ماہی احمد
لائبریرین
السلام علیکم!!!
آج
ماہی احمد آپ سب کو
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے
یہاں اس دربار میں
خوش آمدید کہتی ہے
آج آپ سب بھی سوچ رہے ہوں گے ماہی یہاں کیوں لائی ہے
اور
یہ کیا محل میں کوئی تقریب ہے، جو یوں رنگ برنگے قمقموں سے پورے محل کو سجایا گیا ہے
اور دربار میں بھی ہر جا پھول ہی پھول دِکھ رہے ہیں
اور تو اور میرا جھولا بھی پھولوں سے سجایا گیا ہے
تو محفلینز!!!
بات کچھ یوں ہے کہ
یوں تو راجاؤں ، رانیوں کااور بادشاہ اور ملکہ کا
وہ دورِ مغلیہ گزر چکا
پر آج بھی ہمارے درمیان ایک بادشاہ سلامت اور ان کی ملکہ عالیہ مووجود ہیں
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ بھلا وہ کون ہیں؟
تو جناب صبر کیجئیے ابھی پتا چل جاتا ہے
نہیں؟
اچھا چلیں بتا دیتی ہوں
آج سلطنتِ مغزلیہ کی ملکہ عالیہ
محترمہ غزل آپی
کی سالگرہ ہے
(یہ میری طرف سے)
اور اسی سلسلے میں ہم سب محفلینز یہاں اکھٹے ہوئے ہیں
تاکہ ملکہ کی خدمت میں اس دن کی ڈھیروں مبارک باد ، نیک تمنائیں اور دعائیں پیش کر سکیں
اللہ پاک آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے اور دونوں جہانوں میں آپ کا ہامی و ناصر ہو آمین۔
ابھی آپ لوگ جائیے گا مت، آخر کو بادشاہ سلامت نے ہمارے لئیے کوئی کھانے پینے کا بندوبست بھی تو کیا ہو گا
بادشاہ سلامت! ہے نا!