یہ سمجھنا کہ مسلمانوں اور ہندؤں میں صرف مذہب کا فرق ہے باقی سب کچھ یکساں ہے، یا یہ کہ وہ ایک ہی تمدن سے وابستہ ہیں، صرف اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے اور کچھ نہیں۔ میں صرف دونوں لوگوں کے ادب سے ہی مثال دیتا چلوں، کیونکہ ادب ہی کسی قوم یا ملک کی روح ہوتی ہے۔ چلیں مان لیا کہ میں 'بھارتی ہندو' تمدن سے وابستہ ہوں۔ اب بتائیے میں تلسی داس کے بارے میں کیا جانتا ہوں؟ میں نے غالب، حافظ، فردوسی اور فضولی کو ہی کیوں پڑھا ہے، بھارتیندو ہریشچندر کو کیوں نہیں؟ فارسی، عربی اور ترکی میری اپنی تہذیبی زبانیں کیوں ہے؟ سنسکرت، اودھی یا برج بھاشا کیوں نہیں؟ فردوسی کا شاہنامہ میں عش عش کر کے کیوں پڑھتا ہوں؟ کالی داس کا شکونتلا کیوں نہیں؟ میرے ادب میں غزل، مثنوی کیوں ہے؟ دوہے یا چوپاٹیاں کیوں نہیں؟ میرے عروض فارسی کیوں ہیں؟ ہندوستانی کیوں نہیں؟ میں بابر، مغلوں اور ترک حکمرانوں کی پرستش کیوں کرتا ہوں؟ موریہ یا گپتا بادشاہوں کی کیوں نہیں؟ صفویوں کا اتنا کیوں مداح ہوں؟ عثمانی ادب سے کیوں اتنا عشق ہے؟ ترکی زبان کو کیوں پوجتا ہوں؟ ہندی سے کیوں فطرت میل نہیں کھاتی؟ نستعلیق کیوں میرا خط ہے؟ دیوناگری کیوں نہیں؟ میں شیریں یا فرہاد کی کیوں بات کرتا ہوں؟ لیلی اور مجنوں کی کیوں بات کرتا ہوں؟ رسم اور سہراب کی کیوں بات کرتا ہوں؟ 'بھارتی' کرداروں کی کیوں نہیں؟ میری زبان و ادب فارسی کی انگلی پکڑ کے کیوں چلتا ہے؟ سنسکرت کی کیوں نہیںِ؟ عجمیت میرے نزدیک تمدن کیوں ہے؟ بھارتیت کیوں نہیں؟ میرے تاریخی شعور میں اندلس، ایران، ترکستان، اموی خلافت، عباسی خلافت، فاطمی خلافت وغیرہ کیوں ہیں؟ اور میں ان سے کیوں خود کو آئڈینٹیفائی کرتا ہوں؟ پیش از اسلام کی بھارتی تاریخ سے کیوں نہیں؟ وغیرہ وغیرہ
کیونکہ آپکے آباؤاجداد انہی لٹیروں کی اولادیں جو یہاں لوٹ مار کے بعد زبردستی آباد ہو گئے تھے۔ بھارتیوں نے تو انپر کوئی حملہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی انکے مذہب وتہذیب پر کسی قسم کا کوئی یلغار کیا تھا، اسکے باوجود انپر یکے بعد دیگرے متعدد حملے کئے گئے۔ کبھی اسلام کے نام پر، کبھی ریاست کے نام پر، کبھی محض دنیاوی لوٹ مار اور خزانہ بھرنے کے نام پر وغیرہ۔ کیا یہی ہماری اسلامی تہذیب ہے کہ بے گناہ قومیں جو اپنا دفاع نہیں کر سکتیں پر بلاوجہ کے حملے کرکے انکو زبردستی اسلامی تسلط میں لایا جائے؟ پھر تو صیہونی ریاست فلسطینیوں کیساتھ بالکل درست کر رہی ہے کیونکہ یہی ہمارا پاکستانیوں کا صدیوں سے بھارتیوں کیساتھ اسلوک رہا ہے۔
میرے ویکیپیڈیا بھائی، آپ بھلے اپنے تمدن کے لحاظ سے بھارتی ہونگے۔ لیکن میں نہیں ہوں۔ براہِ مہربانی مجھے یہ گالی عنایت نہ کیجئے۔
میرے آباؤاجداد کا تعلق گجرانوالہ پاکستان سے ہے اسلئے یہ بھارتی ہونے کا طعنہ اپنے پاس ہی رکھئے!
اور اس سے پہلے کے کوئی مجھے مذہبی نتگ نظری کا طعنہ دے، میں عرض کرتا چلوں کہ میں کاملا بے عقیدہ اور بے عمل شخص ہوں۔ ملحد کے لفظ سے مجھے چڑ ہے لیکن عرفِ عام میں ملحد ہی ہوں۔ ہاں، نسلی اور تہذیبی مسلمان ضرور ہوں، اور اس پر بہت فخر بھی ہے (اس سے آپ کی اس بات کی نفی کرنا مقصود ہے کہ اسلام محض عقائد کا مجموعہ یعنی ایک مذہب/دین ہے)۔ اور اسی تناظر میں میری عرض ہے کہ بھلے مجھ سے مذہبِ اسلام کو منہا کر دیا جائے، لیکن میں بھارتی ہندو سے الگ ہی تہذیبی شناخت رکھتا ہوں۔ اور اپنی جداگانہ تہذیبی شناخت کی بات کرنا میری نظر میں تو کسی لحاظ سے تنگ نظری نہیں ہے۔
بھارتی ہونے کیلئے ہندو ہونا ضروری نہیں ہے۔ اس علاقہ میں بے شمار اقسام کی قومیں ہمیشہ سے آباد رہی ہیں۔ آج بھی کروڑ ہا مسلمان بھارت میں مقیم ہیں۔ وہ تو انہیں وہاں سے چلے جانے کو نہیں کہتے۔ آپکا کیا خیال وہ لوگ اسکولوں کالجوں میں کیا پڑھتے ہوں گے؟ اسلامی لوٹ مار کرنے حکمران یا وہ ہندو راجے اور شہنشاہ جنہوں نے بھارتی وطن اور تہذیب کی بنیاد ڈالی؟