تفسیر ابن کثیر مکمل پی ڈی ایف

احمد

محفلین
بسم اللہ الرحمن الرحیم​
السلامُ‌علیکم و رحمۃ اللہ و برکۃ
تفسیر ابن کثیر​
امید ہے آپ سب اپنی مکمل راحانی اور جسمانی صحت یابی کے ساتھ یہ تھریڈ پڑھ رہے ہوں گے
آج میں آپ کے لئے مکمل تفسیر ابن کثیر پی ڈی ایف کی شکل میں لے کر آیا ہوں جو کے پانچ حصوں پر مشتمل ہے اور ہر حصہ تقریباً 50 سے 80 ایم بی تک ہے ۔۔۔ اگر آپ کوڈائونلوڈنگ میں کوئی مسئلہ ہو تو یہاں اسی تھریڈ میں بتا دیں
انشاء اللہ حل کرنے کی پوی کوشش کروں گا ۔۔۔

http://rapidshare.de/files/33933650/Tafseer_1_5.pdf
http://rapidshare.de/files/33977553/Tafseer_6_12.pdf
http://rapidshare.de/files/33984655/Tafseer_13_18.pdf
http://rapidshare.de/files/33991110/Tafseer_19_24.pdf
http://rapidshare.de/files/33996288/Tafseer_25_30.pdf

جزاک اللہ خیر ۔۔ دعائوں کا طلبگا ر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ احمد​
 
نبیل

تکنیکی معاون
احمد، اللہ تعالی آپ کو اس کار خیر کی جزا عطا فرمائے۔ میں اسے جلد از جلد ڈاؤنلوڈ کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
 
دوست

محفلین
ماشاءاللہ۔
اسے یونیکوڈ میں بدلنے کا کیا انتظام ہے۔
(منتظمین لائبریری سے سوال)
 
آصف

محفلین
معلوم کرنا چاہئیے کہ اس ایڈیشن کے حقوق کہیں مکتبہ قدوسیہ کے نام محفوظ تو نہیں ہیں؟ کیونکہ یہ کمپیوٹر کتابت ہے جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے حال ہی میں اس کی یونیکوڈ کتابت پر سرمایۂ گراں صرف کیا ہو گا۔ ان سے پوچھے بغیر اس کو تقسیم کرنا شاید مناسب نہیں ہے۔

اگر ایسی بات نہیں تو اس کا ایک ضمنی فائدہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مکتبۂ قدوسیہ والوں سے ہمیں اس کی ان پیج فائلیں بھی مل جائیں۔ ان فائلوں کے ملنے کی صورت میں یونیکوڈ پی ڈی ایف سیکنڈوں میں تیار کی جا سکتی ہے اور کوئی عجیب نہیں کہ مکتبہ قدوسیہ والوں کے پاس یونیکوڈ پی ڈی ایف موجود بھی ہو!
 
احمد

محفلین
السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکۃ
آصف بھائی یہ کمپیوٹر کتابت نہیں بلکہ سکین شدہ فائل ہیں جو کہ www.qurango.com پر دستیاب ہیں ۔ اور یہ تمام امیج فائل وہاں سے ڈائونلوڈ کی ہیں اور میں نے ان کو پی ڈی ایف کی شکل میں کل ہی تبدیل کیا ہے ۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔
آصف نے کہا:
معلوم کرنا چاہئیے کہ اس ایڈیشن کے حقوق کہیں مکتبہ قدوسیہ کے نام محفوظ تو نہیں ہیں؟ کیونکہ یہ کمپیوٹر کتابت ہے جس کا مطلب ہے کہ انہوں نے حال ہی میں اس کی یونیکوڈ کتابت پر سرمایۂ گراں صرف کیا ہو گا۔ ان سے پوچھے بغیر اس کو تقسیم کرنا شاید مناسب نہیں ہے۔

اگر ایسی بات نہیں تو اس کا ایک ضمنی فائدہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مکتبۂ قدوسیہ والوں سے ہمیں اس کی ان پیج فائلیں بھی مل جائیں۔ ان فائلوں کے ملنے کی صورت میں یونیکوڈ پی ڈی ایف سیکنڈوں میں تیار کی جا سکتی ہے اور کوئی عجیب نہیں کہ مکتبہ قدوسیہ والوں کے پاس یونیکوڈ پی ڈی ایف موجود بھی ہو!
 
مہوش علی

لائبریرین
السلام علیکم
احمد بھائی۔ ماشاء اللہ آپ نے بہت کارِ خیر انجام دیا ہے۔

مزید براں، کیا میں اپنے محترم بھائی سے یہ سوال کر سکتی ہوں کہ انہوں نے یاھو گروپ پر تفسیر ابن کثیر کا ایک گروپ بنایا ہے، اور آپ لوگوں کی کوشش ہے کہ تفسیر ابن کثیر کو انپیج میں ٹائپ کیا جائے۔

محترم برادر،
کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ یہ پروجیکٹ اردو وکی پر شروع ہو؟ ضرورت پڑنے پر یہ اردو وکی آپ اردو پیجز کے ہوسٹ پر بھی انسٹال کر سکتے ہیں اور اس پراجیکٹ کو وہیں سٹارٹ کر سکتے ہیں۔

بہرحال یاھو گروپ بھی برا نہیں۔ اصل مقصد تو نیتوں کا نیک ہونا ہے اور کام کو تکمیل تک پہنچانا ہے۔ اللہ تعالی ہماری ان قلیل عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ امین۔

والسلام۔
 
احمد

محفلین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکۃ
مہوش سسٹر اس سے اچھی اور کیا بات ہو گی ۔
گروپ کی تکمیل صرف اس لئے تھی کے لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم ہو جائے اور اس کارِ خیر میں حصہ ڈالیں ۔۔۔
وکی پر اپلوڈ کرنے میں مسئلہ ہو سکتا ہے کہ پہلے سے جاری کام میں خلل پڑ جائے گا ۔۔
جہاں تک میرا مشورہ ہے اس کو وکی پر ٹرانسفر کر دینا چاہیے ۔۔جس کو جب بھی تھوڑا بہت وقت ملے وہ ترجمہ کرتا جائے نہ کہ پہلے سے جاری تراجم کو چھوڑ کر اس پر کام شروع کر دے ۔۔۔۔
آپ اس بارے میں کیا کہتی ہیں ؟
جزاک اللہ خیر

مہوش علی نے کہا:
السلام علیکم
احمد بھائی۔ ماشاء اللہ آپ نے بہت کارِ خیر انجام دیا ہے۔

مزید براں، کیا میں اپنے محترم بھائی سے یہ سوال کر سکتی ہوں کہ انہوں نے یاھو گروپ پر تفسیر ابن کثیر کا ایک گروپ بنایا ہے، اور آپ لوگوں کی کوشش ہے کہ تفسیر ابن کثیر کو انپیج میں ٹائپ کیا جائے۔

محترم برادر،
کیا یہ بہتر نہ ہو گا کہ یہ پروجیکٹ اردو وکی پر شروع ہو؟ ضرورت پڑنے پر یہ اردو وکی آپ اردو پیجز کے ہوسٹ پر بھی انسٹال کر سکتے ہیں اور اس پراجیکٹ کو وہیں سٹارٹ کر سکتے ہیں۔

بہرحال یاھو گروپ بھی برا نہیں۔ اصل مقصد تو نیتوں کا نیک ہونا ہے اور کام کو تکمیل تک پہنچانا ہے۔ اللہ تعالی ہماری ان قلیل عبادات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔ امین۔

والسلام۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی احمد، جزاک اللہ خیر۔ (آمین ثم آمین)
میں نے آپ کے لنک پرکللک کیاہے لیکن وہاں سے توکچھ اورہی اوپن ہورہاہے فائل تواپلوڈنہیں ہورہی ہے پلیز آپ طریقہ بتادیں کہ وہاں سے کیسے فائلزاپلوڈکریں گے(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
احمد

محفلین
و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکۃ
اقبال بھائی آپ جب اس لنک پر کلک کرتے ہیں تو ایک اور پیج کھلتا ہے اس میں فری پر کلک کریں اور پھر ایک اور پیج کھلے گا جس میں سب سے نیچے تھوڑی دیر انتظار کرنا پڑے گا پھرڈائونلوڈ کے ساتھ انگریزی کے کچھ الفاظ لکھے ہوئے نظر آئیں گے جن کو خانے میں لکھ کر ڈائونلوڈ کو کلک کر دیں انشاء اللہ فائل آپ کے پاس سیو ہو جائے گی ۔۔۔ اسی طرح باری باری تمام فائل کو سیو کر لیں ۔۔
امید ہے آپ کو سمجھ آگئی ہو گی ۔۔۔۔
جزاک اللہ خیر ۔۔۔۔
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی احمد، جزاک اللہ خیر۔ (آمین ثم آمین)
میں نے آپ کے لنک پرکللک کیاہے لیکن وہاں سے توکچھ اورہی اوپن ہورہاہے فائل تواپلوڈنہیں ہورہی ہے پلیز آپ طریقہ بتادیں کہ وہاں سے کیسے فائلزاپلوڈکریں گے(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
موجو

لائبریرین
تفسیر ابن کثیر چاہیے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
برادران عزیز! مین‌نے rapid share سے یہ تفسیر کی فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہاں سے یہ فائلیں ڈیلیٹ کردی گئی ہیں۔ اور میرے پاس www.qurango.com کا صفحہ بھی نہیں کھ...سکتا ہے؟ اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو! والسلام
 
باذوق

محفلین
بھائی احمد ،
http://rapidshare.de
پر فائلیں اَپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں‌تھی۔
qurango والوں نے یہ سہولت پہلے سے دی ہوئی ہے یہاں ، اور یوں وضاحت کی ہے کہ :

====
In addition to this simple but time-consuming downloading option,
a developer from Germany has developed a Java programs for
the ease of downloading and reading ... Tafseer Ibne Qaseer ...
This software has been developed to facilitate
the reading of the most famous Tafseer by “Ibne Kaseer”.
You can download it and read it offline.
Its features include easy Browsing through,
Bookmarks facility and Zooming options

TafseerIbneKaseer consists of 5 books.
Download all or at least one of the books

Download Main Program. (~250 KB)

TafseerIbneKaseer consists of 5 books.
>Book1 (63.9 MB) [ Contains Parah 1 to 5 ]

>Book2 (64.8 MB) [ Contains Parah 6 to 12 ]

>Book3 (58.5 MB) [ Contains Parah 13 to 18]

>Book4 (51.1 MB) [ Contains Parah 19 to 24]

>Book5 (65.3 MB) [ Contains Parah 25 to 30]
====
 
بہت ہی زبردست کام کیا ہے احمد آپ نے اور جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔ اس وقت کچھ کام صحیح بخاری کے حوالے سے جاری ہے اور رمضان میں لوگ کچھ مصروف بھی ہیں۔ اگلے ماہ سے تفسیر کو یونیکوڈ میں ڈھالنے پر باضابطہ پروگرام بناتے ہیں اور کچھ نہ کچھ کام جاری رکھتے ہیں۔ اس کے لیے ایک ٹیم اور اس کے لیے ممبران بھی مختص‌ہوں گے جو کہ امید ہے کہ اگلے ماہ سے اس پر کام شروع کر سکیں گے۔
 
Top