مہوش علی

لائبریرین
فاروق صاحب،

پاک ڈاٹا والوں نے جالندھری صاحب کا ترجمہ اردو98 سافٹ ویئر پر دیا ہوا ہے۔

اور اگر آپ ایکسپلورر استعمال کر رہے ہیں اور بالکل نیا فونٹ (پاک ڈاٹا والوں کا) انسٹال کرتے ہیں، تو پھر رائیٹ کلک کر کے آپ اردو 98 کے ٹیکسٹ کو یونیکوڈ میں کاپی کر سکتے ہیں۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ایک ایک صفحہ کر کے پورا قران کاپی کرنا پڑے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،

جن جن سورتوں کے دو (یا تین ) نام ہیں، انکی ایک فہرست یہاں مہیا کر دیں اور پھر میں نیویگیش کو تبدیل کر دوں گی

سورہ توحید(/سورہ اخلاص)
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش۔ تمہرے ٹپلیٹ کو استعمال کرتے ہئے دعوت القرآن کو روابط کے ساتھ پوسٹ کرن شروع کیا تو یہ مسئلہ ہو رہاہے کہ نوٹس میںٰٕں نے ٹائپنگ کریڈٹس بھی دینے کی کوشش کی ہے۔ وہ الگ ایک ڈبے میں آ رہے ہیں او ٹائمس فانٹ میں۔ دیکھو ادھر:

اعجاز صاحب،
یہ میں نے ٹھیک کر دیا ہے۔
طریقہ یہ ہے کہ نوٹس میں اگر آپ کو نئی لائن پر جانا ہے تو شفٹ + انٹر کا بٹن دبائیں (تاکہ ایک ہی پیرا گراف برقرار رہے)
 

مہوش علی

لائبریرین
فاروق صاحب،
عرفان القران کی فائل ابھی تک میدان میں نہیں آ سکی ہے۔
کیا آپ کہیں مصروف ہیں؟

اعجاز صاحب،
آپکی طرف سے بھی کوئی خبر نہیں آ رہی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش۔ میں تو تین چار دن قبل ہی عرفان کی فائل تم کو بھیج چکا ہوں۔ کل آسان قرآن کی بھی بھیج دی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
مہوش۔ میں تو تین چار دن قبل ہی عرفان کی فائل تم کو بھیج چکا ہوں۔ کل آسان قرآن کی بھی بھیج دی ہے۔

اعجاز صاحب،

عرفان القران کی فائل کچھ تبدیلیوں کے بعد میں نے اوپن برھان ڈاٹ نیٹ پر فاروق صاحب کے لیے اپلوڈ کر دی تھی۔ اب انتظار ہے کہ فاروق صاحب اس میں آیات کا صحیح حوالہ لگا دیں۔ (جیسا کہ قران آسان تحریک میں کیا گیا ہے)۔

دعوت القران کے حوالے سے بھی میری آپ سے یہ گذارش ہے کہ ہمیں فی الحال یہ ڈائریکٹ وکی پر پوسٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ بلکہ بہت بہتر ہو گا اگر آپ اسکی مکمل فائل (یا پھر تمام مکمل سورتیں اوپن برھان ڈاٹ نیٹ پر ہی اپلوڈ کر دیں تا کہ فاروق صاحب اس پر کام مکمل کر سکیں۔ صرف اسکے بعد ہی ہم اسے وکی پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔

اور تفہیم کے حوالے سے بھی میری یہی گذارش ہے کہ اسے پہلے اوپن برھان ڈاٹ نیٹ پر ہی اپلوڈ کیا جائے۔ نہ صرف آیات کے حوالے کے لیے بلکہ پروف ریڈنگ بھی ہمیں ٹیکسٹ فائلوں میں ہی کرنی پڑے گی۔ وجہ اسکی یہ ہے کہ آیات کا حوالہ لگنے کے بعد وکی مارک اپ متن میں شامل ہو جاتا ہے جسکی موجودگی میں متن کو پروف ریڈ کرنا مشکل کام ہو گا۔
 

الف عین

لائبریرین
فاروق سرور لی شئ؂ر سائٹ پر تفہیم کی کچھ فائلیں اپ لوڈ کر دی ہیں، برائے نام پروف ریڈنگ کر کے، اور مختلف فائلوں کو ایک جگہ بنا کر۔
ان کے نام T سے شروع ہیں تاکہ تفہیم کی فائلیں سمجھ میں آ جائیں۔ جیسے
T31-Luqman.doc
 

الف عین

لائبریرین
http://www.openburhan.net/share/index.php پر یہ فائلیں دستیاب ہیں:
T31-Luqman.doc (153 K)
T32-Sajda.doc (190.5 K)
T33-Ahzab.doc (941.5 K)
T34-Saba.doc (268 K)
T35-Fatir.DOC (141.5 K)
T36-Yaseen.DOC (164.5 K)
T37-Saffat.doc (296 K)
T38-Saad.doc (248.5 K)
T39-Zumr.DOC (165.5 K)
T40-Momin.DOC (235.5 K)
T41-HameemSajda.DOC (214 K)
T42-Shoora.DOC (299.5 K)
T46-Ahqaaf.doc (151.5 K)
T47Ahqaaf.doc (-)
T48-Al-Fatah.doc (158 K)
 
سوال۔ کیا ترجمان القرآن کا متن مکمل ہو گیا ہے۔ اگر ایسا ہے تو میں کل سورتوں اور آیات کے نمبرز لگا سکتا ہوں۔

عرفان القرآن کی سورتوں اور آیات کے نمبرز کل انشاللہ لگا دوں گا۔
والسلام
 

الف عین

لائبریرین
اگر سوال مولانا مودودی کی تفہیم والے ترجمے کا ہے تو قسیم ہی بتا سکتے ہں۔ یہاں ہندوستان میں تو ترجمان القرآن محض مولانا آزاد کی تفسیر کا نام ہے جس کی ابتدا نبیل نے بہت پہلے کی تھی۔
مودوی علیہ الرحمہ والے ترجمے کے بارے میں قسیم بتا سکتے ہی اور انیس الرحمن
 

قسیم حیدر

محفلین
سید مودودی نے تفہیم والا ترجمہ معمولی تبدیلی کے ساتھ "ترجمہ قرآن مجید" کے نام سے شائع کیا تھا۔ ادارۃ ترجمان القرآن کے زیر اہتمام ابھی تک شائع ہو رہا ہے۔ سید صاحب نے اپنے ترجمے کو "ترجمانی" کا نام دیا ہے اس لیے ہم "ترجمانی قرآن" کی اصطلاح استعمال کرتے ہیں۔ ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ کی "ترجمان القرآن" تفسیر کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں‌ ہے۔
جہاں تک ترجمانی کی ٹائپننگ کا سوال ہے تو میں اس وقت سورۃ التوبۃ‌ کے ترجمے پر کام کر رہا ہوں۔ سورۃ الانفال کی ترجمانی مکمل ہو چکی ہے اور اس کی تفسیر کمرشل ٹائپننگ کے لیے دے دی ہے۔ یہ کام نصیر حیدر کے ذمے لگایا ہے۔ وہ اس کی مزید تفصیل بتا دے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
اور اگلا مرحلہ یہ ہے کہ میرے پاس تفہیم کی چوتھی اور پانچویں جلد مکمل ہو چکی ہے۔
اب کون سی جلد لی جائے؟؟؟
پہلی جلد کا کتنا کام ہو چکا ہے؟
دوسری جلد پر محض شائستہ نے یہاں کام کیا تھا۔ میرا مشورہ تو یہ ہے کہ اس کو آگے بڑھایا جائے۔
اور پہلی جلد کے لئے ہر طرف ڈھوندا جائے کہ کیا کیا کام کس کس نے کر دیا ہے۔
 

قسیم حیدر

محفلین
دوسری جلد کا ترجمہ خود ٹائپ کر رہا ہوں اور تفسیر کمرشلی ٹائپ کروانی شروع کر دی ہے۔تیسری جلد کا ترجمہ مکمل ہو چکا ہے تفسیر باقی ہے۔ مناسب سمجھیں تو اس پر کام شروع کرا دیں۔
 

قسیم حیدر

محفلین
سورتوں کا تعارف اگر ابوشامل نے ٹائپ نہیں‌ کیا تو ٹائپ کرا لیں تفسیر تو بہرحال کرانی ہی پڑے گی۔ پانچویں جلد کی فائلیں آپ مجھے ای میل کر سکیں تو نوازش ہو گی۔
 

الف عین

لائبریرین
تیسری جلد کی محض تفسیر ٹائپ کروانے کے لئے دے رہا ہوں۔
ابو شامل، کن سورتوں کا تعارف وکی پیڈیا کے لئے کروا رہے ہیں، بتا دیں۔ پہلے بھی کئی سورتوں کے تعارف کی دو بار ٹائپنگ ہو چکی ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
تیسری جلد محض تفسیر کے لئے دے دی ہے۔
اور ضروری بات یہ ہے کہ وکی میں نیویگیشن کی گڑبڑ کا علم ہوا ہے۔ الزمر یہاں دیکھیں:
http://www.urdulibrary.org/index.php?title=تفہیم_القران/سورۃ_39:الزمر
اگلی سورت اس میں 40 کی جگہ 41 دی گئی ہے۔
اور سورت 40 غافر میں جائیں اور پچھلی سورت زمر کے لئے کلک کریں تو صفحہ نہیں ملتا۔۔
 

الف عین

لائبریرین
فہرست ابواب سے سورت 41 فصلت میں جائیں تو درست ہے، لیکن غافر (یا مومنون( سے اگلی سورت کے لئے کلک کریں تو وکی کو صفحہ نہیں ملتا، تدوینی صفحہ سامنے آ جاتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
انیس الرحمٰن۔ جو ترجمانی ٹائپ کروا رہے ہو یا کر رہے ہو، اس میں تفسیری نوٹس کے حوالے بھی دینے ہوں گے۔ اب تک جو محض ترجمے تم نے پوسٹ کئے ہیں، ان کو وکی پر شاید لوگ کر سکیں تو چھا ہے، لیکن اب جو تم ٹائپ کرو یا کرواؤ تو خیال رہے کہ کم از کم قوسین میں تفسیری نوتس کا حوالہ نمبر بھی ٹائپ کیا جائے۔
 
Top