میم نون
محفلین
السلامُ علیکم،
چونکہ میں محفل میں کافی عرصہ غیر حاضر رہا اس لئیے یہاں پر بہت کم لوگوں کو جانتا ہوں۔
اورچونکہ ہمیں اکٹھے کام کرنا ہے تو ایک دوسرے کو جان لینا بہتر ہے۔
تو سب سے پہلے میں اپنے بارے میں بتایا ہوں۔
نام محمد نوید ہے۔
گرافکس کا شوق پیدا ہوا تو اس کے بارے میں تھوڑی جانچ پڑتال کی اور پھر انٹرنیٹ پر کچھ اِدھر سے اور کچھ اُدھر سے سیکھا۔
شروع میں فوٹو شاپ ہی استعمال کرتا رہا اور تقریبا دو سال تک انٹرنیٹ سے پڑھ کر مختلف ایفیکٹس بناتا رہا۔
کہیں سے باقاعدہ نہیں سیکھا۔
پھر ویکٹر اور تھری ڈی کی طرف توجہ دینی شروع ہی کی تھی کہ کچھ ذاتی وجوہات کہ بنا پر دو سال تک بغیر انٹرنیٹ کے رہا اور اس دوران گرافکس پر کچھ نہیں کیا۔
تین ماہ پہلے ہی انٹرنیٹ کنکشن لگایا ہے تو پھر اس طرف توجہ دینی شروع کی ہے، لیکن وقت کی کمی کا سامنا ہے۔
فی الحال تو راسٹر کا ہی تجربہ ہے، اور وہ بھی اتنا نہیں رہا جتنا دو سال پہلے تھا۔
ویڈیو ایڈیٹنگ میں بھی دلچسپی ہے لیکن سوائے چند ایک تجربوں کے کچھ نہیں کیا۔
لیں جی یہ تو میرا مختصر تعارف ہو گیا، اب دوسرے دوست اپنا تعارف کرائیں، خاص کر یہ بتائیں کہ کس قسم کی گرافکس کا تجربہ ہے۔
والسلام، نوید