تعلیم روشنی کی کرن

وہ قومیں تہذیب یافتہ اور مہذب مانی جاتی ہیں جو تعلیم کی دولت سے مالا مال ہوتی ہیں، اگر کسی قوم کو تباہ کرنا ہوتو وہاں علم کے حصول کو مشکل ترین بنا دیا جائے اور جہالت بھردی جائے وہ قوم خودبخود تباہ ہوجائے گی۔
نئی دہلی میں ریلوے ٹریک کے ٹکڑوں کے نیچے بنی ایسی ہی ایک کلاس روم مٹی اور ملبے سے اٹی پڑی ہے، ان کے بلیک بورڈ درحقیقت کنکریٹ کی دیواریں ہیں اور ان کے استاد کوئی تربیت یافتہ نہیں بلکہ ایک دکاندار ہیں، مگر تعلیم کا حصول ہی ان بچوں کیلئے امید کی آخری کرن ہے۔ تصاویر: اے پی
ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی کے اس اوپن ائیر اسکول میں زیرتعلیم یہ درجنوں بچے غریب تارکین وطن ورکرز کے ہیں۔
india-school-under-bridge-jpeg-0c098_24496544.jpg


بہ شکریہ ڈان اردو
 
ہندوستان میں 2010 سے 6 سے 14 سال کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا قانون نافذ ہے مگر اب بھی کروڑوں بچے اسکول جانے کی سکت نہیں رکھتے۔

india-school-under-bridge-jpeg-07d9e_24496529.jpg
 
کمار کہتے ہیں کہ انھوں نے ان بچوں کو کچرے میں کھیلتے ہوئے دیکھا اور ان کے والدین سے پوچھا کہ یہ اسکول کیوں نہیں جاتے۔

india-school-under-bridge-jpeg-0023e_24496543.jpg
 
بیالیس سالہ راجیش کمار نے دیواروں کو ہی بلیک بورڈ بنالیا ہے اور وہ گا کر ان بچوں کو مختلف مضامین پڑھاتے ہیں۔

india-school-under-bridge-jpeg-055ef_24496566.jpg
 
Top