تعارف تعارف

سلامتی ہو آپ سب پر اور اپ کے اہل و ایال پر خدا کی۔
مجھے وقاص علی خان کہتے ہیں۔
کہنے کو ہم بھی ہیں اس دنیا میں ۔شکر اس رب کی ذات کا ہر شے کے لئے۔
میرا ماننا ہے کہ صرف سانس لینا ہی زندگی نہیں جینا بھی ضروری ہے اس کے لئے ۔۔ کچھ لوگوں کو زندگی گزار دیتی ہے۔۔۔۔حد درجے کا شدت پسند آدمی ۔۔جستجو میں مگن ،آگے بڑھنے کے لئے پر امید۔۔۔۔لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
 
کاظمی بابا

محفلین

خان صاحب اور وہ بھی ہزارہ سے، تعارفی، اقبالی بیان میں شدت پسندی کا دعویٰ، اوپر سے نام بھی وقاص یعنی جنگجو ۔ ۔ ۔
حضور آپ کو تو خوش آمدید کہتے (ٹائپ کرتے) ہوئے بھی ٹانگیں، بلکہ انگلیاں کانپ رہی ہیں ۔ ۔ ۔
چلیں، اب آپ آ ہی گئے ہیں تو بیٹھیں، کیا لیں گے؟ ٹھنڈا ہی ہو جائے تو بہتر ہے ۔ ۔ ۔

ویسے ہمارا ایقان ہے کہ ایسے دبنگ لوگ محفلوں کی جان اور ارادوں کے مضبوط ہوتے ہیں۔

امید ہے آپ کی شمولیت اس محفل کو رونق اور جِلا بخشے گی۔
 
محترم ۔۔سب سے پہلے تو شکریہ۔اس کے بعد عرض کروں گا کہ ارادے مضبوط ہیں تو یہاں تک کا سفر طے ہو چکا ہے باقی محفلوں کی جان وہ اب ہم نہیں رہے ہاں البتہ آپ جیسے چاہنے والوں کا بھرم رکھ لیتے ہیں اداکاری کر کے
 
Top