تفسیرِ کلیاتِ قران مصطفےٰ ہیں

La Alma

لائبریرین

تفسیرِکلّیات ِقران آپ صلعم
مخلوق پر خدا کا احسان آپ صلعم

خیرالوریٰ ، خطیبِ دیں، حاملِ رسالت
فوق البشر ، نبوت کی شان آپ صلعم

درگاہ ِعلم و حکمت ہے آپ ہی سے قائم
اسباقِ رمزِ حق کا عنوان آپ صلعم

حاشر ، مبین ، طیب،صادق ،امین ،کامل
احمد ،نبی ٰ ، محمد، فرقان آپ صلعم

روزِ جزا میسر ہو آبِ حوضِ کوثر
اندوہِ روح و جاں کا درمان آپ صلعم

تقلیدِ مصطفؐیٰ ہے فردوس کی ضمانت
نورِ حدیث، کنزالایمان آپ صلعم

غدیر زھرا

لائبریرین
سبحان اللہ..حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کا یہ ہدیہ عقیدت قبول کریں..بہت خوبصورت لکھا آپ نے بہنا :)
 
محمد امین

لائبریرین
بہن میرے خیال میں صلعم بولنا درست نہیں۔ اس کو دیکھ لیجئے گا۔
مخفف کے طور پر لکھ تو لیا جاتا ہے، مگر بولا یا پڑھا نہیں جاتا۔

شاید صلعم یہاں لا المیٰ صاحبہ نے بحر میں استعمال نہیں کیا، اشعار "آپ" پر ختم ہو رہے ہیں غالباََ۔ صلعم درود پاک کے طور پر آخر میں لکھا گیا ہے۔ خلیل بھائی یہی کہنا چاہ رہے ہیں میری دانست میں۔

تدوین: لیکن بحر صلعم کے بغیر مکمل نہ ہو شاید، مجھے صلعم کے بغیر مکمل نہیں لگ رہا۔

بہرحال اچھی نعت ہے۔۔۔
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
بہن میرے خیال میں صلعم بولنا درست نہیں۔ اس کو دیکھ لیجئے گا۔
مخفف کے طور پر لکھ تو لیا جاتا ہے، مگر بولا یا پڑھا نہیں جاتا۔

میں نے غامدی صاحب کو صلعم بولتے سنا ہے، اتنے بڑے عالم کو تو ٹھیک پڑھنا چاہیے درود ویسے۔
 
شاید صلعم یہاں لا المیٰ صاحبہ نے بحر میں استعمال نہیں کیا، اشعار "آپ" پر ختم ہو رہے ہیں غالباََ۔ صلعم درود پاک کے طور پر آخر میں لکھا گیا ہے۔ خلیل بھائی یہی کہنا چاہ رہے ہیں میری دانست میں۔
ہو سکتا ہے کہ ایسا ہی ہو۔ یہ تو اب لا المیٰ بہن ہی بتا سکتی ہیں۔
میں نے جس طرز پر اس کو پڑھا، اس میں پڑھنے میں آ رہا تھا۔
 
محمد امین

لائبریرین
میں نے غامدی صاحب کو صلعم بولتے سنا ہے، اتنے بڑے عالم کو تو ٹھیک پڑھنا چاہیے درود ویسے۔

غلطی کسی سے بھی ہو سکتی ہے۔
مگر غامدی صاحب اتنے بڑے تو بہت بڑی بات عالم والی بات بھی مشکوک لگتی ہمیں تو۔
 
La Alma

لائبریرین

تفسیرِکلّیات ِقران مصطفؐیٰ ہیں
مخلوق پر خدا کا احسان مصطفؐیٰ ہیں

خیرالوریٰ ، خطیبِ دیں، حاملِ رسالت
فوق البشر ، نبوت کی شان مصطفؐیٰ ہیں

درگاہ ِعلم و حکمت ہے آپ ہی سے قائم
اسباقِ رمزِ حق کا عنوان مصطفؐیٰ ہیں

حاشر ، مبین ، طیب،صادق ،امین ،کامل
احمد ،نبی ٰ ، محمد، فرقان مصطفؐیٰ ہیں

روزِ جزا میسر ہو آبِ حوضِ کوثر
اندوہِ روح و جاں کا درمان مصطفؐیٰ ہیں

تقلید ِمجتبیٰ ہے فردوس کی ضمانت
نورِ حدیث، کنزالایمان مصطفؐیٰ ہیں
 
Top