السلام علیکم
سب دوست کیسے ہو۔ امید ہے سب خیریت سے ہوگے۔ میں اس فورم پر نیا ہوں اس لئے یہ معلوم نہیں کہ کہاں کیا فوسٹ کرنا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ میں اردو میں انتہائی کمزور ہوں جس کے لئے اپ دوستوں سے عرض ہے کہ اردو سیکھنے میں میری رہنمائی فرمائے۔
والسلام
 
وعلیکم السلام ،
الحمدللہ سب خیر و عافیت ہے ۔
آپ کو اردو محفل فورم میں خوش آمدید کہتے ہیں ،
ان شاءاللہ آپ کو اردو محفل سے اردو ادب کے حوالے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ،اگر آپ پوسٹ کرنا چاہتے ہیں تو آپ فورم پر موجود زمرہ جات دیکھیں اور اپنی پسند کے زمرے میں پوسٹ کر دیں ۔
اس لڑی کو بھی زمرہ تعارف میں منتقل کرنے کی رپورٹ ہم نے کردی ہے ۔
 
سید عمران

محفلین
السلام علیکم
سب دوست کیسے ہو۔ امید ہے سب خیریت سے ہوگے۔ میں اس فورم پر نیا ہوں اس لئے یہ معلوم نہیں کہ کہاں کیا فوسٹ کرنا ہے۔ اور دوسرا یہ کہ میں اردو میں انتہائی کمزور ہوں جس کے لئے اپ دوستوں سے عرض ہے کہ اردو سیکھنے میں میری رہنمائی فرمائے۔
والسلام
وعلیکم السلام۔۔۔
جو پوچھنا ہو سب حاضر ہیں!!!
 
یاقوت

محفلین
سجنڑ آون تے اکھیاں ٹھرن۔۔۔۔۔
آپ کو اردو زبان کی اس بے بدل کمیونٹی میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔

اور دوسرا یہ کہ میں اردو میں انتہائی کمزور ہوں
بس یوں سمجھیے کہ آپ اردو کے ’ جِم‘ میں پہنچ گئے ہیں۔

کمزوری دور فرمانے کے لیے بابائے لغت، حافظِ فرہنگ آصفیہ، عظیم المرتبت، مخزنِ علم وحکمت، غواصِ بحرِحقیقت ومعرفت، جنابِ محترم استاذ الاستاذہ، شیخ الکراتشی و فخرِاردو محفل حضرت مولانا محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب مدظلہ العالی و دامت برکاتہم کے دستِ شفا پر بیعت ہو جائیے اور پھر معجزہ دیکھیے۔ :)
 
سید عمران

محفلین
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ۔
جی آیاں نوں۔

بس یوں سمجھیے کہ آپ اردو کے ’ جِم‘ میں پہنچ گئے ہیں۔

کمزوری دور فرمانے کے لیے بابائے لغت، حافظِ فرہنگ آصفیہ، عظیم المرتبت، مخزنِ علم وحکمت، غواصِ بحرِحقیقت ومعرفت، جنابِ محترم استاذ الاستاذہ، شیخ الکراتشی و فخرِاردو محفل حضرت مولانا محمد عدنان اکبری نقیبی صاحب مدظلہ العالی و دامت برکاتہم کے دستِ شفا پر بیعت ہو جائیے اور پھر معجزہ دیکھیے۔ :)
یہ آپ نے انہیں کمزوری دور کرنے کا نسخہ بتایا ہے یا کمزوری سے نزع میں مبتلا ہونے کا؟؟؟
 
Top