تمہارا شکریہ ہمدم ہمارا دل دکھانے کا

الف عین
یاسر شاہ
محمد عبدالرؤوف
عظیم
سید عاطف علی
-------------
تمہارا شکریہ ہمدم ہمارا دل دکھانے کا
اکیلا چھوڑ کر ہم کو کسی کے ساتھ جانے کا
-----------
بھلانا ہے بہت مشکل تمہیں ہم یاد آئیں گے
تمہیں ہے مرحلہ درپیش اب ہم کو بھلانے کا
---------------
بسایا تھا تمہیں دل میں ہمیں تم یاد آؤ گے
تمہارا شکریہ پھر بھی ہمیں الفت سکھانے کا
---------
اسے بھی چھوڑ جاؤ گے جسے اپنا بنایا ہے
ہنر آتا نہیں تم کو کئے وعدے نبھانے کا
---------یا
سبق سیکھا نہیں تم نے محبّت کو نبھانے کا
---------
کسی کی چال میں آ کر ہمیں تنہا کیا تم نے
گنہ سرزد ہوا تم سے ہمارا دل جلانے کا
--------
تمہیں ہم بھول جائیں گے یہی وعدہ ہمارا ہے
ارادہ کر لیا ہم نے تمہیں دل سے بھلانے کا
-----------
مرے دل میں اداسی ہے ستاتی ہے جو تنہائی
یہی سوچا ہے اب دل میں تمہیں اپنا بنانے کا
----------
تمہارا نام بھی لے گا سدا ارشد محبّت سے
وطیرہ چھوڑ دو تم بھی اگر اس کو جھکانے کا
----------
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
کافی عرصے بعد کوئی رائے دے رہا ہوں ، تو غلطی میں بھی کرسکتا ہوں ۔۔۔ آخری فیصلہ بہرحال شاعر کا ہی ہوگا !
تمہارا شکریہ ہمدم ہمارا دل دکھانے کا
اکیلا چھوڑ کر ہم کو کسی کے ساتھ جانے کا
۔۔۔
تمہارا شکریہ کے بعد دل دکھانا چونکہ وجہ کے طور پر آیا تو دل دکھانے پر بنتا ہے، یہاں کا کا محل نہیں ہے ۔۔۔
تمہارا شکریہ پھر بھی ہمیں الفت سکھانے کا ۔۔۔ وہی مسئلہ ہے ۔۔۔

اسے بھی چھوڑ جاؤ گے جسے اپنا بنایا ہے
ہنر آتا نہیں تم کو کئے وعدے نبھانے کا
---------یا
سبق سیکھا نہیں تم نے محبّت کو نبھانے کا
۔۔۔ ہنر آتا نہیں تم کو کوئی وعدہ نبھانے کا ۔۔۔ کرسکتے ہیں ۔۔۔

مرے دل میں اداسی ہے ستاتی ہے جو تنہائی
یہی سوچا ہے اب دل میں تمہیں اپنا بنانے کا
دوسرا مصرع کمزور ہے ۔۔۔
 
بہت بہت شکریہ شاہد بھائی مشور دینے کا۔آپ کے مشوروں کو ہمیشہ ویلکم کہوں گا ۔میں بات پوری طرح سمجھ نہیں سکا کیوں (کا) تو ردیف ہے۔ کوئی حل تجویز کریں
دوسرے شعر میں
مرے دل میں اداسی ہے ستاتی ہے جو تنہائی
ارادہ ہے ہمارا اب تمہیں اپنا بنانے کا
کیا اس طرح ٹھیک ہے
 

الف عین

لائبریرین
شاہد کی یہ بات درست ہے کہ شکریہ یا تو تمہارا ہو گا، یا کسی عمل کےکرنے کا، دونوں ایک ساتھ اس صورت میں ہو سکتے ہیں جب اظہار بیان کچھ یوں ہو کہ تمہارے میرا دل دکھانے کے لئے شکریہ۔
بہت ہی شکریہ... کیا جائے تو بھی روانی اچھی نہیں رہتی
بھلانا ہے بہت مشکل تمہیں ہم یاد آئیں گے
تمہیں ہے مرحلہ درپیش اب ہم کو بھلانے کا
---------------
دونوں مصرعوں میں ایک جیسی ہی بات ہے
بسایا تھا تمہیں دل میں ہمیں تم یاد آؤ گے
تمہارا شکریہ پھر بھی ہمیں الفت سکھانے کا
---------
تمہارا شکریہ کے علاوہ دو لخت بھی لگتا ہے
اسے بھی چھوڑ جاؤ گے جسے اپنا بنایا ہے
ہنر آتا نہیں تم کو کئے وعدے نبھانے کا
---------یا
سبق سیکھا نہیں تم نے محبّت کو نبھانے کا
---------
شاہد کی اصلاح اچھی ہے، لیکن پہلا مصرع بھی "اپنا بنایا تھا "سے بہتر ہوتا ہے
کسی کی چال میں آ کر ہمیں تنہا کیا تم نے
گنہ سرزد ہوا تم سے ہمارا دل جلانے کا
--------
ٹھیک
تمہیں ہم بھول جائیں گے یہی وعدہ ہمارا ہے
ارادہ کر لیا ہم نے تمہیں دل سے بھلانے کا
-----------
ایک ہی بات دونوں مصرعوں میں
مرے دل میں اداسی ہے ستاتی ہے جو تنہائی
یہی سوچا ہے اب دل میں تمہیں اپنا بنانے کا
----------
یہ یا اصلاح شدہ دونوں اشعار دو لخت لگ رہے ہیں
تمہارا نام بھی لے گا سدا ارشد محبّت سے
وطیرہ چھوڑ دو تم بھی اگر اس کو جھکانے کا
جھکانا؟ کچھ اور فعل استعمال کریں
 
بہت بہت شکریہ شاہد بھائی مشور دینے کا۔آپ کے مشوروں کو ہمیشہ ویلکم کہوں گا ۔میں بات پوری طرح سمجھ نہیں سکا کیوں (کا) تو ردیف ہے۔ کوئی حل تجویز کریں
دوسرے شعر میں
مرے دل میں اداسی ہے ستاتی ہے جو تنہائی
ارادہ ہے ہمارا اب تمہیں اپنا بنانے کا
کیا اس طرح ٹھیک ہے
تمہارا شکریہ کیسے کروں میں دل دکھانے کا
اکیلا چھوڑ کر مجھ کو کسی کے ساتھ جانے کا
-------
شاہد بھائی کیا اس طرح بات بنتی ہے
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
تمہارا شکریہ کیسے کروں میں دل دکھانے کا
اکیلا چھوڑ کر مجھ کو کسی کے ساتھ جانے کا
-------
شاہد بھائی کیا اس طرح بات بنتی ہے
نہیں بنتی ۔۔۔ شکریہ کرنا عام بول چال کی اردو کے خلاف ہے، شکریہ ادا کرتے ہیں ۔۔۔ ادا کے بغیر بات نہیں بنے گی۔۔
ادا ہو شکریہ کیسے تمہارا دل دکھانے کا ۔۔ یوں بھی کریں تو میرا پرانا اعتراض دور نہیں ہوتا کہ دل دکھانے کے بعد پر بنتا ہے، کا نہیں بنتا ۔۔۔
اس پر تھوڑا سا اور غور کر لیتے ہیں !
 

الف عین

لائبریرین
تمہارا شکریہ کیسے کروں میں دل دکھانے کا
اکیلا چھوڑ کر مجھ کو کسی کے ساتھ جانے کا
-------
شاہد بھائی کیا اس طرح بات بنتی ہے
ایک تجویز
تمہارا شکریہ کیسے ادا ہو دل دکھانے کا
اگرچہ اس میں بھی "میرا دل" کی کمی لگتی ہے
شکریہ ادا کرنا درست محاورہ ہے، یا شکر کرنا، شکر بجا لانا بھی محاورہ ہے
 
Top