اگلی بہن میں ہوں جی
بننے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیا آپ نے کہ یہ سوچے سمجھے فیصلہ ہے ؟
اگلی بہن میں ہوں جی
السلام علیکم ماورہ
میں بھی اپنا حصہ ڈالتی چلوں۔۔
بہنوں کا بھائیوں سے بڑا پیارا رشتہ ہوتا ہے۔۔۔تنگ بھی کرتی ہیں، غلطیاں بھی کرتی ہیں اور ناراض بھی کر دیتی ہیں لیکن ان کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بھائی زیادہ دیر ان سے خفا نہیں رہ سکتے۔۔۔ ویسے بھی میرا تو یہ ماننا ہے کہ یہ بہن کا حق ہوتا ہے کہ وہ ناراض ہو جائے تو بھائی اس کو منائے اور جب بھائی ناراض ہو تب بھی بہن کا حق ہے کہ بھائی اس کو منائے۔۔ کم ازکم میں تو بھائیوں پر یہی فارمولہ لاگو کرتی ہوں۔۔۔ :ڈ لیکن یہاں کیونکہ تفسیر بھائی جیسے اچھے بھائی کو منانا ہے تو یہ ہمارا ہی فرض ہے۔
تفسیر بھائی! اگرچہ اس لسٹ میں میرا نام کافی دیر سے آیا ہے لیکن پھر بھی جب جب آپ سے بات ہوئی آپ کو بہت مشفق اور پیارا سا دل رکھنے والا پایا۔۔۔جس طرح آپ نے میرے پراجیکٹ کے سلسلے میں صرف ایک دفعہ کہنے پر ہی اتنا مصروف ہونے کے باوجود فوراً میرا سوالنامہ مکمل کر کے بھیجا اس سے آپ کی اپنائیت کا پتہ چلتا ہے اور میں اس کے لیے آپ کی بہت ممنون ہوں۔۔۔
گلہ بھی اپنوں سے ہی ہوتا ہے۔۔۔ آپ نے شکوہ کیا اور دیکھیں آپ کی بہنیں لائن بنا کر حاضر ہو گئیں۔۔۔ امید ہے آپ بڑے بھائیوں والی درگزر سے کام لیتے ہوئے ہمیشہ کی طرح خوش باش واپس آئیں گے
اور آئندہ اگر کسی سے کوئی کوتاہی ہو جائے تو بجائے ناراض ہونے کے کان کھینچا کریں۔۔۔اس طرح بہنیں جلدی سدھر جاتی ہیں
ماورہ جی اگر آپ براُ نا مانئیے تو ہم آپ سے کچھ پوچھ سکتے ہیں ؟
آخر آپ بہنوں نے کیا ایسی غلطی کر ڈالی ہے ؟ جسکے کرنے کے بعد آپ ان سے معافی کی درخواست کرکے اتنا اصرار کرکے راضی کر رہی ہیں سب بہنیں ۔؟
ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان پر انکی چند بہنیں مہربان ہیں جبکہ ہم یہ بھی دیکھ رہے ہیں کہ کوئی میل ممبرز اس تھریڈ میں نہیں آئے ۔ ایسا کیوں ؟ کیا غلطی صرف آپ سے ہی ہوئی ہے ؟ اور منانا بھی صرف آپ ہی کا فرض ہے کیا ؟
السلام علیکم ماورہ
میں بھی اپنا حصہ ڈالتی چلوں۔۔
بہنوں کا بھائیوں سے بڑا پیارا رشتہ ہوتا ہے۔۔۔تنگ بھی کرتی ہیں، غلطیاں بھی کرتی ہیں اور ناراض بھی کر دیتی ہیں لیکن ان کو یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ بھائی زیادہ دیر ان سے خفا نہیں رہ سکتے۔۔۔ ویسے بھی میرا تو یہ ماننا ہے کہ یہ بہن کا حق ہوتا ہے کہ وہ ناراض ہو جائے تو بھائی اس کو منائے اور جب بھائی ناراض ہو تب بھی بہن کا حق ہے کہ بھائی اس کو منائے۔۔ کم ازکم میں تو بھائیوں پر یہی فارمولہ لاگو کرتی ہوں۔۔۔ :ڈ لیکن یہاں کیونکہ تفسیر بھائی جیسے اچھے بھائی کو منانا ہے تو یہ ہمارا ہی فرض ہے۔
تفسیر بھائی! اگرچہ اس لسٹ میں میرا نام کافی دیر سے آیا ہے لیکن پھر بھی جب جب آپ سے بات ہوئی آپ کو بہت مشفق اور پیارا سا دل رکھنے والا پایا۔۔۔جس طرح آپ نے میرے پراجیکٹ کے سلسلے میں صرف ایک دفعہ کہنے پر ہی اتنا مصروف ہونے کے باوجود فوراً میرا سوالنامہ مکمل کر کے بھیجا اس سے آپ کی اپنائیت کا پتہ چلتا ہے اور میں اس کے لیے آپ کی بہت ممنون ہوں۔۔۔
گلہ بھی اپنوں سے ہی ہوتا ہے۔۔۔ آپ نے شکوہ کیا اور دیکھیں آپ کی بہنیں لائن بنا کر حاضر ہو گئیں۔۔۔ امید ہے آپ بڑے بھائیوں والی درگزر سے کام لیتے ہوئے ہمیشہ کی طرح خوش باش واپس آئیں گے
بالکل اصولاً یہی کرنا چاہیے کہ ہم سب چھوٹی بہنیں ہیں۔ ذرا سوچیں، بھیا نے ایک لائن میں سب کو کھڑا کیا ہو، اور سب کے کان پکڑے ہوں۔اور آئندہ اگر کسی سے کوئی کوتاہی ہو جائے تو بجائے ناراض ہونے کے کان کھینچا کریں۔۔۔اس طرح بہنیں جلدی سدھر جاتی ہیں
السلام علیکم!
ارے بھائی اتنی ساری بہنیں مل کر ایک بھائی کو نہیں منا سکیں ابھی تک ۔۔
تفسیر بھائی اتنی بھی ناراضگی ٹھیک نہیں ہوتی ۔۔اب مان بھی جائیے۔۔ورنہ بھائی لوگوں کو بھی اس منانے والی مہم میںحصہ لینا پڑیگا۔۔
دھنک۔۔۔بھیا آ جاتے ہیں۔ آپ بس صبح بھی ضرور آنا۔۔ویسے آپ کیوں نہیں بھیا کی بہن بن جاتیں؟
واہ۔ ماشاءاللہ۔۔بارہ بھائی۔۔۔واقعی جس بہن کے بارہ بھائی ہوں۔ اسے اور کیا چاہیے۔ اچھا تو آپ اکلوتی بہن ہیں کیا؟