سبط الحسین
لائبریرین
تعلیم و تدریس کے طریقہ کار میں پچھلے چند سالوں میں کافی جدت آگئی ہے۔ اور اب گھر رہتے ہوئے ، دنیا کے کسی بھی کونے سے آپ دنیا کی بہترین درسگاہوں کے اساتذہ سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسی سلسلے کی سب سے بہترین مثال coursera.org ہے ۔ یہ ایک نئی کمپنی ہے جو کہ سٹینفورڈ (standford) یونیورسٹی کے دو پروفیسروں نے بنائی ہے اور جو معاشیات ، کمپیوٹر سائنس ، حیاتیات، فارمسی، humanities اور بہت ساری دوسری ڈومینز domains کے بہت سے مضامین پر بہترین درسگاہوں ( Princeton University, Stanford University, University of California, Berkeley, University of Michigan-Ann Arbor, and University of Pennsylvania) کے مفت کورسز کا آن لائن انتظام کرتی ہے ۔ اس ویب سائٹ پر تمام کے تمام لیکچرز کی ویڈ یوز downloadable حالت میں موجود ہوتی ہیں اور آپ باآسانی اپنی سہولت کے مطابق دیکھ سکتے ہیں ۔ کسی بھی کورس میں کامیابی کے لیے آپ کو مختلف assignments اور quizes کو پورا کرنا ہوتا ہے اور بعض اوقات فائنل امتحان میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہوتی ہے۔ اگر آپ کامیابی سے تمام مراحل پورے کر لیتے ہیں تو پروفیسر کی جانب سے آپ کو ایک اعزازی سند دی جاتی ہے ۔ آپ تمام کے تمام موجودہ کورسز کی تفصیلات اس صفحے پر پڑھ سکتے ہیں ۔ ان تمام کورسز کا ایک اور فائدہ یہ بھی ہے کہ آپ کورسز کے ڈسکشن فورمز پر اساتذہ اور دوسرے طالب علموں کے ساتھ اپنے مسائل پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں اور اپنی انڈرسڈینگ کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں
www.udacity.com بھی ایسی ہی ایک اور کاوش ہے جو کہ فیزکس اور کمپیوٹر سائنس کے مختلف مضامین پر کورسز دیتی ہے ۔ مثال کے طور پر How to Build a Blog کا کورس آپ حضرات کو کافی پسند اَئے گا ۔ اسی طرح اگر آپ کمپیوٹر سائنس سے نابلد ہیں تو introduction to computer science آپ کے لے اس فیلڈ میں پہلا قدم ثابت ہو گانے۔اگر آپ udacity کے کورسز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو آپ کا CV مختلف کمپنیوں میں ملازمت کے لیے بھی بھیجا جا سکتا ہے ۔
اس کے علاوہ آپ لوگ khanacademy.org اور وریچوئل یونیورسٹی سے تو بخوبی آگاہ ہوں گے