تعارف تعارف

شمشاد خان

محفلین
انٹرنیٹ نے پوری دنیا کو Global Village بنا کر رکھ دیا ہے۔ اور کتنا اچھا محسوس ہوتا ہے جب کوئی ایسے واقف نکل آتا ہے۔
 
سید رافع

محفلین
وعلیکم السلام
خوش آمدید۔
امید ہے کہ صحت وطب سے متعلق بھی کچھ شیئر کریں گی۔
آپکو طب یونانی پڑھنے کا شوق کیسے ہوا؟
 
مومن فرحین

لائبریرین
وعلیکم السلام
خوش آمدید۔
امید ہے کہ صحت وطب سے متعلق بھی کچھ شیئر کریں گی۔
آپکو طب یونانی پڑھنے کا شوق کیسے ہوا؟

مجھے اس میں طب سے متعلق ابھی تک تو کچھ نظر نہیں آیا ۔۔۔ اگر ہے تو انشاء اللّه ضرور share کرونگی ۔۔۔

طبیب اول ادریسؑ مسلمان تھے ۔۔۔اس طرح طب یونانی ہمارے آبا و اجداد کا علم ہے ۔۔۔ ہمیں اپنے اسلاف کے نقش و قدم پہ چلنا چاہیے ۔۔۔۔
 
اگر آپ فورم کی لسٹ دیکھیں تو ایک پورا سیکشن صحت و طب کے نام سے موجود ہے۔ اگر مجھے صحیح نام یاد رہا ہو۔ میرا خیال ہے کہ یہ ادریس ع والی بات اور طب یونانی ایلوپیتھک کے موازنے پر ایک لڑی ہو تو اچھا رہے۔ ویسے یہاں محفل پر ہر موضوع پر بات ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ کچن کے کاکروچ کیسے ختم کریں۔:)

مجھے ہندوستانی شہریوں سے بات کر کے خاص راحت ہوتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اپنے آباو اجداد کے دیس کی خوشبو آ رہی ہو۔

ہمارا تعلق بھی فتحپور سیکری اور کانپور سے ہے۔
 
جان کر اچھا لگا آپ بھی ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں ۔۔۔
اصل میں ابھی کچھ دن ہی ہوئے ہیں تو میں اسے سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں ۔۔
مجھے بھی خوشی ہوئی آپ سب کا تپاک دیکھ کر ۔۔۔ یقیناً وقت اچھا گزرے گا ۔۔۔
 
حماد علی

محفلین
ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان
کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ
السلام علیکم ۔۔۔۔
کچھ دنوں قبل ہی اردو محفل کو join کیا ہے ۔۔۔
یہ بہت ہی دلچسپ ہے ۔۔
اور ان ممبران کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے اسے سمجھنے میں مدد دی ۔۔۔
محفل میں خوش آمدید محترمہ!
 
شمشاد

لائبریرین
یہ لڑی تو میں نے آج ہی دیکھی ہے۔
رسماً یہاں بھی آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
 
ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان
کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ
یہ تو کسی Banned ممبر کی فریاد لگتی ہے

خوش آمدید اور امید ہے آپ کو کسی اور نام سے آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ لیکن پھر بھی اگر ایسا کوئی مسئلہ درپیش ہو جائے اور نیا نام چننے میں پریشانی ہو رہی ہو تو بار بار اچھے اچھے اور نئے نئے نام چننے کے انتہائی ماہر جاسم محمد کی ماہرانہ خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 
Top