تعارف تعارف ۔۔۔۔۔ چلیں دے ہی دیتے ہیں

Saira Ali

محفلین
السلام علیکم ۔


کافی دنوں سے اس فورم میں بن بلائے مہمان بن کر آ رہی تھی ۔۔۔کچھ باتیں پڑھ کر ہنسی آتی کچھ باتوں پر غصہ اور جواب دینے کے لئے یہ انگلیاں مچلنے لگتی ۔۔ لیکن سستی بھی شاید کسی چڑیا مینا یا شاید طوطے کے نام ہیں جی۔

اب یہاں کی میمبر ہوکر بھی تین چار دن میری مٹر گشت یونہی جاری رہی تو یہ سیکشن بھی دوران سفر نظر آگیا ،سوچا ایک عدد تعارف بھی پیش کر دیتے ہیں۔۔


تو میرا تعارف یہ ہے کہ میرا نام ۔ ۔ ۔ ۔ ویسے کسی نے شاید خوب ہی کہا ہے نام میں کیا رکھا ہے لیکن کچھ تو ہونا چاہیئے کہ کس نام سے پکارا جائے تو میں ہوں سائرہ اور امید ہے یہاں میرا وقت اچھا ہی گزرے گا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اور ہاں سستی چڑیا یا مینا کا نام تو ہو سکتا ہے لیکن طوطے کا بالکل بھی نہیں۔
 
KwULv.png
 

عسکری

معطل
میری باتوں پر غصہ نہیں کرنا نقصان آپکا ہے مجھے فرق نہیں پڑے گا آپکو بلڈ پریشر شوگر ہو جا ئے گی :laugh:
 

عاطف بٹ

محفلین
خوش آمدید۔ یہاں سبھی کا وقت بہت اچھا گزرتا ہے۔
اپنے بارے میں کچھ مزید بتائیے تاکہ تعارف نام سے آگے بھی بڑھ سکے۔
 

الف عین

لائبریرین
اب تعارف دے ہی دیا ہے تو کچھ مزید بھی بتائیں، فی الھال تو ہماری طرف سے ایک چھوٹی سی خوش آمدید۔
 

Saira Ali

محفلین
میری باتوں پر غصہ نہیں کرنا نقصان آپکا ہے مجھے فرق نہیں پڑے گا آپکو بلڈ پریشر شوگر ہو جا ئے گی :laugh:

ایک پاکستانی ہونے کے ناطے شوگر کی کمی سب کو ہی فیل ہوتی ہے۔۔۔ کرتے رہیئے باتیں ۔۔۔ شوگر میں خاطر خواہ اضافہ سب کے لئے باعث افتخار ہی ہوگا۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اب یہاں کی میمبر ہوکر بھی تین چار دن میری مٹر گشت یونہی جاری رہی تو یہ سیکشن بھی دوران سفر نظر آگیا ،سوچا ایک عدد تعارف بھی پیش کر دیتے ہیں۔

یہ مٹر گشت ہی کیوں ہوتا ہے، مٹروں نے ایسا کون سا قصور کر دیا ہوا ہے؟ آلو گشت بھی ہو سکتا ہے، کریلے گشت بھی ہو سکتا ہے۔
 
Top