تلاش گمشدہ: الحاج نبیل نقوی

زیک

مسافر
نو سو چوہے کھا کر حج کرنے کیا گئے کہ الحاج نبیل ایسے غائب ہوئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ!

ہر خاص و عام سے اپیل ہے کہ انہیں حاجی صاحب جہاں بھی نظر آئیں انہیں محفل کا راستہ دکھا دیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
خود پڑھیں تو واپس آ جائیں۔ انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

ڈھونڈ کر لانے والے کو انعام دیا جائے گا۔
 
نو سو چوہے کھا کر حج کرنے کیا گئے کہ الحاج نبیل ایسے غائب ہوئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ!

ہر خاص و عام سے اپیل ہے کہ انہیں حاجی صاحب جہاں بھی نظر آئیں انہیں محفل کا راستہ دکھا دیں۔

الحاج ایک سے زائد حج کرنے والے کو کہتے ہیں عموما

اچھا۔ یعنی ہم جرمنی گئے اور وہ ہمارے پاس حج کرنے اگئے۔ اللہ قبول کرے۔
 

طمیم

محفلین
ہر خاص و عام سے اپیل ہے کہ انہیں حاجی صاحب جہاں بھی نظر آئیں انہیں محفل کا راستہ دکھا دیں۔
اگر کسی کے پاس اُن کا فون نمبر ہے تو ذپ کردے ۔ یہ عام انہیں یہاں جرمنی میں تلاش کرنا چاہتا ہے۔ ورنہ چھٹیوں کے بعد لگتا ہے اُنہیں نیورن برگ :censored:میں کام پر تلاش :mobilephone:کرنا پڑے گا۔ ;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کی محبت کا شکریہ۔ میں محفل پر گاہے گاہے حاضر ہوتا رہتا ہوں۔

نو سو چوہے کھا کر حج کرنے کیا گئے کہ الحاج نبیل ایسے غائب ہوئے جیسے گدھے کے سر سے سینگ!

ہر خاص و عام سے اپیل ہے کہ انہیں حاجی صاحب جہاں بھی نظر آئیں انہیں محفل کا راستہ دکھا دیں۔

زیک، بہت شکریہ یاد کرنے کا، نوازش۔ آپ کو بھی یہاں دیکھ کر ہمیشہ نہایت خوشی ہوتی ہے۔ اگرچہ آپ بھی اتنی ٹینشن دیتے ہیں جتنی ٹینشن یہاں طالبان کے حامی دیتے ہیں۔ :)

بس نئی نویلی داڑھی میں خضاب لگا کر آ رہے ہوں گے :)

جویریہ بہن مکمل داڑھی تو نہیں رکھی البتہ کچھ شیو ضرور بڑھائے رکھتا ہوں۔ اب آسانی ہو گئی ہے کہ روزانہ صبح شیو نہیں بنانی پڑتی۔ لیکن ایک مسئلہ یہ بھی پیش آ گیا ہے کہ اب یار دوست زبردستی امامت کے لیے آگے کر دیتے ہیں کہ قبلہ نماز پڑھائیے۔ :cautious:
 
Top