سید لبید غزنوی
محفلین
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے
السلام علیکم۔۔
آپ سب پر اللہ تعالیٰ کی رحمت نازل ہو ۔تمام محفلین کو اللہ تعالیٰ صحت ،سلامتی ، عزتوں ، برکتوں اور آسانیوں سے نوازے آمین۔
مشکلات دور فرمائے تکالیف کا خاتمہ کردے اور مصائب وآلام کو آپ سب دور کردے آمین۔
اس دعا میں وہ تمام حضرات شامل ہیں جنہوں نے (لبیہ تعارف) والی لڑی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔۔اور ابن صفی جیمز بانڈ وغیرہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔۔
اس دعا میں وہ حضرات بھی شامل ہیں جنہوں نے اس لڑی میں موجود ایک خیر کے پہلو کو نظر انداز کرکے اس کے باقی پہلوؤں کو بغور جائزہ لیا۔۔اور تبصروں کی لائنیں لگا دیں۔۔( اس حال میں کے جس شخص نے یہ فیک آئی ڈی بنائی ہے اس کو اللہ غریق رحمت کرے )کی آڑ لے کر مجھے خوب لتاڑا۔۔
حقیقت یہ ہے کہ اس کہانی میں کچھ سچ ہے اور زیادہ جھوٹ ہے ۔۔سچ اتنا کے کی گئی ایک نیکی کو برباد کر دیا گیا ہے وہ راز ۔۔راز نا رہا۔۔طشت از بام ہو گیا ۔اور اس شخص کی ایسی تیسی کر کے رکھ دی گئی ہے جو اس سے بالکل ناواقف ہے ۔۔بلکہ اس کا ہماری اس محفل سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے ۔۔
جس دن مجھے معطل کیا گیا اس دن جو کچھ ہوا۔۔( اسلام کے حوالہ سے کچھ زیادہ ہی میں سینسٹوہوں۔۔کوئی بھی غلط بات مجھے بہت بری لگتی ہے ۔لیکن پھر بھی کوڑا پکڑ کے یہ نہیں یہ کہتاکے بس میں ہی ٹھیک ہوں ۔۔۔)
اس سے طبیعت کافی مضمحل تھی ۔میں ادارے سے واپس اپنے گاؤں چلا گیا تھا۔۔جو کچھ بھی ہوا میری غیابت میں ہوا۔۔اور گاؤں میں ہی کچھ بہی خواہوں کی جانب سے ایس ایم ایس موصول ہوئے اور اس سب کا علم ہوا جو محفل میں چل رہاتھا۔اور پھر نا چاہتے ہوئے بھی پھولنگر شہر میں جو ہمارے گاؤں کے پاس ہی ہے ۔۔نیٹ کیفا تلاش کیا اور پھر ساری کاروائی دیکھی ۔۔چونکہ ہمارے گاؤں میں نیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے اس لیے جانا پڑا۔۔عجیب نگاہوں سے تک رہے تھے لوگ ۔۔اور مجھے ایسا لگ رہاتھا جیسے میں کسی بہت ہی غلط جگہ آگیا ہوں ۔
اور پھر جوں جوں لڑی دیکھتا گیا حیران سے حیران تر ہوتا چلاگیا۔۔اور سمجھ ہی نہیں پا رہاتھا کہ یہ کس گناہ کی پاداش میں سزامل رہی ہے ۔۔
یہاں یہ بات میں واضح کر دوں کے یہ ایک فیک آئی ڈی ہے ۔۔
میں الزام نہیں لگاؤں گا اور نہ ہی یہ میر ی عادت ہے ۔تاحال وہ شخص ابھی تک میری نگاہوں سے اوجھل ہے جس نے ادارے میں ہوتے ہوئے یہ کھیل کھیلا ہے ۔
میں اس سارے واقعات کو سوچتا ہوں جو پچھلے دو تین ماہ میں ہوئے ہیں تو ساری کڑیاں ملتی چلی گئیں ۔۔۔
آپ حضرات کے بھی گوش گزار کر دوں چاہے کوئی یقین کر ے یا نہ کرے ۔۔
یہ کچھ عرصہ قبل کی بات ہے ۔(لائبریری جہاں میں جاب کرتاہوں )میں کچھ لوگ (جن میں سے چند ایک ہی نہیں اکثر میرے جاننے والے تھے ادارہ کے منتظمین و سربراہان کی اجازت کے بغیر کتابوں اور رسالوں کی فررخت میں مصروف کار تھے ۔۔جب یہ بات میرے علم میں آئی تومیں نے یہ معاملہ کسی کا بھی نام لیے بغیر منتظمین کے سامنے رکھ دیا ۔اس کے بعد کیمرے لگا دیے گئے اور تمام افراد سے چابیاں واپس لے لی گئیں۔اس کا ان افراد نے بہت برا منایا چاہے کے منتظمین تک ان کے نام نہیں پہنچے ۔اب یہ کام میرے زریعے ہوا جن کا ان کو میرے خیال میں خار تھا۔اب انہی میں سے کسی نے اٹھ کے یہ ساراخراب کام کیاہے ۔۔میرے اس کام کے بعد کئی ایک نے برملا اظہار بھی کیا تھا۔۔(کوئی کچھ کر رہاتھا تو تجھے کیا ضرورت تھی کسی کو بتانے کی اللہ خود پوچھ لیتے ان سے )
اسکے باوجود میرے ان کے ساتھ رویے میں سرمو فرق نہیں آیا ۔
اور یہاں میں ذکر کرتاہوں اس لڑکی (لبیبہ کا جس کا اصل نام علینہ تھا) دوران تعلیم کی گئی کی نیکی کو میں تفصیل میں جاکر برباد نہیں کرنا چاہوں گا۔۔ہاں جس بے ہدایتے کے علم میں یہ بات تھی اس نے بڑھا چڑھاکر بیان کر دی ۔
میں تو بھول چکاتھا نیکی کر دریامیں ڈال کے مصداق۔
یہاں یہ بھی کہنا چاہتاہوں جن حضرات کو یہ لگتاکہ یہ لبید اور لبیہ ایک ہی ہے انہیں یہ کیوں خیال نہیں آیاکے یہ کوئی اور بھی ہو سکتاہے بجائے مثبت انداز سے سوچنے کے منفیت کی طرف ہم لوگ کیوں جاتے ہیں ۔۔
یہ بات تو موٹی سی عقل سے بھی سوچی جاسکتی تھی ۔۔کوئی بھلاخود کوبھی گالیاں دیتا ہے ۔۔؟؟
یہ میں نہیں میرے تمام اعزاءاقرباء اس بات کی گواہی دیں گے۔۔اللہ کے فضل سے اس کے کرم سے اور اس کے احسان سے میرے والدین نے میری تربیت ہی اس طرح کی ہے ۔کہ میں غصے میں بس اتنے لفظ بولتاہوں(اللہ تیری ماں نوں حج کروائے ) گالی آج تک میری زبان پر نہیں آپ لوگ یقیناً یہ سوچ رہے ہوں گے اپنے منہ میاں مٹھو بن رہا ہے ۔۔آپ میرے ملنے جلنے والے ہر ہر شخص سے میرے بارے میں پوچھ سکتے ہیں ۔۔
میں کیسا ہوں ۔۔کیا ہوں ۔۔سمجھ نہیں آتا ایک شخص میری فیس بک آئی ڈی دیکھتا ہے اور پھر اتنی بے ہودہ بات کے شاہ صاحب کی پوسٹوں میں اکثر عورت کا ذکر ہے ۔۔ہوس زادہ ، ہوس پرست قرار دے دیتاہے میں اس شخص کو سلام کرتا ہوں جس نے بن پڑھے بن سمجھے تبصرہ کر دیا بس اتنا ہی کہتا (اللہ تیری ماں نوں حج کروائے )
یہاں میں محفل پر کافی دیر سے موجود ہوں ۔۔کوئی بندہ کہہ سکتاہے میں اس سے بد تہذیبی کی ہے یا بد کلامی کی ہے ۔۔اسے گالیں دیں ہیں ۔۔؟؟
اور پھر یہ کیسے خیال کر سکتے ہیں آپ لوگ ۔۔(ایک دیندار شخص ،عالم اور اس حال میں کے وہ عاقل ہے بالغ ہے خو د کو گالی دے گا ۔۔خلاف قیاس ہے او ربالکل غلط بات ہے ۔
اس آئی سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے جس نے یہ بنائی ہے اسے اللہ ہدایت دے آمین۔
ایک بات کی مجھے سمجھ نہیں آتی کے ہم کسی کی غلطی کے تسلیم کرنے کے بعدبھی نفرتوں ، کدورتوں کے بیج کیو ں دل میں بوتے ہیں اور پھر موقعہ بے موقعہ ان کو طنز کا پانی دیتے ہیں تنقید کی چوکی ڈالتے ہیں اور بغض و عناد و کینہ سے اسکی پرورش کرکے اسکو ایک تناور درخت بناتے ہیں ۔۔۔اور پھر اسکی برائیوں کو ہی ہماری نگاہیں دیکھتی ہیں ۔ساری اچھائیاں نظروں سے اوجھل ہو جاتی ہیں ۔
نا تو بندہ کسی کے ذلیل کرنے سے ذلیل ہو جاتاہے اور نا ہی کسی کے عزت دینے سے عزت دار ہو جاتاہے ۔
عزت او رذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔۔
قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَن تَشَاءُ وَتَنزِعُ الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاءُ وَتُعِزُّ مَن تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَن تَشَاءُ بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ﴿آلعمران: ٢٦﴾
موتی اور ہیرے پر کو ئی گر کیچڑپھینک دے تو وقتی طور پر اسکی چمک دمک ماند پڑ جاتی ہے ۔اور اگر اسکو صاف کر لیا جائے تووہ پھر چمکنے لگتاہے ۔۔
مسلمان مسلمان کا بھائی ہے اس کو دشمن کے حوالہ نہیں کرتا۔۔اس پر ظلم نہیں کرتا۔۔اس کی غیر موجودگی میں اسکے مال جان او رغزت کی حفاظت کرتا ہے ۔۔
انہی الفاظ کے ساتھ بات کو ختم کرتا ہوں ۔۔۔جس کے دامن میں جو ہوتا ہے وہی وہ تقسیم کرتاہے ۔۔پھول ہیں تو پھول ۔۔خار ہیں تو خار ۔اللہ ہمیں صحیح معنوں میں ایک دوسرےکا خیرخواہ بنا دے اور حاسدین کے اور برے لوگوں کے شر سے محفوظ فرمائے آمین۔۔
امید ہے اس لڑی کو بھی ڈسٹ بن کی نظر کر کے نظر کرم کی جائے گی ۔۔۔اللہ ہمارا حافظ و ناصرہو۔۔