تعارف تعارف نامہ

جی بالکل لے لیں۔ یہ لیں :giggle:
jammy-soft-boiled-eggs.jpg
یہ ہاف بوائل انڈے مجھے بہت پسند ہیں۔ :)
 
رحیض طاہر

محفلین
گڈ مارننگ۔ میں ہوں جاسم محمد ۔ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن ۔ ہمیں خان صاحب کی طرف سے خاص احکامات جاری ہوئےہیں۔ کہ انتخابات سے قبل فیس بک اور ٹویٹر سے ہٹ کر جو پاکستانی فورم ہیں وہاں تحریک کی نمائندگی کی جائے۔ تا عوام کوالیکشن سے قبل بہتر رہنمائی ہو۔ یہاں فورم پر سیاسی سیکشن کافی متحرک نظر آیا تو اکاؤٹ بنا لیا
خوش آمدید جناب
کیا طریقہ کار بھی فیس بک اور ٹویٹر والا ہی اختیار کریں گے یا کچھ تبدیلی نظر آئے گی
 
فرحت کیانی

لائبریرین
خوش آمدید

ویسے الیکشن مہم کے آخری دن آپ نے خان صاحب کے احکامات پر عمل کیا ہے؟
یہ شکایت لوگوں کو گلی محلوں میں بھی ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ گھر گھر جا کر الیکشن مہم نہیں چلاتے اور لوگوں سے براہ راست رابطہ بہت کم رکھتے ہیں۔

میرے ایک انکل ہے جو ہمارے خاندان میں کافی سارے مسلم لیگ ن کے حامیوں میں اکیلے تحریک انصاف کے ساتھ ہوتے ہیں اور گھر گھر مہم نہ چلانے پر تحریک انصاف سے نالاں بھی رہتے ہیں۔
ہمارے گھر کی پچھلی گلی میں رہتے ہیں اور اس کی گواہی تو میں بھی دے سکتا ہوں کہ گو علاقے کے لوگ تحریک انصاف کے حق میں ہیں مگر اس چیز کو تحریک انصاف کے لوگ خدائی عطا سمجھ لیتے ہیں۔

بہرحال دیر آید درست آید

اب آتے رہیے گا کہ اصل سوال و جواب الیکشن کے بعد شروع ہوں گے۔
آپ یہ بتائیں گزشتہ پانچ برسوں کی کارکردگی کے پیش نظر اب آپ کا تحریک انصاف سے لگاو کس درجے تک پہنچا ہے؟
 
آپ یہ بتائیں گزشتہ پانچ برسوں کی کارکردگی کے پیش نظر اب آپ کا تحریک انصاف سے لگاو کس درجے تک پہنچا ہے؟
لگاو تک یقینی طور پر کم ہوا ہے مگر دوسری جماعتوں کو دیکھ کر تحریک انصاف کو ہی چانس دینا نظر آتا ہے۔

اس دفعہ تحریک انصاف اقتدار میں آتی ہے تو تقریبا پچاس سال بعد کوئی نئی جماعت وفاق میں حکومت بنائے گی اور یقینی طور پر بہت سے لوگوں کو ایک ہی خاندان کی حکومت پر گرفت سے آزادی محسوس ہو گی۔
لوگوں اکثر تبدیلی ہی کے لیے ووٹ دیتے ہیں چاہے پچھلی سے پچھلی حکومت کو ہی دوبارہ چانس دینا کیوں نہ ہو۔
 
جان

محفلین
گڈ مارننگ۔ میں ہوں جاسم محمد ۔ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن ۔ ہمیں خان صاحب کی طرف سے خاص احکامات جاری ہوئےہیں۔ کہ انتخابات سے قبل فیس بک اور ٹویٹر سے ہٹ کر جو پاکستانی فورم ہیں وہاں تحریک کی نمائندگی کی جائے۔ تا عوام کوالیکشن سے قبل بہتر رہنمائی ہو۔ یہاں فورم پر سیاسی سیکشن کافی متحرک نظر آیا تو اکاؤٹ بنا لیا
گڈ ایوننگ! عوام کو الیکشن سے قبل خان صاحب کی بدولت کافی رہنمائی مل چکی ہے۔ بس "شکریہ خان صاحب" کہنا رہتا ہے وہ ان شاءاللہ 2023 کے انتخابات اگر بروقت ہو گئے اور خان صاحب باعزت حکومت پوری کر گئے تو ضرور کہیں گے۔
 
جاسم محمد

محفلین
اتنے سارے محبت بھرے پیغامات! فیس بک ٹویٹر وغیرہ پر مخالفین کی گالیاں کھا کھا کر طبیعت تلخ مزاج ہو گئی ۔ یہاں دوستانہ ماحول نے بہت متاثر کیا ۔
سخت انتخابی مصروفیات کی وجہ سےفرد فرد جواب نہیں دے پا رہا۔ ذرا فراغت ملتی ہے تو مطمئن کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
سین خے

محفلین

زیک

مسافر
یہ ہاف بوائل انڈے مجھے بہت پسند ہیں۔ :)

مجھے بھی ایسے ہی پسند ہیں :) ہارڈ بوائل تو کھائے ہی نہیں جاتے :)

میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے!! :)

میرے کہنے کی تو اب شاید ضرورت نہ رہے ہوگی۔ :)
کیسے لوگ محفل پر پائے جاتے ہیں۔ ہاف بوئلڈ سے تو بہتر ہے انسان کچا انڈا کھا لے
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
اتنے سارے محبت بھرے پیغامات! فیس بک ٹویٹر وغیرہ پر مخالفین کی گالیاں کھا کھا کر طبیعت تلخ مزاج ہو گئی ۔ یہاں دوستانہ ماحول نے بہت متاثر کیا ۔
سخت انتخابی مصروفیات کی وجہ سےفرد فرد جواب نہیں دے پا رہا۔ ذرا فراغت ملتی ہے تو مطمئن کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
الیکشن مہم اور پارٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کو کیا اور کیسے کرنا پڑتا ہے اس پر اگر ایک begins the scenes look قسم کی پوسٹ کریں تو کیا ہی بات ہے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لگاو تک یقینی طور پر کم ہوا ہے مگر دوسری جماعتوں کو دیکھ کر تحریک انصاف کو ہی چانس دینا نظر آتا ہے۔

اس دفعہ تحریک انصاف اقتدار میں آتی ہے تو تقریبا پچاس سال بعد کوئی نئی جماعت وفاق میں حکومت بنائے گی اور یقینی طور پر بہت سے لوگوں کو ایک ہی خاندان کی حکومت پر گرفت سے آزادی محسوس ہو گی۔
لوگوں اکثر تبدیلی ہی کے لیے ووٹ دیتے ہیں چاہے پچھلی سے پچھلی حکومت کو ہی دوبارہ چانس دینا کیوں نہ ہو۔
سچ میں نئے چہرے ہوں گے؟
اللہ تعالی آپ کے اچھے گمان کو سچ ثابت کریں لیکن میرا خیال ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے حامی واقعی سنجیدگی سے نئے چہرے اور نئی کہانی کی توقع رکھتے ہیں تو سادہ دلی کی انتہا ہے۔
 
اچھا ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو کچے انڈے کھاتے ہیں؟؟ اییییییی!! :X3:
:p
میرے چھوٹے بھائی کو جم جانے کا شوق ہوا۔ کچھ دن بعد اس کے انسٹرکٹر نے مشورہ دیا کہ دودھ میں کچا انڈا ڈال کر پیا کرو۔ اس نے جم ہی چھوڑ دیا۔ :p
 
سچ میں نئے چہرے ہوں گے؟
اللہ تعالی آپ کے اچھے گمان کو سچ ثابت کریں لیکن میرا خیال ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے حامی واقعی سنجیدگی سے نئے چہرے اور نئی کہانی کی توقع رکھتے ہیں تو سادہ دلی کی انتہا ہے۔
ن لیگ کے مقابلے میں بہت سے نئے چہرے ہوں گے اور حکومتی انتظامات اور بھاگ دوڑ نئے لوگوں کے ہاتھ میں ہوگی۔

مثلا اگر تحریک انصاف جیتی تو عشروں کے بعد ایک مستقل وزیر خزانہ اسد عمر کی شکل میں میسر آئے گا جو ڈار اکنامکس کو بدلے گا۔
وزارت خارجہ میں کوئی مستقل تعینات ہو گا جس کے بارے میں یہ اندیشہ کم ہو گا کہ وہ پاکستان کی بجائے غیرممالک کی خدمت زیادہ کرے گا۔
پنجاب میں پسندیدہ بیوروکریٹ تبدیل ہوں گے اور کلیدی انتظامی عہدوں پر نئی تقرریاں ہوں گی۔

پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی اپنی اپنی تاریخی ترجیحات تھیں اور انہی کے زیر اثر وہ حکمرانی کر رہی تھیں، تحریک انصاف کی ترجیحات مختلف ہیں اور پورے ملک میں ان دیکھنے اور پرکھنے کا موقع ملے گا۔

جو غلطیاں اور کوتاہیاں کریں گے وہ خیبرپختونخواہ میں چھپی نہ رہیں گی اور اسی طرح جو بہتری ہو گی وہ بھی سب کو نظر آئے گی۔

دیہی آبادی میں تحریک انصاف نے بہت سے الیکٹ ایبل لیے ہیں جن کا فائدہ یا نقصان تو الیکشن کے دن پتہ چلے گا اور کچھ اثرات پوری حکومتی کاکردگی پر بھی ہوں گے۔

اگر لوگ اب بھی ن لیگ اور پی پی پی کے جانے پہچانے کام نہ کرنے والوں کو ووٹ دے کر بھی توقعات اور امیدیں رکھتے ہیں تو تحریک انصاف کی کارکردگی ان سے بدرجہا بہتر ہے اور اسی چیز کو مزید موقع دینا چاہتے ہیں لوگ۔

تعلیم ، صحت ، پولیس ، پٹوار اور ماحولیات میں جو بہتری تحریک انصاف لائی ہے ، حامیوں کی توقع ہے کہ وہ ان تبدیلیوں کا اپنے علاقے اور پورے ملک میں مشاہدہ کر سکیں۔

ظاہر ہے مخالفین تو نہیں مانتے اور ان کے نزدیک تو کچھ ہوا ہی نہیں مگر اس کا نتیجہ واضح طور پر خیبر پختوانخواہ کے لوگ ہی دیں گے جن کے صوبے میں سب کچھ ہوا اور جن کی روایت ہے کہ وہ تبدیلی کے سب سے بڑے اور سچے علمبردار ہیں پاکستان میں۔
 
Top