موقع ملا تو اپنے تجربات یہاں ضرورشئیر کروںگا
ضرور کیجئے مجھے انتظار رہے گا۔۔۔!
کمپیوٹر اور گرافکس میرا شوق ہے
گرافکس میں نے بھی کیا ہوا لاہو سیکٹریٹ، کے پاس ایک کالج تھا اور یہاں دُبئی میں بھی کیا تھا دُبئی میں تو میں نے بہت پیسے لگائے تھے گرافکس کرنے کہ لیئے لیکن اب بھول گیا ہوں بلکل بھی یاد نہیں ہے۔۔۔
زیادہ تر آئی ٹی فورم ہی جوائن کیے
آئی ٹی فورم کونسا ہے ۔۔۔۔؟؟
آپ مجھے ان پڑھ سمجھیں تو زیادہ اچھا لگے گا
میرے محترم
مظہر آفتاب بھائی، ابو جاہل کا پہلے لقب ابو الحکم تھا، یعنی حکمتوں کا باپ "علم" اس کے پاس بھی تھا مگر اُسی علم کے ہوتے ہوئے "اسلام" آیا اور اتنا پڑا لکھا باشعور انسان اسلام آنے کے بعد بھی ایمان نہیں لایا تو ابو جاہل کہلایا یعنی جاہلوں کا باپ،
جتنا علم بڑھتا ہے اتنا جاہلیت کا اعتراف بڑھتا ہے ۔۔۔انسان اپنی زندگی میں علم کے لہاز سے جہاں مرضی پہنچ جائے مرنے کے قریب بھی اگر اس کے علم اور جاہلیت کو تولا جائے تو جاہلیت زیادہ ہو گی یہ الله کا فیصلہ ہے "کہ آدم کی اولاد کو بہت کم علم دیا گیا ہے۔۔اس لیے پوچھے جانے سوالوں میں یہ ہے کہ "اپنے علم پر کتنا عمل کیا "۔۔باقی حلال حرام . پاکی ناپاکی ،جائز ناجائز میں تمیز ہو سکے اتنا علم سیکھنا فرض ہے ۔۔۔اصل عمل ہے اور مان کر چلنے سے عمل وجود میں آتا ہے جس میں سننے کی صلاحیت ہی نہیں تو مان کر نہیں چل سکتا اس لیے عمل میں کمزوری آتی ہے ۔۔۔جانتے ہوے بھی کسی بات کو سن لینا اور وہ بھی ایسے کے اگلے بندے کو لگے کے پہلی بار سن رہا ہے سنّت بھی ہے اور اچھے اخلاق بھی ہے اور اس عمل پر الله عمل کرنے کی توفیق بھی دے دیتا ہے ۔۔۔