تعارف تعارف

اسیرِزیست

محفلین
وعلیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید
امید ہے مختلف اقسام کے جراثیم جو کبھی کبھی محفل میں پھیل جاتے ہیں، ان پر آپ کی رائے جاننے کا موقع ملے گا نیز ان کے تدارک کے لیے آپ کی تجاویز بھی سامنے آئیں گی۔
شکریہ
:)
جی بالکل
 
تجمل حسین

محفلین
وعلیکم السلام
محترمہ اسیرِزیست صاحبہ اردو محفل میں خوش آمدید۔

welcome.jpg
 
x boy

محفلین
علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

خوش آمدید
اگر اعتراض نہ ہوتو ایک گزارش ہے ،،، یہ تصویر جو لگائی اس کی جگہہ کوئی اور مناسب تصویر جو کسی خاتوں کی نہ ہو بدل سکتی ہیں؟
 
فاتح

لائبریرین
اسیر زیست صاحبہ، محفل میں خوش آمدید
مائکرو بایولاجی، شاعری، فوٹوگرافی، موسیقی، تصوف اور فلسفہ۔۔۔ واہ خوب :)
 
نادر علی

محفلین
پنجابی ہوں اس لئے ’’یار‘‘ کہ دیا۔
اگر آپ کہتے ہیں تو "یار" کا لفظ واپس لیے لیتے ہیں ۔
بھیا جی تصوف ’’عاشق‘‘ بناتا ہے ’’صوفی ‘‘نہیںِ۔۔۔۔
 
آوازِ دوست

محفلین
آپ کو خواتین کی تصویر سے الرجی ہے؟
میرا خیال ہے کہ یہ مسئلہ اُن تصاویر کی وجہ سے ہے جو باتیں کرنا شروع کر دیتی ہیں۔
" ہیلو! ہاؤ آر یو؟ "
" تمہیں دیکھا تویہ خیال آیا ۔ ۔ ۔ زندگی کڑی دھوپ تم گھنا سایہ"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
:)
 
آخری تدوین:

bilal260

محفلین
السلام علیکم
وجہءشرکت:
سیکھنے کے شوق اور فارسی شاعری کے تراجم نے اس محفل تک رسائی کی راہ ہموار کی۔
تعلیم:
ایم فِل مائکروبیالوجی
شغف:
شاعری، تصوف، موسیقی, فوٹو گرافی ، فلسفہ
فلسفہ ،تصوف اور فوٹوگرافی کے متعلق شیئرنگ کریں آپ کا ہی تو انتطار تھا آپ کے شاگردوں کو تو استادیاں شروع کریں۔
 
فاتح

لائبریرین
پنجابی ہوں اس لئے ’’یار‘‘ کہ دیا۔
اگر آپ کہتے ہیں تو "یار" کا لفظ واپس لیے لیتے ہیں ۔
بھیا جی تصوف ’’عاشق‘‘ بناتا ہے ’’صوفی ‘‘نہیںِ۔۔۔۔
پنجابی ہونے کو توجیہ قرار تو دے دیا لیکن پنجاب میں ذرا کسی انجان لڑکی کو یار کہہ کے تعارف کروائیے گا ور پھر دیکھیے گا کہ بنتا کیا ہے آپ کے ساتھ۔ :laughing:
مسلک تصوف کے پیرو کو صوفی کہا جاتا ہے عاشق نہیں۔
 
لگتا ہے آپ کا ’’یار ‘‘لفظ سے بہت گہرا تعلق ہے ۔
1. اہل طریقت، مسلک تصوف کا پیرو، (تصوف) غیر اللہ سے دل کو پاک و صاف کر کے وجد و مراقبہ میں رہنے والا درویش، خواہشاتِ نفسانی سے احتراز کرنے والا، ماسوائے منہموڑ کر ہمہ وقت عشقِ حقیقی میں مست رہنے والا۔
لگتاہے آپ نے دنیاوی عاشق سمجھ لیا ۔۔
 
یار کہہ کے آپ لوگوں کو مخاطب کر رہے ہیں اور تعلق میرا بنا رہے ہیں لفظ یار سے۔۔۔ شاواشے
فرمایا آپ نے تھا کہ تصوف کے ماننے والے کو صوفی نہیں کہتے اور جب میں نے ڈکشنری کا حوالہ دیا تو مجازی حقیقی کے چکر میں الجھانے لگے ہیں۔
نجانے آپ میری بات سمجھ نہیں پا رہے یا سمجھنا نہیں چاہ رہے اور یا پھر صرف بات برائے بات اور اپنی غلط کو درست ثابت کرنے کے چکر میں الٹا سیدھا لکھے جا رہے ہیں۔ خیر آپ جاری رکھیں۔
 
Top