تمام ماہرینِ فورم سے مدد کی درخواست

چاند بابو

محفلین
السلام علیکم،

امید ہے کہ آپ بالکل خیریت سے ہوں گے۔بھائی میں نے ایک اردو فورم اردو محفل سے ٹیمپلٹ ڈاونلوڈ کر کے بنایا تھا یہ بہت خوبصورتی سے بن بھی گیا ہے اور چل بھی رہا ہے لیکن صرف سرچ کے آپشن میں مسئلہ آ رہا ہے جو کہ نیچے بیان کیا گیا ہے۔



جب نئی پوسٹس پر کلک کرتے ہیں تو فورم سرچ کر دیتا ہے کہ اتنے نمبر پوسٹس نئی ہیں لیکن اوپر والی لائن میں لکھ تو دیتا ہے Body میں کوئی پوسٹ وغیرہ ظاہر نہیں کرتا ہے۔ اس کی تصویری جھلک ذیل میں دی گئی ہے۔
search.jpg



دوسرے نمبر پر اگر کوئی بھی یوزر (حتی کہ ایڈمنسٹریٹر) تلاش کے آپشن پر کلک کرے تو ذیل کا آپشن ظاہر ہوتا ہے۔
search1.jpg




تیسرے نمبر پر اگر کسی ممبر کی تمام پوسٹس تلاش کرنے کی کوشش کریں تو اس کے لئے جو صفحہ کھلتا ہے اس میں کچھ بھی ظاہر نہیں ہوتا اور ذیل کی تصویر کے مطابق اس سے ایک خالی صفحہ کھل جاتا ہے۔

search2.jpg



میرے فورم کا لنک یہاں ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
چاند بابو، آپ ایڈمن سیکشن میں جا کر پرمیشن چیک کریں۔ شاید تلاش کرنے کے لیے بھی کچھ پرمیشنز درکار ہوں۔
دوسرے، فورم کی سرچ کو ری بلڈ‌ کرکے دیکھیں۔
 

چاند بابو

محفلین
جی نبیل بھائی میں یہ دونوں کام پہلے ہی کر چکا ہوں پرمیشن میں نے Allow All پر سیٹ کر رکھی ہیں اور سرچ کو ریبلڈ بھی کر چکا ہوں۔میرے خیال میں شاید سرچ کی کوئی فائل مجھے سے مس ہو گئی ہیں۔ براہ مہربانی اگر آپ CH Mod فورم کی تلاش سے متعلقہ تمام فائلز دوبارہ سے دے سکیں تو آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔ پلیز مجھے فائلز ای میل کر دیں یا کہیں اپلوڈ کر کے مجھے بتا دیں میں ڈاونلوڈ کر لوں گا۔
مجھے آپ سے بڑی امید ہے کیونکہ پہلے بھی جتنا کام ہوا ہے وہ آپ ہی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے اور انشااللہ اب بھی آپ کی ہی مدد سے اس کا یہ مسئلہ حل ہو سکے گا۔کیونکہ آپ اور زکریا بھائی ہی اس کے بارے میں زیادہ جانتے ہو اور بتانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چاند بابو، جتنا ہمارے علم میں ہوتا ہے وہ ہم ضرور بتاتے ہیں۔ تلاش سے متعلق یہ مسئلہ میرے علم میں نہیں ہے۔ آپ کے پاس اگر سی ایچ موڈ کی کوئی لوکل انسٹالیشن موجود ہے تو آپ اپنی فورم کا ڈیٹا اس پر ریسٹور کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ اس پر تلاش صحیح چل رہی ہے یا نہیں۔ سی ایچ موڈ فورم کی تمام فائلیں اسی پیکج میں موجود ہیں جو آپ نے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
جی نبیل بھائی میں نے چیک کر لیا ہے اور بڑی حیرت کی بات ہے کہ جو Search.php لوکل سرور پر درست کام کرتی ہے وہ میری انسٹالیشن پر جا کر بالکل کام نہیں کرتی۔ اور میری وہ فائل جو میری انسٹالیشن پر کام نہیں کرتی وہ لوکل سرور پر بالکل درست کام کرتی ہے۔
خیر میں نے Phpbb کی سائیٹ سے Search.php کی فائل CH Mod 2.1.0 ورژن کی ڈاونلوڈ کر کے چلائی تو اس نے کافی حد تک مشکل حل کر دی ہے اب صرف ایک مسئلہ رہ گیا ہے وہ ہے کہ اگر کسی ممبر کی تمام پوسٹس تلاش کرنے کی کوشش کریں تو اس کے لئے جو صفحہ کھلتا ہے اس میں کچھ بھی ظاہر نہیں ہوتا اور ذیل کی تصویر کے مطابق اس سے ایک خالی صفحہ کھل جاتا ہے۔
search2.jpg


بس اب آپ مجھے پلیز یہ بتا دیں کہ کسی یوزر کی تمام پوسٹیں تلاش کرنے میں Search.php کے علاوہ کون کون سی فائلز حصہ لیتی ہیں میں اوپر والا کام کر کے دیکھتا ہوں کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے، include فولڈر میں class_search.php نام کی ایک فائل موجود ہوتی ہے۔ اسے چیک کر لیں۔
 

چاند بابو

محفلین
جی بہت شکریہ نبیل بھائی میں آج ہی اسے چیک کرتا ہوں پھر آپ کو بتاوں گا۔ مدد کے لئے بہت بہت شکریہ۔
 

چاند بابو

محفلین
نبیل بھائی میں نے یہ بھی کر کے دیکھ لیا ہے بلکہ میں نے تو Includes میں سرچ کے ساتھ Related تمام فائلز کو تبدیل کر کے دیکھ لیا ہے لیکن بات نہیں بنی پلیز کچھ اور مدد کریں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
چاند بابو، اس سے زیادہ مدد کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔ میں عرض کر چکا ہوں کہ فری ہوسٹ پر اردو فورم بنانے کے مسائل ہوتے ہیں۔ اردو فورم بنانے کے لیے پی ایچ پی کی mbstring ایکسٹینشن سپورٹ اور ڈیٹابیس میں utf8 اینکوڈنگ کی سپورٹ ضروری ہے اور ہو سکتا ہے کہ فری ہوسٹ یہ سب کچھ فراہم نہ کرتا ہو۔
 

چاند بابو

محفلین
ٹھیک ہے نبیل بھائی لیکن میری ہوسٹنگ یہ دونوں سہولیات فراہم کرتی ہے۔بہرحال جو ممکن تھا آپ نے کیا باقی اگر کبھی آپ کو پتہ چلے جائے کہ کسی یوزر کی تمام پوسٹیں تلاش کرنے میں Search.php کے علاوہ کون کون سی فائلز حصہ لیتی ہیں تو مجھے ضرور بتایئے گا پلیز۔
بہر حال جو بھی درستگی ہوئی ہے وہ صرف صرف آپکی مدد سے ہی ممکن ہوا ہے۔آپ کا بہت شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
چاند بابو، میرا آپ کے لیے مشورہ ہے کہ آپ سی ایچ موڈ فورم کی سپورٹ فورم پر اس قسم کی معلومات کے بارے میں سرچ کیا کریں۔ وہاں ایسے سوالات کے جوابات ملنے کا زیادہ امکان ہے۔
 
جو مسائل چاند بابو کو تلاش کے حوالے پیش آ رہے ہیں میرا صرف ان سے آدھا تعلق ہے اور باقی آدھا بالکل نہیں ہے۔

میں یا کوئی بھی اور یوزر جب بھی ان آپشنز پر کلک کرتا ہوں

اپنی آخری آمد سے بعد کے خطوط تلاش کریں
جن خطوط کے جوابات نہیں دیئے گئے
اپنے خطوط دیکھئے

ان سب پر کلک کرنے سب پر ایک ہی جواب ملتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔


Fatal error: Cannot access empty property in /home/deenisla/public_html/minhajforums.com/includes/class_search.php on line 690
 
Top