تعزیری جرم

رانا

محفلین
افغانستان میں گداگری جب تعزیری جرم تھا اس کے باوجود ایک گداگر نے ایک دروازے پر جا دستک دی۔ دروازہ کھلا اور ایک شخص نے دستک دینے والےسے کہا "فرمایئے میں آپ کی کیا خدمت کر سکتا ہوں؟" ۔۔۔
گداگر نے نظریں جھکا کر کہا --- "جناب میں کئی وقتوں سے بھوکا ہوں۔ آج کا سارا دن بھی بھوک ہی میں گزر گیا اور کل-----!
اتنے میں اسے دور سے ایک باوردی کانسٹیبل اتا دکھائی دیا۔ جسےدیکھتے ہی گداگر تن کر کھڑا ہوگیا اور گردن کو اکڑا کر سینہ تان کر بولا --- "اور اگر کل بھی مجھےکھانے کو کچھ نہ ملے تو کوئی پرواہ نہیں میرا حوصلہ بہت بلند ہے"۔
 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان میں تو پیٹ بھرے بھی خوب مانگتے ہیں اور سینہ اکڑا کر مانگتے ہیں۔
 

رانا

محفلین
ہاں اور اسکی وجہ یہ کہ یہاں اب گداگری مافیا میں تبدیل ہوتی جارہی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جرم اور سزا صرف غریبوں کے لیے ہے۔ پیسے والے دھڑلے سے جرم کرتے ہیں اور سزا سے صاف بچ جاتے ہیں۔
بھولے ہوئے ہیں کہ مرنے کے بعد بھی حساب ہونا ہے۔
 
Top