علیکم السلام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الحمدللہ
الصلواۃ السلام علی رسول الکریم وعلی الہ و اصحابہ اجمعین
لبيك اللهم لبيك .. لبيك لا شريك لك لبيك .. إن الحمد والنعمة لك والملك .. لا شريك لك
قال النبي صلى الله عليه و سلم: " و إياكم و محدثات الأمور فإن كل محدثة بدعة و كل بدعة ضلالة ".
اللہ کی ثناء و تعریف اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کے بعد:
عرباض بن ساريہ رضى اللہ تعالى عنہ كى حديث جس ميں نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" تم نئے نئے كام ايجاد كرنے سے بچو؛ كيونكہ ہر نيا كام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہى ہے "
سنن ابو داود حديث نمبر ( 4067 ).
2 - جابر بن عبد اللہ رضى اللہ تعالى عنہما كى حديث جس ميں ہے كہ: نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اپنے خطبہ ميں يہ فرمايا كرتے تھے:
" يقينا سب سے زيادہ سچى بات كتاب اللہ ہے، اور سب سے احسن اور بہتر طريقہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم كا ہے، اور سب سے برے امور اس كے نئے ايجاد كردہ ہيں، اور ہر نيا ايجاد كردہ كام بدعت ہے، اور ہر بدعت گمراہى ہے، اور ہر گمراہى آگ ميں ہے "
ان الفاظ كے ساتھ اسے نسائى نے سنن نسائى ( 3 / 188 ) ميں روايت كيا ہے
اطیعواللہ اطیعوالرسول صلی اللہ علیہ وسلم۔
اللہ کی اطاعت کرو رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرو۔
بہت خوشی ہوئی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے بہت بہت خوش آمدید۔