تعلیم روشنی کی کرن

بہت عمدہ شراکت محسن صاحب!
راجیش جیسے بلند مرتبہ لوگوں کو دیکھ کر دل میں اک کسک سی اٹھتی ہے۔ اپنی کم ظرفی اور ناتوانی کا احساس جاگتا ہے۔ ساتھ میں اک امنگ بھی اٹھتی ہے کہ ہمیں بھی خدا توفیق دے کہ کسی روز ہم بھی "دینے والوں" کی صف میں جا کھڑے ہوں۔
حقیقی فقیر لوگ راجیش جیسے ہی ہوتے۔ اس نے گندگی اور تعفن کا بھی خیال نہ کیا، بس دینے والا تھا، تو دیتا ہی گیا۔ بہت شکریہ ٹیگ کرنے کا۔ خدا کرے کہ کسی روز میں بھی لینے والوں کی صف سے نکل کر دینے والوں میں شامل ہو جاؤں (آمین)۔
 
مہ جبین

محفلین

بہت خوب قابلِ قدر اور قابلِ ستائش جذبہ ہے نعمان رفیق مرزا
اللہ پاک اس پر اخلاص سے عمل کی توفیق دے
جزاک اللہ آمین
 
ماہا عطا

محفلین
بہت زبردست اچھی اور معلوماتی شئیرنگ ہے بہت بہت شکریہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان بچوں کا مستقیل روشن ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اتنی اچھی شئیرنگ ہے سمجھ نہیں آرہا کیا کہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوش رہیں۔۔۔۔۔۔
 
باباجی

محفلین
بہت خوب شیئرنگ محسن :bighug:
بے شک علم کسی کی میراث نہیں
یہ تو معراج ہے
فیضِ عام ہے
ہمارے آقا ﷺکا فرمان عالی شان ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ایسا اک آدمی ہمارے پاکستان میں بھی ہے۔ اس پر جاوید چودھری نے کالم بھی لکھا تھا۔ وہ کاغذ چننے والوں کو جمع کر کے شام کو زمین پر تنکوں کی مدد سے لکھ لکھ کر پڑھاتا ہے۔ اور اس کے پاس بہت سے کاغذ چننے والے پڑھتے ہیں۔
علم حاصل کرنے کی تمنا اس وقت ہی جاگتی ہے۔ جب علم دینے والا کا جذبہ کامل ہوتا ہے۔ مدرس اور معلم کے فرق کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ سید زبیر سر نے شاید اس ضمن میں محفل میں کچھ تحریر کر رکھا ہے۔
جب استاد صرف روپے کو اپنی مزدوری سمجھ لے تو وہ سمجھو علم کی موت ہے۔ کہ استاد کی مزدوری تو یہ ہے کہ اسکا سکھایا ہوا علم طالبعلم کی گفتگو اٹھنے بیٹھنے ہر ادا ہر انداز سے چھلکے۔۔ افسوس کہ اب یہ سوچ بھی ناپید ہوتی جا رہی ہے۔ کہیں کہیں کوئی ایسا آدمی دکھائی دے جاتا ہے۔۔ تو یوں لگتا ہے کہ کسی اور ہی سیارے کی مخلوق ہے۔ یہ یقیناً ہم میں سے نہیں۔
 
یہ ٹیگ نامہ کیا ہوا بھلا؟ آج دوسری دفعہ کسی نے مجھے مراسلہ میں ٹیگ کیا، پر میں اپنا نام کسی ٹیگ میں نہ دیکھ پایا۔ ایسا کیسے کیا جاتا ہے محفل میں؟ تھوڑی guidance مل جائے گی، پلیز؟
سمپل
نارمل طرح سے ٹیگ کریں
پھر تدوین کرکے ٹیگ مٹا دیں
چونکہ "بلینک پوسٹ" نہیں کی جاسکتی لہذاٰ کچھ نہ کچھ لکھنا ضروری ہے اس لیے مجھ سمیت زیادہ تر لوگ "ٹیگ نامہ" لکھتے ہیں
 
غدیر زھرا

لائبریرین
کتابوں میں مقید جگنو یقیناً ان بچوں کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہونگے ۔۔ اللہ سب کو اسی طرح کارِخیر کرنے کی توفیق عطا فرمائے :)
 
سمپل
نارمل طرح سے ٹیگ کریں
پھر تدوین کرکے ٹیگ مٹا دیں
چونکہ "بلینک پوسٹ" نہیں کی جاسکتی لہذاٰ کچھ نہ کچھ لکھنا ضروری ہے اس لیے مجھ سمیت زیادہ تر لوگ "ٹیگ نامہ" لکھتے ہیں
تشکر جناب۔ مفید معلومات ہیں، انشاءاللہ ضرور استعمال کروں گا۔
 
Top