oodas_adami
محفلین
اس سے پہلے کہ بے وفا ہو جا ئیں
کیوں نہ اے دوست جدا ہو جا ئیں
تو بھی ہیرے سے بن گیا پتھر
ہم بھی کل جانے کیا سے کیا ہو جائیں
کیوں نہ اے دوست جدا ہو جا ئیں
تو بھی ہیرے سے بن گیا پتھر
ہم بھی کل جانے کیا سے کیا ہو جائیں
راجا۔ اداس نے لفظ ’ہم‘ چھوڑ دیا تھا، لیکن فاتح نے تقطیع کرنے میں شامل کر دیا۔
اب یہ دیکھو کہ بغیر ’ہم‘ کے بھی یہ مصرع مکمل بحر میں درست ہے، لیکن اس بحر میں نہیں جس میں باقی اشعار/مصارع ہیں۔ ہوم ورک کے طور پر اس کو تقطیع کرو۔
بحر رمل مسدس مخبون مقصور یا محذوفشکریہ استادِ محترم، اس ( افاعیل ) بحر کا کیا نام ہے؟
فاعلاتن فعِلاتن فعلن / فعلان
بحر: مجتث مثمن مخبون محذوفتقطیع اور بحر کا نام درکار ہے
تم آئے ہو، نہ شبِ انتظار گزری ہے
تلاش میں ہے سحر، بار بار گزری ہے
ہوئی ہے حضرتِ ناصح سے گفتگو جس شب
وہ شب ضرور سرِ کوئے یار گزری ہے