جاسمن

لائبریرین
*پنجاب کے ہزاروں اساتذہ کو ریٹائرمنٹ دینے پر غور، ڈیٹا مانگ لیا.

تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ڈیٹا مانگ لیا، محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ 50اور 55 سال کی عمر کے کتنے اساتذہ ریٹائرمنٹ چاہتے ہیں؟
25سال سروس مکمل کرنے یوالےاساتذہ کاڈیٹافراہم کیاجائے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سکولوں سے فوری ڈیٹا طلب کرلیا، مذکورہ اساتذہ کی ڈیٹ آف برتھ، پوسٹنگ،عہدہ و تعلیمی قابلیت کا ریکارڈبھجوایاجائے، 12ہزارمیٹرک پاس اور8ہزارسےزائدایف اےپاس اساتذہ موجودہیں۔
 

فلک شیر

محفلین
ابھی رجسٹر کریں! VSS Admission Test Registration

کیا آپ کلاس 6 یا 7 کے طالب علم ہیں جن کے بڑے خواب اور چھپی ہوئی صلاحیتیں ہیں؟ 🚀

ورچوئل اسٹیم اسکول (VSS) میں شامل ہوں—ایک مفت 3 سالہ پروگرام جو پاکستان کے ٹاپ 1% ٹیلنٹ کو ریاضی، کمپیوٹر سائنس، اور انگریزی میں عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے! 🌍

📅 داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ: 15 جنوری 2025
⏳ رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 5 جنوری 2025
💻 مستحق طلباء کے لیے مفت لیپ ٹاپ!
📚 جدید ترین تعلیمی مواد تک رسائی!
👩‍🏫 ماہر اساتذہ سے خصوصی معاونت!

اپنے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کا موقع ضائع نہ کریں اور دنیا بھر کی معزز یونیورسٹیوں کے لیے راہیں کھولیں! 🌟
 

جاسمن

لائبریرین
ابھی رجسٹر کریں! VSS Admission Test Registration

کیا آپ کلاس 6 یا 7 کے طالب علم ہیں جن کے بڑے خواب اور چھپی ہوئی صلاحیتیں ہیں؟ 🚀

ورچوئل اسٹیم اسکول (VSS) میں شامل ہوں—ایک مفت 3 سالہ پروگرام جو پاکستان کے ٹاپ 1% ٹیلنٹ کو ریاضی، کمپیوٹر سائنس، اور انگریزی میں عالمی سطح پر فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے! 🌍

📅 داخلہ ٹیسٹ کی تاریخ: 15 جنوری 2025
⏳ رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 5 جنوری 2025
💻 مستحق طلباء کے لیے مفت لیپ ٹاپ!
📚 جدید ترین تعلیمی مواد تک رسائی!
👩‍🏫 ماہر اساتذہ سے خصوصی معاونت!

اپنے عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کا موقع ضائع نہ کریں اور دنیا بھر کی معزز یونیورسٹیوں کے لیے راہیں کھولیں! 🌟

اسے یہاں پوسٹ کرنا چاہیے۔
 

جاسمن

لائبریرین

خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، مرد حضرات بھی ٹی شرٹ اور جینز پہن کر اسکول نہ آئیں: سندھ حکومت​

محکمہ تعلیم سندھ نے اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اسکول اساتذہ کیلئے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ نہ کریں، مرداساتذہ بھی ٹی شرٹ اور جیز پہن کر اسکول نہ آئیں ، دریں اثناء محکمہ تعلیم نے وضاحت کی ہے کہ خواتین اساتذہ کے میک اپ، ڈریس سے متعلقپابندی کی خبریں بے بنیاد ،کوڈ آف کنڈکٹ کو رہنما اصول سمجھا جائے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ ایسا لباس پہنیں جو پیشہ ورانہ اقدار اور ثقافتی احترام کی عکاسی کرے۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ زیادہ میک اپ سے اجتناب برتیں، ہائی ہیلز پہن کر اسکول آنے سے گریز کریں، خواتین اساتذہ زیادہ زیورات پہن کر اسکول آنے سے بھی گریز کریں اور روایتی لباس کا انتخاب کریں۔ محکمہ تعلیم کی گائیڈ لائن کے مطابق مرد اساتذہ بھی ٹی شرٹ اور جینز پہن کر اسکول آنے سے گریز کریں۔ محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ اساتذہ اسکول کے احاطے میں گٹکا، نسوار، ماوا، سگریٹ یا اس قسم کی دیگر چیزوں کا استعمال نہیں کرسکتے۔ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ طلبا سے ذاتی کام نہ کروائیں اور جسمانی سزا سے بھی گریز کریں۔ اساتذہ کو کہا گیا ہے کہ وہ اسکول انتظامیہ سمیت تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے سے احترام سے بات کریں اور اس دوران مثبت اور پیشہ ورانہ لہجہ برقرار رکھیں۔ دریں اثناء محکمہ تعلیم نے وضاحت کی ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں میں کسی بھی ڈریس پر پابندی عائد نہیں کی ہے لہٰذا اساتذہ کیلئے جاری کوڈ آف کنڈکٹ کو حکم نامہ سمجھنے کی بجائے رہنما اصول سمجھا جائے۔ محکمہ تعلیم نے اساتذہ تنظیموں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی مشاورت کوڈ آف کنڈکٹ بنایا ہے۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی تیاری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی سیشن رکھے گئے تھے۔ جاری شدہ کوڈ شدہ کنڈکٹ کہیں بھی پابندی کا لفظ استعمال نہیں ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی وضاحت جاری شدہ کوڈ آف کنڈکٹ تعلیمی ماحول، وسائل کے استعمال اساتذہ کو معیاری تعلیم دینے کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ بنایا گیا ہے۔ ٹی وی چینلز پر چلنے والی خبریں جن میں خواتین اساتذہ کے میک اپ، ڈریس متعلق پابندی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نے خواتین اساتذہ کو مشورہ دیا ہے کوئی پابندی عائد نہیں کی وضاحت اساتذہ بچوں کے مستقبل کا آرکیٹیکچر ہے جو بچوں کی نفسیاتی اور سماجی رہنمائی کرتا ہے، کوڈ آف کنڈکٹ اسکولوں میں گٹکا، ماوا، چھالیہ اور سگریٹ کے استعمال پر منع کیا گیا ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہ اچھا فیصلہ ہے۔لوازمات زیادہ ہوں تو طلبہ کی توجہ اساتذہ کے میک اپ وغیرہ پہ ہی ہوتی ہے۔ کام کی ہر جگہ کی اپنی فضا ہوتی ہے۔ تعلیمی اداروں میں لباس، حلیہ، رویے، زبان و بیان وغیرہ بہت سی چیزیں ہماری خاص توجہ کی مستحق ہوتی ہیں۔ ہم بطور مسلمان اساتذہ تو ویسے بھی قوام ہیں بچوں کے۔ ہمیں دیکھ کے ہمارے طلبہ ہماری نقل کرتے ہیں۔ ہم سے متاثر ہوتے ہیں تو یہ چیز بہت حساس ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
ابھی کچھ دن پہلے ایک تعلیمی ادارے میں استاد اور شاگردہ کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی کہ جس میں مرد استاد ، طالبہ پہ روپے بھی وار رہے ہیں رقص بھی کر رہے ہیں۔ حاضرین کی کثیر تعداد ہے۔
 
Top