تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہوگا.....مولانا حسن رضا خان علیہ الرحمہ

مہ جبین

محفلین
تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہوگا​
ہمارا بگڑا ہوا کام بن گیا ہوگا​
خدا کا لطف ہوا ہوگا دستگیر ضرور​
جو گرتے گرتے ترا نام لے لیا ہوگا​
دکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی​
کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا ہوگا​
کسی کے پاؤں کی بیڑی یہ کاٹتے ہونگے​
کوئی اسیرِ غم اُن کو پکارتا ہوگا​
کسی کے پلّہ پہ یہ ہونگےوقتِ وزنِ عمل​
کوئی امید سے مونہہ اُن کا دیکھتا ہوگا​
کوئی کہے گا دُہائی ہے یا رسول اللہ​
تو کوئی تھام کے دامن مچل گیا ہوگا​
شکستہ پا ہوں مرے حال کی خبر کردو​
کوئی کسی سے یہ رو رو کے کہہ رہا ہوگا​
زبان سوکھی دکھا کر کوئی لبِ کوثر​
جنابِ پاک کے قدموں پہ گِر گیا ہوگا​
ہزار جان فِدا نرم نرم پاؤں سے​
پکار سن کے اسیروں کی دوڑتا ہوگا​
عزیز بچہ کو ماں جس طرح تلاش کرے​
خدا گواہ یہی حال آپ کا ہوگا​
کہیں گے اور نبی اِذھَبُواِلیٰ غَیری​
مرے حضور کے لب پر اَنا لَھَا ہوگا​
دعائے امتِ بدکار وردِ لب ہوگی​
خدا کے سامنے سجدہ میں سَر جھکا ہوگا​
غلام اُن کی عنایت سے چین میں ہونگے​
عَدو حضور کا آفت میں مبتلا ہوگا​
میں اُن کے در کا بھکاری ہوں فضلِ مولیٰ سے​
حسن فقیر کا جنت میں بسسترا ہوگا​
مولان حسن رضا خان رحمۃ اللہ علیہ​
 

سید زبیر

محفلین
سبحان اللہ ، سبحان اللہ
شکستہ پا ہوں مرے حال کی خبر کردو
کوئی کسی سے یہ رو رو کے کہہ رہا ہوگا
 
Top