تمہارا خط اگر ہوتا

سیما علی

لائبریرین
یہ تیرے خط تیری خوشبو یہ تیرے خواب و خیال
متاع جان ہیں تیرے قول و قسم کی طرح
گذشتہ سال انہیں میں نے گن كے رکھا تھا
کسی غریب کی جوڑی ہوئی رقم کی طرح

جون ایلیا
 

سیما علی

لائبریرین
بلاؤں گا نہ ملوں گا نہ خط لکھوں گا تجھے!!
تری خوشی کے لیے خود کو یہ سزا دوں گا

ناصر کاظمی
 

شمشاد

لائبریرین
خط لکھ کے کبھی اور کبھی خط کو جلا کر
تنہائی کو رنگین بنا کیوں نہیں لیتے
(ظفر گورکھپوری)
 

شمشاد

لائبریرین
اپنا خط آپ دیا ان کو مگر یہ کہہ کر
خط تو پہچانئے یہ خط مجھے گمنام ملا
(کیفی حیدرآبادی)
 

جاسمن

لائبریرین
ووشو ہو کر جلا ڈالے انگیٹھی میں خطوط اس کے
بڑی ہی مشکلوں سے کل پکی تھیں روٹیاں یارو
دیپ بلاسپوری
 

سیما علی

لائبریرین
امی کی کال اور خط
😢😢😢😢😢
جو تصویر آج تم نے بھیجی تھی
کیا خود بھی غور سے دیکھی تھی؟
.
کمزور سی اس میں لگتی ہو
کچھ اپنا خیال بھی رکھتی ہو؟
.
تمہارے ابو کا بھی یہ ہےکہنا
پوچھتے ہیں، سب ٹھیک ہے نا؟
.
کام میں خود کو بھول جاتی ہو گی
وقت پہ کھانا بھی نہیں کھاتی ہوگی
.
آساں تھوڑی ہے سب اکیلے کرنا
بچے، گھر، کچن اور کھانا
.
اس سال تم عید پر آ سکتی نہیں
جانتی ہوں پر خود کو سمجھا سکتی نہیں
.
بس دعا ہے غم کبھی نہ پاس آئے
اورہر خوشی ہمیشہ راس آئے
........
. امی آپ بھی کمال کرتی ہیں
کتنے اندیشے پال رکھتی ہیں
.
خود کیسی ہیں کبھی کھل کر نہیں بتاتیں
درد کتنا ہے، کس مشکل سے ہیں چل پاتیں
.
فون رکھتی ہوں تو دل بھر آتا ہے
پردیس ایک آنکھ نہیں بھاتا یے
.
مصروف ہوں پر زندگی آسان بھی ہے
پر سچ کہوں تو دل کچھ پریشان بھی ہے
.
ہاں دکھ تو دروازے سے پلٹ جاتا ہے
دعا ہے آپکی ہر سکھ بھی راس آتا ہے
.
آسائشیں، سکون، آسانیاں، سہولتیں
امی آپ کے سوا سب کچھ یہاں مل جاتا ہے

... امی آپ کے سوا سب کچھ یہاں مل جاتا ہے

.
.
 

جاسمن

لائبریرین
ہماری الفتوں کا یہ صلہ اس نے دیا ہم کو
ملیں کچرے کے ڈبے سے ہماری چٹھیاں یارو
دیپ بلاسپوری
 

سیما علی

لائبریرین
تیری یادوں کے راستے کی طرف
اک قدم بھی نہیں بڑھوں گا میں
دل تڑپتا ہے تیرے خط پڑھ کر
اب ترے خط نہیں پڑھوں گا میں

جون ایلیا
 
Top