تعارف تعارف

نکتہ ور

محفلین
میں نے محفل پر اندراج تو کر لیا تھا لیکن تعارف نہیں دے سکا تھا۔ پنجابی میری مادری زبان ہے جبکہ اردو پڑھنے کا شوق رکھتا ہوں جب روزگار کے سلسلہ میں امارات میں آیا تو یہاں مطالعہ کے لیے کچھ بھی دستیاب نہ ہو سکا ایک روز گوگل پر اردو لکھ کر سرچ کیا تو سیارہ اور محفل سے جان پہچان ہوئی، تب سے یہ "خفیہ" تعلق قائم ہے اب مندرج ہونے سے یہ راز آشکار ہو گیا۔ دیکھیے آگے آگے ہوتا ہے کیا؟
 
اگر کسی رکن کو میل کرنی ہو تو اس کا کیا طریقہ ہے؟
ای میل کا ربط دینا محفل پر منع ہے
ذاتی پیغام دے سکتے ہیں۔جسے مکالمہ کہا جاتا ہے
اس کے لیے رکن کے نام پر کلک کریں۔ایک چھوٹی ونڈو نمودار ہو گی۔وہیں "مکالمے کا آغاز کریں" بھی لکھا ہو گا۔اس پر کلک کر دیں
 

موجو

لائبریرین
اوپر جہاں آپ کا نام لکھا ہے وہاں کرسر لے جاکر
ذاتی تفصیلات ۔۔
پھر
نئی گفتگو کا آغاز کریں
جس کو آپ پیغام بھیجنا چاہتے ہوں
شرکاء
میں لکھ دیں
باقی آپ خود کرلیں گے
 
Top