تعارف تمام عمر گزاری ہے ہجرتیں کرتے۔۔۔ ہمارے نام کی تختی کسی مکاں پہ نہیں

صاد الف

محفلین
آٹھ سالہ چلہ تھا کیا؟
"چلہ" کی نسبت تو چالیس کے عدد سے ہے۔
ویسے یہ بتائیں کہ جن، بھوت، چڑیل ، پریوں اور دیووں میں سے کون قابو میں آیا
چلہ تو ایک استعارہ تھا، شیخ رشید نے چالیس دن کا کاٹا لیکن آپ نے جس مافوق الفطرت مخلوق کا تذکرہ کیا ہےان کا اور خلائی مخلوق کا ایک دن ہماری دنیا کے کئی دنوں سے بڑا ہے لہٰذا میرے آٹھ سال کا حساب برابر ہوا۔ ان میں سے تو کوئی قابو میں نہیں آیا لیکن اپنے مہہ وسال بے قابو ہوگئے۔
 

ظفری

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید ۔۔۔۔ آپ نے محفل پر اپنی شروعات کیا خوبصورت شعر سے کی ہے ۔

تمام عمر گزاری ہے ہجرتیں کرتے۔۔۔ ہمارے نام کی تختی کسی مکاں پہ نہیں​

زبردست ۔
 

سیما علی

لائبریرین
چونسٹھ سال کا نوجوان ہوں اور سکاٹ لینڈ میں عرصہ چھتیس سال سے مقیم ہوں.
صحیح ملک میں سکونت ہے ، جہاں
اسی سالہ بھی اپنے آپ کو نو جوان سمجھتے ہیں جو ایک انتہائی مثبت سائن ہے ۔۔اتنی خوشی ہوتی تھی جب ہم ستر ، اسی سالہ جوانوں کو صبح صبح جلدی جلدی جاتے ہوئے دیکھتے تھے ۔۔ہمارے ملک میں تو چالیس سالہ کو لوگ اتنا بولتے ہیں بوڑھا کہ وہ خود کو بوڑھا محسوس کرنے لگتے ہیں ۔۔۔
 
Top