مبارکباد تمام ساتھیوں کاشکریہ

خاورچودھری

محفلین
میں اُن تمام ساتھیوں‌کا شکر گزار ہوں جنھوں‌نے مجھے بہترین لکھاری کے لیے ووٹ دیا اور پھر مبارک باد کے پیغامات۔
اللہ آپ سب کو خوش رکھے
 
بھئی جو مستحق ہیں ان کو اگر اور کچھ نہیں دیا جا سکتا تو ووٹ تو دیا ہی جا سکتا تھا۔ :)

اللہ آپ کے زور قلم میں مزید اضافہ فرمائے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
’ایک پاکستانی‘ ۔محفل کی تیسری سالگرہ کے موقع پر یہاںں بہتری شاعر، بہترین نثر نگار، یا لکھاری، بہترین سخن شناس وغیرہ ارکان کے انتخاب کے لئے پولنگ ہوئی تھی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
خاور چوہدری، آپ کا بھی شکریہ کہ آپ اس محفل میں تشریف لاتے ہیں۔ آپ جیسے دوستوں کی موجودگی کے باعث اس فورم کی کریڈیبلیٹی اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ خاور صاحب اپنی مصروفیات میں سے اردو محفل کو وقت دیتے ہیں۔ جس کے لیے میں تو کم از کم ان کا بہت مشکور ہوں۔
 
خاورچودھری

محفلین
خاور چوہدری، آپ کا بھی شکریہ کہ آپ اس محفل میں تشریف لاتے ہیں۔ آپ جیسے دوستوں کی موجودگی کے باعث اس فورم کی کریڈیبلیٹی اور وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔

نبیل آپ لوگوں کی محبت نے باندھ لیا ہے اور اب یہاں آنا ہی پڑتا ہے۔ اعجاز عبید صاحب ہیں،محسن حجازی، شاکر القادری،شمشاد،محمدوارث،سخنور،محمداحمد، م م مغل ہیں‌اور بھی کئی ایک ہیں جنھیں سننے کی طلب رہتی ہے۔
میں‌کوشش کروں گا کہ یہ سلسلہ مضبوطی سے جڑا رہے۔ آپ کا شکریہ
 
خاورچودھری

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں کہ خاور صاحب اپنی مصروفیات میں سے اردو محفل کو وقت دیتے ہیں۔ جس کے لیے میں تو کم از کم ان کا بہت مشکور ہوں۔

شمشاد شکریہ
آپ کو یاد ہو گا سب سے پہلے آپ نے مجھ سے تعارف چاہا تھا۔۔ یاد ہے ناں؟
تو یوں آپ کا زیادہ شکریہ
 
خاورچودھری

محفلین
بھئی جو مستحق ہیں ان کو اگر اور کچھ نہیں دیا جا سکتا تو ووٹ تو دیا ہی جا سکتا تھا۔ :)

اللہ آپ کے زور قلم میں مزید اضافہ فرمائے۔ :)

ابن سعید ووٹ بہت قیمتی چیز ہے۔۔۔۔۔۔۔۔بہت ہی قیمتی
آپ تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں
 
مغزل

محفلین
نبیل آپ لوگوں کی محبت نے باندھ لیا ہے اور اب یہاں آنا ہی پڑتا ہے۔ اعجاز عبید صاحب ہیں،محسن حجازی، شاکر القادری،شمشاد،محمدوارث،سخنور،محمداحمد، م م مغل ہیں‌اور بھی کئی ایک ہیں جنھیں سننے کی طلب رہتی ہے۔
میں‌کوشش کروں گا کہ یہ سلسلہ مضبوطی سے جڑا رہے۔ آپ کا شکریہ

خاور بھائی ۔۔ آپ کا بڑا پن ہے آپ یوں مجھ بے قماش کا نام بھی اچھے لوگوں میں شامل کرلیتےہیں۔
ویسے آپ کی آواز میں ایسا بھی کیا ہے ۔۔۔ جو میں ابھی تک ورطہِ حیرت سے نہیں نکل پایا۔۔۔۔؟؟
میں نے کچھ دن قبل ایک نیا افسانہ لکھا ہے۔۔ ’’ نظام آباد‘‘ یہاں پیش کرکے آپ سے بے لاگ تنقید
کا خواہاں رہوں گا۔۔۔۔ عین اسی دن میرا مذکورہ افسانہ شہر کے ناقدوں کے نشروں کو بھی دعوتِ
قتل دے رہاہوگا۔۔۔۔ میں نے یہ التزام ۔۔ محض سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے کیلئیے روا رکھا ہے۔

امید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاکر القادری صاحب ، الف عین ، زرقا مفتی،
محب علوی ، الف نظامی، واث صاحب اور دیگر نقادانِ بزم سے گزارش ہے کہ ’’ چھریاں ‘‘ تیز کرلیں۔

والسلام :grin:
 
آپ نے فون کیا یقینا مجھے حیرت آمیز خوشی ہوئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اور بہ قول مقتدیٰ خاں
آپ سے مل کر مجھے تو مانوسی ہوئی مجھ سے مل کر آپ کو مایوسی ہوئی ہو گی۔
خیر یہ آپ جانیں۔
افسانے پر گفتگو اپنے بس میں‌کہاں۔۔۔۔۔۔۔ آپ کا حکم ہے تو کچھ کوشش کروں گا۔۔
چیخوں میں دبی آواز پر محترم ڈاکٹرفرمان فتح پوری کی رائے تو آپ پڑھ چکے ہیں۔ان کی رائے اخباراردو(مقتدرہ قومی زبان جون08) میں شائع ہوئی۔۔ ماہنامہ قومی زبان کراچی میں‌اسی کتاب پر محترم ناصر شمسی صاحب نے جون کے شمارے میں تبصرہ کیا ہے۔( ویسے ناصرصاحب کوآپ جانتے ہیں۔کراچی کے ہوں گے) ان کا نقطہ نظر فرمان صاحب سے مختلف ہے۔ کہنا یہ چاہتا ہوں کہ تخلیق کو ہر کوئی اپنے رنگ سے دیکھتا ہے۔ اس لیے آپ کے افسانے پر نقادانِ فن کسی بھی طرح کی رائے قایم کریں آپ حوصلے سے سنیں اور پھر جس انداز سے آپ کو اچھا لگے وہ منتخب کر لیں۔
ہر شخص کا اپنا اسلوب اور اپنے الفاظ ہیں جن سے اس کی پہچان بنتی ہے۔
تو چلتے رہیے اور لکھتے رہیے
شکریہ
 
مغزل

محفلین
جناب ۔ جناب۔۔۔
ناصر شمسی صاحب سے ہماری خاصی گہری یاد اللہ ہے۔
ہم تقریبا روزانہ ہی کراچی یونیورسٹی کے قریب ایک چائے خانہ
میں جمع ہوتے ہیں۔۔۔ اور مجھ ایسے فیض اٹھاتے ہیں۔
امید ہے آپ سے بالمشافہ ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوگا
یار زندہ صحبت باقی۔
 
خاورچودھری

محفلین
خوشی ہوئی یہ جان کر کہ آپ ناصر شمسی صاحب سے ملاقات رکھتے ہیں۔
میری طرف سے انھیں‌سلام کہیے اور شکریہ بھی ادا کیجیے۔ اگر آپ ان کا ایڈریس ذاتی پیغام میں بھیج دیں تو ممنون رہوں۔
 
مغزل

محفلین
ضرور جناب کیوں نہیں۔۔۔
ویسے میں ’’امیدوار‘‘ ہی ہوں یا ’’ وصول کنندہ‘‘ بھی ہوجاؤں گا۔ ؟؟
خوب سمجھ رہے ہیں آپ۔۔۔ باقی ذپ ۔۔

:grin: :grin:
 
خاورچودھری

محفلین
ضرور جناب کیوں نہیں۔۔۔
ویسے میں ’’امیدوار‘‘ ہی ہوں یا ’’ وصول کنندہ‘‘ بھی ہوجاؤں گا۔ ؟؟
خوب سمجھ رہے ہیں آپ۔۔۔ باقی ذپ ۔۔

:grin: :grin:

آپ جلد وصول کنندہ ہو جائیں‌گے۔ ابھی چھٹیوں سے لوٹا ہوں۔ کچھ دفتری کام نبٹانے ہیں۔ پھر فارغ‌ہوں۔
 
Top