تلاشِ گمشدہ !!

مغزل

محفلین
کافی عرصے سے احمد میاں غائب ہیں
کسی کو فکر ہے کہ نہیں ؟؟
احمد کہاں ہو تم چلے آؤ
اور ہمارے شکوک رفع کرو !!
 

وجی

لائبریرین
اچھا ویسے فاروق سرور صاحب بھی کافی عرصے سے محفل میں نہیں آئے
میرا خیال ہے طوفان کے بعد سے نہیں آئے کسی کو انکی کوئی خبر
 

مغزل

محفلین
خبر دینے کا شکریہ ۔۔ دوست ۔۔ میں نے یہ مراسلہ دیکھ لیا ہے ۔۔ مگر وہ ہنوز غائب ہیں ۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
السلام علیکم!

یہ تلاشِ گمشدہ کا عنوان تو میں نے ضرور دیکھا تھا لیکن یہ ابھی دیکھا کہ یہ میری ہی تلاش ہو رہی ہے۔ ویسے پچھلے دنوں میں کچھ مصروف رہا ہوں بس اسی لیے نہ آ سکا۔۔۔

بہت شکریہ مغل بھائی کے آپ نے ہمیں یاد رکھا۔۔۔۔!
 

محمداحمد

لائبریرین
ہان بھئی ایک عدد شاعر و ادیب کا نقصان ہم سے برداشت نہیں ہوگا۔

سعود بھائی!

اگر ایسا ہوا تو ہمارے نقصان کی تو تلافی ممکن ہی نہیں ہے۔ کہ ہمیں کیا کیا / کیسے کیسے اعلٰی و ارفع شعراء، ادباء اور باذوق حضرات اور ساتھ ساتھ اتنے سارے عزیز دوستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ ہم تو یوں بھی ہاتھ دھونے کے چور ہیں۔

پچھلے دنوں کچھ مصروفیات زیادہ رہیں سو باقائدہ نہیں آسکا۔ آپ کی محبت کا بے حد شکریہ!

 

طالوت

محفلین
چند لوگوں کا نہ آنا ہی بہتر ہے مگر برادرم "محمد احمد" کا آنا ضروری ہے

شاید آپکا اشارہ فاروق سرور خان کی طرف ہے ؟؟ اگر ایسا ہے تو خاصی ناراض معلوم ہوتیں ہیں ؟؟
خیر آپ کی ناراضگی کی وجہ بھی شاید وہی ہو گی جو عموما لوگوں کی ہے اس بحث میں نہیں پڑنا ۔۔۔ لیکن اچھے متحرک ساتھی ہیں ۔۔۔ دعا کیجیئے خیریت سے ہوں ۔۔۔

مجھے بھی ان کا انتظار ہے ۔۔۔ امید ہے کہ جلد ہی لوٹیں گے ۔۔۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
ویسے بہت سارے ممبرز غائب ہیں
انکو کیسے تلاش کیا جاے

جیسے سارہ، زیک، عمار،حجاب، شمشاد جی بھی آجکل کم کم بولنے لگے ہیں۔ وارث اور سخنور بھی لگتا ہے کہ آجکل چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں
 

ابو کاشان

محفلین
اچھا ویسے فاروق سرور صاحب بھی کافی عرصے سے محفل میں نہیں آئے
میرا خیال ہے طوفان کے بعد سے نہیں آئے کسی کو انکی کوئی خبر
ایک موضوع پر موصوف کو منتظمِ اعلیٰ زیک کی طرف سے تنبیہ ہوئی تھی، جناب نے الٹا زیک کو وارننگ دی کہ "رکھو اپنا فورم اپنے پاس" کچھ ایسا ہی تھا شاید۔
ربط ملا تو لگا دوں گا۔
 

طالوت

محفلین
ایک موضوع پر موصوف کو منتظمِ اعلیٰ زیک کی طرف سے تنبیہ ہوئی تھی، جناب نے الٹا زیک کو وارننگ دی کہ "رکھو اپنا فورم اپنے پاس" کچھ ایسا ہی تھا شاید۔
ربط ملا تو لگا دوں گا۔
اگرچہ میں نے ان کو ای میل کی ہے مگر جواب نہیں آیا ابتک تاہم ربط کا انتظار رہے گا ۔۔۔
وسلام
 
Top