تعارف تعارف

نوید خان

محفلین
السلامُ علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ۔

میرا نام نوید احمد ہے۔ پیشے کے لحاظ سے انجینئر ہوں۔ مکینیککل انجینئرنگ میں ماسٹرز کیا ہوا ہے۔

اردو شاعری کا شوق بچپن سے ہی تھا اور ایف ایس سی تک تھوڑی بہت شاعری کی تھی (بن سیکھے) اس کے بعد کبھی فرصت نہیں ملی۔روزگار کے بعد اب تھوڑا وقت ملا تو باقاعدہ شاعری سیکھنی شروع کی۔ اردو ویب کو بہت عرصے سے جانتا ہوں لیکن اکاؤنٹ تھوڑا عرصہ قبل بنایا۔ یہاں بہت ساری چیزوں کی سمجھ نہ آئی تو کبھی ایکٹیو نہیں ہوا۔ اب آہستہ آہستہ سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ آپ کے تعاون کا ہمیشہ منتظر رہوں گا۔ یہاں بہت سارے اساتذہ کرام سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ان میں محترم یعقوب آسی صاحب،محترم اعجاز عبید صاحب اور محترم مزمل شیخ بسمل صاحب سرِ فہرست ہیں۔ اردو (شاعری کے لئے) اور عربی (قران پاک پڑھنے کے لئے) کو آجکل باقاعدہ سیکھ رہا ہوں۔ اس ضمن میں آپ کی خدمات بھی درکار رہیں گی۔

امید ہے آپ سب سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ چونکہ ابھی طالب علم ہی ہوں تو اصلاح کی گنجائش ہمیشہ رہے گی۔

جزاکم اللہ خیر۔
 
انجینئرنگ کہاں سے کی اور پھر ماسٹرز کہاں سے کیا۔
پھر ماسٹر ز کس چیز میں کیا۔
مکینکل میں ہی ہو گا۔
مگر میرا مطبل ہے کہ ڈیزائن میں یا اور بھی انجن شنجن اور تھرمو بھی ہوتی یا ہوتا ہے۔
اور ملازمت کہاں کر رہے ہیں جناب۔

لمحہ فکریہ یہ ہے کہ آپ لو ملازمت کے بعد فرصت مل گئی ہے۔ ۔ ۔
کہیں فرصت کا نام ملازمت۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ تے گئے ہووے گے۔
 
نوید خان

محفلین
خوش آمدید...
عربی کی خدمت کے لیے بندہ ہر طرح سے حاضر ہے...
بہت شکریہ محترم سید عمران صاحب۔ انشاءاللہ آپ سے رابطے میں رہوں گا۔ اور امید کرتا ہوں کہ آپ عربی زبان کے ہر مشکل موڑ پہ میری رہنمائی فرمائیں گے۔ جزاک اللہ خیر بھائی۔
 
نوید خان

محفلین
انجینئرنگ کہاں سے کی اور پھر ماسٹرز کہاں سے کیا۔
پھر ماسٹر ز کس چیز میں کیا۔
مکینکل میں ہی ہو گا۔
مگر میرا مطبل ہے کہ ڈیزائن میں یا اور بھی انجن شنجن اور تھرمو بھی ہوتی یا ہوتا ہے۔
اور ملازمت کہاں کر رہے ہیں جناب۔

لمحہ فکریہ یہ ہے کہ آپ لو ملازمت کے بعد فرصت مل گئی ہے۔ ۔ ۔
کہیں فرصت کا نام ملازمت۔۔۔۔۔۔۔ سمجھ تے گئے ہووے گے۔
انجینرنگ نسٹ سے کی۔ ماسٹرز پیاس سے کیا۔ کمپیوٹیشنل فلڈ ڈائنامکس سپیشلائزیشن ہے۔ ملازمت کے بعد ہی سائنسی پڑھائی سے فرصت ملی ہے اور ادب سے پھر تعلق قائم ہوا ہے۔
 
بہت شکریہ محترم سید عمران صاحب۔ انشاءاللہ آپ سے رابطے میں رہوں گا۔ اور امید کرتا ہوں کہ آپ عربی زبان کے ہر مشکل موڑ پہ میری رہنمائی فرمائیں گے۔ جزاک اللہ خیر بھائی۔
ہماری بھی عرض سید عمران بھائی جیسی تھی ویسے۔ ۔ :ROFLMAO:
 
Top