بھلکڑ

لائبریرین
شمشاد بھائی، عمر سیف بھائی ، فرحت کیانی آپا ، نیرنگ خیال بھائی ، محمد احمد بھائی ، محمدعلم اللہ اصلاحی بھائی!!!! حسینی بھائی!
آپ سب لوگوں نے تضاد والی بات تو کلئر کردی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بڑی خوبصورتی سے۔۔۔
میں شمشاد بھائی کی بات کو آگے بڑھانا چاہوں گا ۔۔۔۔۔کہ ایک انسان کی جو اندرورنی شخصیت ہے جو اسے معلوم ہے ۔۔۔اکثر و بیشتر وہ ویسا دکھ نہیں رہا ہوتا!!! کیا یہ بھی تضاد کی ہی کیفیت ہے!!!!
اسی طرح ایک بندہ مختلف محفلوں میں مختلف رویہ رکھتا ہے!!!! ۔۔۔۔۔۔کیا یہ بھی تضاد ہے!!!!۔۔۔۔۔۔۔دوسرے لوگوں کے ساتھ آپ کا جو تعلق ہے ۔۔۔کسی بھی قسم کا دوستی کا ۔ بھروسے کا ۔ یا پھر کوئی محسن ہے ۔۔۔۔تو اس بندے کو اسی کیفیت میں ٹریٹ کرنا میرا مطلب ہے اُس کے ساتھ ویسا رویہ رکھنا ( جو کہ آپ کے نارمل ٹمپرامنٹ اور طرز زندگی سے بالکل جد اہے ) کیا یہ بھی تضاد تصور کیا جائے گا۔۔۔۔
یہ ٹاپک شروع ہی اسی لئے کیا ۔۔۔۔۔۔۔اور میں انسانی رویوں میں پائے جانے والے تضاد پر ہی گفتگو کے لئے آپ لوگوں سے پوچھا!!!!!
اکثر اوقات جب ہم اللہ تعالیٰ کو یاد کررہے ہوتے ہیں۔۔۔۔۔اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں۔۔۔۔۔اپنی غلطیو ں پر نادم ہوتے ہیں ۔۔۔۔تو ہم گڑگڑاتے ہیں۔۔۔اکثر وبیشتر زارو قطار روتے ہیں۔۔۔۔یہ ایک کیفیت طاری ہوگئی۔۔۔۔اب یہ کیفیت بدلی (جتنی بھی دیر میں خواہ دو سے تین دنوں میں) نارمل روٹین میں آگئے ۔۔۔۔۔ کیا یہ تضاد نہیں ہے!!!!
آپ اپنے موڈ کے مطابق دوسروں کو ڈھالنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا موڈ خراب ہے ۔۔۔۔دوسرے کیوں خوش ہورہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔آپ خوش ہیں تو کوئی دوسرا کیوں منہ پھلا کر بیٹھا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔ (خواہ معاملہ جو بھی ہے دونوں حالتوں میں!!!)
اور آپ اپنے دوستوں ، عزیزوں اور رشتہ داروں کے ساتھ بھی آپ کا رویہ ہر ایک مختلف ہے!!! یہ بھی تو تضا د ہے ناں!!!!!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
لیکن "خاکسار" تو میں ہوں ۔ اچھا ہوا آپ نے پہلے ہی میری طرف سے کہہ دیا۔ ;)
بھلکڑ صاحب......یہ جو اوپر حضرت ذوالقرنین نے لکھا ہے..... یہ تضاد کی کھلی مثال ہے........ :):):)
احباب کو یاددہانی کراتا چلوں کہ شاپری مراسلوں کے کوچہ مختص ہے۔ ازراہِ کرم اِدھراُدھر شاپر کرانے سے احتراز کریں۔ :)
 
Top