ابھی وکی پر پھر کلک رنجہ کیا تو دیکھا کہ تفہیم کے صفحۂ اول پر سورتوں کی دو فہرستیں ہیں۔ ایک رنگین جس میں سورتقں کے نام شامل ہیں۔ اور دوسری خالی۔
یہاں یہ واضح کر وں کہ ہر سورۃ کی میرے پاس دو دو ورڈ فائلیں ہیں۔ ایک میں تعارف اور تفسیر، دوسری میں محض ترجمہ۔ اس کے لئے بہتر ہو کہ ہر سورۃ کے تحت دو ذیلی عنوانات ہوں۔
////////////// (مہوش کی نقل)
ایک اور اہم بات
فہیم القرآن میں آیتوں کے نمبر ترجمے میں بھی نہیں ہیں۔ محض جہاں ایک بات ختم ہوتی ہے (جو ضروری نہیں کہ رکوع ہی ہو) وہاں پیرا گراف دیا جاتا ہے، اس طرح یا تو اس پیرا کو ہم یہ کہ سکتے ہیں کہ ترجمہ آیت نمبر ا سے آیت نمبر ب تک۔ یا پھر اصل قرانی متن دیکھ کر ترجمے کی فائل کجو الفاظ کی مدد سے آیتوں میں تقسیم کیا جائے۔ یعنی
1۔ الف لام میم
2۔ یہ کتاب۔۔۔۔۔۔۔
اور تفسیری حوالے بریکٹس میں دئے جائیں۔
دعوت القرآن میں میں نے یہی طریقہ اپنایا ہے بلکہ اصل کتاب بھی اسی طرح ہے۔
(////// مہوش/ منصور۔ کیا یہی فہرست دعوۃ القرن ے لئے بھی کاپی پیسٹ کی جا سکتی ہو تو ایسی ایک اور بنا دیں۔ عرفان القرآن کا صفحہ تو مہوش نے (غالباً) بنا ہی دیا ہے اسی طرح دعوۃ القرآن از شمس پیرزادہ کا بھی ایک صفہ بنا دیا جائے)
پھر وکی پر یہ کام بھی کوئی کر سکے (مجھے علم نہیں کہ ہ ٹ م ل کی طرح یہ ممکن ہے یا نہیں۔) کہ جہاں ترجموں میں تفسیری نوٹ کا حوال نمبر ہو، وہاں کلک کرنے پر صارف اس آیت کی تفسیر پر پہنچ جائے۔ اس کی ایک ترکیب یہ ہو سکتی ہے کہ پہلے سارے ترجموں پر کام مکمل کیا جائے۔ اور جہاں تفسیری نوٹ آ ئے وہاں ایسا لنک پیدا کر دیا جائے (جو میں نہیں سیکھ پایا) جہاں کلک کرنے پر ایک نیا صفحہ سامنے آ جائے اور ہم ارکان وہا یہ متعلّقہ تفسیری نوٹ کاپی پیسٹ کر سکیں۔
/////////
مزید یہ کہ اصل وکی پیڈیا پر بھی قرآن کے ذیل میں ہر سورۃ کا تعارف جو دیا گیا ہے، وہ بھی تفہیم سے ہی ہے، (اگرچہ وہاں بھی وکی کی خامی کے مطابق وہاں مصنف کا نام نہیں ہے اور نہ حوالہ) اس کو یہاں پیسٹ کر دیا جائے۔ قسیم حیدر بھی جو تیسیر جلد کمرشیلی کروا رہے ہیں، اس کا خیال رکھیں کہ جن سورتوں کا تعارف وہاں موجود ہے، ان کو ریپیٹ نہ کریں، محنت اور رقم بچائیں۔ اس کے علاوہ وکی پیڈیا میں ہر سورۃ کا ایک جدول بھی ہے جس میں آیتوں کا شمار وغیرہ ہے۔ وہ بھی کسی طرح یہاں بنایا جا سکتا ہے یا کاپی کیا جا سکتا ہے؟؟؟
تفہیم القران کی نیویگیشن (تجاویز)
اعجاز صاحب،
وکی لائبریری پر تفہیم کی نیویگیشن کے متعلق سوچ بچار کرنے کے بعد ابھی تک میرے ذہن میں یہ تجاویز آئی ہیں:
1۔ ہر صورت میں قران کا "ترجمہ" آیت کے حساب سے کیا جائے۔
(ہم ماضی کے اس پرانے طریقے سے جڑے نہیں بیٹھے رہ سکتے اور وکی
یا نیٹ پر کہیں بھی، کسی بھی طریقے سے اگر ہمیں تفہیم کو پیش کرنا پڑا، تو یہ لازمی ہو جائے گا کہ آیت وار ترجمہ کیا جائے)
.///////////////
2۔ ہر سورہ کے نیچے 2 یا تین یا 4 ذیلی عنوانات بنائے جا سکتے ہیں۔
مگر اس طرح وکی پر کام بہت بڑھ جائے گا (اگر 2 عنوانات بناتے ہیں تو نیویگیشن کا کام دگنا ہو جائے گا)
میری تجویز یہ ہے کہ مولانا مودودی کی سورتوں کے تعارف کی پہلی ایک الگ سے کتاب بنا لی جائے۔ (یعنی جس طرح قران کی اپنی نیویگیشن بنائی گئی ہے، اسی طرح ان 114 سورتوں کے تعارف کی الگ سے نیویگیشن کی مدد سے کتاب بنا لی جائے۔
ویسے بھی مودودی صاحب کی سورتوں کا یہ تعارف بہت ہی تفصیلی اور تحقیقی کام ہے، جس کی موجودگی میں شاید اب عرصے تک کوئی نیا کام سامنے نہ آ سکے۔ اور اسی لیے سورتوں کے اس تعارف کو ایک Universal ریفرنس ورک ہونا چاہیے (یعنی صرف مودودی صاحب کے ترجمہ و تفسیر تک محدود نہیں)۔ اور اسی لیے اس کو یونیورسل (یعنی تمام قرانی تراجم کے ساتھ نتھی کرنے کے لیے) بہتر ہے کہ اس کو الگ کتابی شکل میں شائع کر دیا جائے۔ اسکے بعد ان سورتوں کے تعارف کا لنک تمام قرانی تراجم کے متعلقہ سورتوں میں دے دیا جائے۔
اور اس نئی کتاب میں یہ بھی ممکن ہو گا کہ اردو وکیپیڈیا سے متعلقہ سورت کا تعارف کاپی کر کے یہاں پیسٹ کا جا سکے
/////////////////////
تفسیری حواشی کیسے دیے جائیں؟
وکی میں اینڈ نوٹ (یا فٹ نوٹ) دینا کا ایک طریقہ ہے جو مجھے کافی موزوں نظر آ رہا ہے (یعنی کافی آسان ہے)۔
اس طریقے سے ہو گا یہ کہ ترجمہ اور تفسیر ایک ہی صفحے پر ہو گی لیکن ایک دوسرے کے ساتھ لنکڈ ہو گی ۔
اسکی تفصیل میں ذرا بعد میں پیش کروں گی۔
فی الحال مجھے وکی پر ترجمہ اور تفسیر پیش کرنے کیا یہ واحد طریقہ نظر آ رہا ہے، ورنہ ہر تفسیری حاشیے کا الگ سے پیج بنانا بہت ہی مشکل اور وقت طلب کام ثابت ہو گا اور کئی گنا زیادہ ریسورسز اس پر صرف کرنے پڑیں گے۔
///////////////////////
اعجاز صاحب،
میں جلد ہی دعوت القران کی نیویگیشن بھی بنا دوں گی۔
امید ہے کہ میں نے آپ کی تمام باتوں کا جواب دے دیا ہے۔ اگر پھر بھی کوئی بات رہ گئی ہو تو آپ دریافت کر لیجئے۔