میں نے تو ہمیشہ اپنی امی جی کے لیے کھِلتے رنگ لیے۔ شادی کے بعد ساس کو ہمیشہ پھیکے، اداس و غمگین سے رنگ پہنے دیکھا جو نندیں لاتی تھیں۔ پھر تو یہ کام میں نے اپنے ہاتھ میں ایسا لیا کہ کسی کو نہ لینے دیا۔ ایسے کھِلتے، مسرت بھرے رنگ لاتی کہ میری ساس بھی کھِل اُٹھتیں۔ ٹھیک ہے بھئی لال گلابی بے شک نہ لاؤ لیکن زندہ رنگ تو ہوں۔ کپڑا اچھا ہو، سلائی نفیس ہو۔
پھر الحمدللہ میری امی جی بھی بہت کام کرتی ہیں۔ میری ساس نے کافی عرصے کام کیا۔ اب بس سبزی بنا سکتی ہیں سو وہ بنا دیتی ہیں۔ یہ بھی بہت بڑا کام ہے۔
اللہ پاک سب بزرگوں کو چلتے ہاتھ پاؤں رکھے۔ کبھی بھی کسی کا محتاج نہ کرے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!