ابوشامل
محفلین
مشہور سافٹ ویئر "ذکر" کے لیے سید ابو الاعلی مودودی کا ترجمہ القرآن پیش کیا جا رہا ہے۔ مندرجہ ذیل تحریر میں نے اپنے بلاگ کے لیے لکھی تھی۔ اسے یہیں چسپاں کر رہا ہوں۔ تکنیکی معلومات و لنکس اسی میں موجود ہیں۔
بیسویں صدی میں جب اسلام ایک مغلوب و مظلوم قوم کا مذہب تھا جن پر دنیا بھر کے مظالم ہو رہے تھے، اس زمانے میں ہندوستان میں دو شخصیات نے ان کے اندر حقیقی اسلامی روح پیدا کرنے کی کوشش کی ایک علامہ محمد اقبال اور دوسرے سید ابو الاعلی مودودی۔
سید مودودی کی تمام کتب سے زیادہ شہرت ان کی تفسیر قرآن “تفہیم القرآن” نے حاصل کی۔ جس میں انہوں نے قرآن مجید کے ترجمہ کرنے کے روایتی انداز کے بجائے ترجمانی کا طریقہ اختیار کیا اور یوں اردو زبان میں ایک ویسے ہی زور بیان والے ترجمہ و تفسیر کی آمد ہوئی جیسا کہ عربی قرآن مجید کا ہے۔ سید مودودی کا ترجمے و تفسیر کے اس کام میں ہاتھ ڈالنے کا مقصد اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا نہیں بلکہ جدید مغربی ادب سے متاثر ہو کر الحاد کے پلڑے میں جا گرنے والے نوجوان و تعلیم یافتہ طبقے کو واپس اسلام کی جانب لانا تھا۔ ان کے خلوص دل اور محنت کا نتیجہ تھا کہ تعلیم یافتہ طبقے کی بڑی تعداد کا نہ صرف جھکاؤ مذہب کی جانب ہوا بلکہ انہوں نے اسلام کو صرف ایک مذہب کے طور پر ہی نہیں بلکہ ایک نظام زندگی کے طور پر از سر نو قبول کیا۔
تفہیم القرآن سید مودودی نے 30 سال (1942ء تا 1972ء) کی محنت سے تحریر کی۔ انگریزی سمیت دنیا کی متعدد زبانوں تفہیم القرآن کا ترجمہ ہو چکا ہے۔
اردو محفل پر کئی سال قبل تفہیم القرآن کو تحریری اردو کے قالب میں ڈھالنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا تاہم اتنے بڑے منصوبے کے لیے افرادی قوت کم تھی اور یوں یہ منصوبہ آج تک مکمل نہیں ہو سکا۔
گزشتہ سال کے اواخر میں چند منصوبوں کی تکمیل کا منصوبہ بنایا جس میں سرفہرست تفہیم القرآن تھا۔ ابتدائی ہدف تفہیم القرآن میں پیش کردہ ترجمے کو تحریری صورت میں پیش کرنا تھا اور دو ماہ تک ٹائپنگ اور مزید چند مہینوں تک اس کی پروف ریڈنگ کی گئی اور یوں یہ منصوبہ تکمیل کو پہنچا۔
اس منصوبے کی تکمیل میں اعجاز اختر صاحب اور قسیم حیدر صاحب کا بھرپور تعاون حاصل رہا جنہوں نے اب تک تفہیم القرآن کے ٹائپ شدہ تمام مواد تک مجھے رسائی فراہم کی تاکہ میری ٹائپنگ ٹیم مزید محنت سے بچ جائے۔ اس کے علاوہ وہ درجنوں نامعلوم ساتھی جنہوں نے اردو محفل کے لیے تفہیم القرآن کے ٹائپنگ پروجیکٹ میں حصہ لیا، وہ بھی اس منصوبے کی تکمیل کے پس پردہ کردار ہیں۔ اللہ ان تمام ساتھیوں کو اجر عظیم سے نوازے اور اس کام کو دنیا و آخرت میں ان کے لیے رحمت و برکت کا باعث بنائے۔ آمین۔
ٹائپنگ مکمل ہونے کے بعد سب سے اہم مرحلہ یہ تھا کہ اس خام مواد کو سب سے پہلے کس صورت میں پیش کیا جائے؟ میری نظر میں سب سے پہلے یہ مواد معروف قرآنی سافٹ ویئر “ذکر” کے لیے بہترین تھا۔ اس لیے اس ٹائپ شدہ مواد کو ذکر کی ترجمے کی فائل میں ڈھالنے کا کام شروع کیا گیا اور اس کام کے لیے مختلف دوستوں کا تکنیکی تعاون حاصل رہا جس کے لیے میں ان کا شکر گزار ہو ں کہ انہوں نے مجھ جیسے “غیر تکنیکی” بندے کو معلومات سے نوازا۔
یہ تمام قارئین کے لیے ماہ رمضان المبارک کا تحفہ ہے۔ اس ماہ میں تلاوت قرآن مجید کے لیے ذکر سافٹ ویئر استعمال کیجیے اور اس میں تفہیم القرآن کے اس عام فہم ترجمے کو انسٹال کر کے اس کا مطالعہ کیجیے۔ ذکر میں معروف قاری حضرات کی قرات بھی سنی جا سکتی ہے۔
تکنیکی معلومات
آپ اس ربط سے ذکر سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں۔ ذکر کو چلانے کے لیے جاوا کی ضرورت ہوتی ہے جو آپ کو اس ربط سے مل جائے گا۔ پہلے جاوا انسٹال کریں اور پھر ذکر انسٹال کر لیں۔
اب اس میں تفہیم القرآن کا ترجمہ انسٹال کرنے کا مرحلہ آتا ہے۔ آپ ذکر سافٹ ویئر کو چلائیے اور Tools کے مینیو بار میں جائیے۔ یہاں سے Add>Translation میں جائیے اور تفہیم القرآن کی ڈاؤنلوڈ کردہ ترجمہ فائل کو لوکیٹ کر کےاوپن کر لیجیے۔ تفہیم القرآن کا ترجمہ انسٹال ہو جائے گا۔ اب view کے مینیو میں translation میں جائیے اور تفہیم القرآن پر کلک کر دیجیے۔ آپ کا ترجمہ تبدیل ہو کر تفہیم القرآن والا ہو جائے گا۔ آپ Tools> Options> View میں جاکر ذکر کے فونٹس کی کسٹمائزیشن بھی کر سکتے ہیں یعنی قرآنی متن اور ترجمہ اپنی مرضی کے فونٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔ میں ذیل میں اہم لنکس کی سرخی تلے دیے گئے قرآنی متن کے لیے فونٹ اور ترجمے کے لیے نستعلیق فونٹ کو recommend کروں گا، ان فونٹس کے ذریعے آپ با آسانی قرآن مجید کی تلاوت و ترجمہ پڑھ سکتے ہیں۔
اگر ذکر سافٹ ویئر کی انسٹالیشن یا ترجمہ شامل کرنے میں کسی قسم کی کوئی دشواری پیش آئے تو یہاں تبصرے میں ضرور پیش کیجیے۔ مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ایک اپیل
میں ان احباب سے جو پروگرامر ہیں اور جاوا پر مہارت رکھتے ہیں مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مجھ سے بذریعہ ذاتی پیغام رابطہ کریں۔ تفہیم القرآن کے اس ترجمے کو مزید بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے ان کی مدد درکار ہے۔
اہم لنکس
ذکر قرآنی سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کیجیے
جاوا رن ٹائم ڈاؤنلوڈ کیجیے
سید ابو الاعلی مودودی کا ترجمہ قرآن ڈاؤنلوڈ کیجیے
قرآنی متن کے لیے فونٹ
اردو نستعلیق فونٹ
ذکر کی آفیشل ویب سائٹ
------------------------------------
اسلام جیسے جیسے عرب سے باہر پھیلنا شروع ہوا تو اس کے بنیادی ماخذ قرآن کی تفہیم کا مسئلہ شدت سے سامنے آنے لگا۔ وہ علاقے جہاں عربی زبان نہیں سمجھی جاتی تھی وہاں کے علماء نے قرآن مجید کے تراجم کیے تاکہ لوگ اس آفاقی پیغام کو درست طور پر سمجھ سکیں۔